09/07/2021
یہ صرف قسمت ہے
مجھے اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہو گا کہ یہ بہت افسردہ کرنے والی بات ہے۔
ہم جیسا بھی محسوس کریں حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ ہم یہ سوال پوچھتے رہتے ہیں جب ہم اس سوچ سے مطمئن نہیں ہوتے کہ تمام چیزیں اسی طرح رہیں گی ہم ان سے فرار حا صل نہیں کرسکتے یا ان کا کوئی حل نہیں ہے توہم پریشانی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
لیکن کیوں؟
کیا کوئی انچارج ہے؟
کیا کوئی اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ کیا ہو رہا ہے؟
کوئی بھی درد اور نقصان سے محفوظ نہیں ہے ۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ اچھے ہیں ،بُرے ہیں ، بے گناہ ہیں یا گنہگار ہیں سب پر مصیبت آتی ہے
آپ کو یہ جان کر کیسا محسوس ہوتا ہے؟
ہم میں سے وہ لوگ جو اس سوچ سے سخت نا خوش ہیں کہ مصیبتیں بغیر کسی وجہ اور ترتیب کے آتی ہیں ،ہمیں کسی اور متبادل پر غور کرنا ہو گا ۔
کیا کوئی ا ورمنصوبہ ہے؟
کیا اس منصوبہ کے دیر پا نتائج ہیں اور یہ آج کی مشکلات کو کم کر دے گا؟
تب آپ کو کیسا محسوس ہوگا اگرمنصوبہ بنانے والا وقت کی قید سے آزاد ہو۔ اور اس کو ہر چیز کا بخوبی علم ہے ،وہ ہر طرح سے مضبوط اور قوی ہے۔اور اپنے آپ کو کامل محبت کے طور پر بیان کرتا ہے؟
تب آپ کیسا محسوس کریں گے کہ کوئی مکمل طور پر اختیار رکھتا ہے اور ہماری کہانی محض شترنج کے مہروں کی طرح نہیں ہے بلکہ ہمیں کوئی سبھالنے والا ہے اور تب تک ہماری راہنمائی کرتا ہے جب تک ہم ایک وسیع اور خطر ناک جنگل کے اُس پار نہیں چلے جاتے؟
ہر ایک سوال کا جواب دینے یا خوف کا مقابلہ کرنے کے لئے یہ چند الفاظ ناکافی ہونگےلیکن میں اُمید کرتا ہوں کہ یہ آپکی حوصلہ افزائی کریں گے کہ آپ سچائی کو تلاش کر سکیں اور مزید مشکل سوال پُوچھ سکیں۔
کیونکہ اگر آپ منصوبہ بنانے والے ہوتے اوروہ لوگ جن کو آپ نے بنایاتھا مکمل طور پر آپ کی سوچ اور تحریک کو غلط سمجھتے اور آپ کے اُس پیار پر جو آپ ان کے ساتھ کرتے ہیں اُس پر شک کرتے تو کیا آپ اُن کا جواب دینے میں جلدبازی کرتے جب وہ پوچھتے کہ’’خدا کیا آپ واقعی موجود ہیں‘‘؟یا ’’خدا، کیا سچ میں آپ مجھ سے پیار کرتے ہیں؟‘‘
میں سمجھتا ہو ں کہ آپ ایسا ہی کرتے اب ذرا ان حالتوں کا تبادلہ کرلیں۔ آپ کے سوال کا یہ بھی حصہ ہیں۔
” تب تُم میرا نام لو گے اور مُجھ سے دُعا کرو گے اور میں تمہاری سنُوں گا۔اور تُم مجھے ڈھونڈو گے اور پاؤ گے ۔ جب پُورے دِل سے میرے طالِب ہو گے۔اور میں تُم کو مل جاؤں گا خُداوند فرماتا ہے اور میں تُمہاری اَسیری کو مَوقُوف کراؤں گا اور تُم کو اُن سب قَوموں سے اور سب جگہوں سے جِن میں میَں نےتُم کو ہانک دِیا ہے جمع کراؤں گا خُداوند فرماتا ہے۔۔۔“
(یرمیاہ ۲۹: ۱۲ ۔۱۴ پی بی ایس)
اگر آپ نے کوشش کی ہے اور آپ خود کو بے اختیار سمجھتے ہیں۔ اگر آپ مزید سیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں کہ ہم صرف حالات ہی کا شکار نہیں ہیں اور خدا کہتا ہے کے ہمارا اس دنیا میں ایک زبردست کردار بھی ہے۔ تو یقیناً آپ اس کے بارے میں مزید جاننا چاہیں گے ۔
اگر آپ پوری کہانی سنُنا چاہتے ہیں اور خدا کو اُس طرح دیکھنا چاہتے ہیں جیسے آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تو ہم آپ کو اِس سفر میں دعوت دیتے ہیں۔
کیا آپ خدا کی کہانی کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں؟
ہمارے ساتھ چیٹ کریں
ہمارے بارے میں
سچ کی تلاش ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ اطمینان کے ساتھ اپنے روحانی سفر کے بارے میں چھان بین کرسکتے ہیں۔سوال (چاہے کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں) پوچھ سکتے ہیں اور اُنکا جواب پاسکتے ہیں۔اپنی زندگی کے مقصد، مذہب کے تعلق سے خیالات، اپنی اہمیت اور شناخت کے بارے میں سوال پوچھنے اوررائے حاصل کرنے کےلئے ایک محفوظ مقام۔
سب سے بڑھ کر ہم آپ کے لئے ہیں۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ آپ کچھ وقت نکال کر مختلف عنوانات اور سوالات کو براوز کریں گےاور ہمارے ساتھ اس سفر کو طے کرنے کےلئے سائن اپ کریں گے۔
© 2021 سچ کی تلاش ۔جملہ حقوق محفوظ ہیں راز داری کی پالیسی