10/04/2025
طلاق دینا مرد کا شرعی حق ھے۔ اگر شوہر اپنی بیوی کو طلاق دے گا تو Muslim Family law ordinance 1961 کے تحت وہ شخص طلاق دینے کے بعد متعلقہ یونین کونسل کو بجھوائے گا۔اگر نوٹس طلاق نہ بجھوایا جائے تو اس صورت میں مرد کو دفعہ 7 MFLO, 1961 کے تحت جرمانہ اور قید کی سزا ہوسکتی ہے.
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قانون وضع کر دیاھے کہ شوہر پر لازم ھے کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے تو اپنی بیوی اور متعلقہ یونین کونسل کو نوٹس بذریعہ رجسٹرڈ پوسٹ بجھوائے۔
زبانی طلاق بیوی پر اثرانداز نہیں ہوگی اور بیوی حقدار ہوگی کہ وہ شوہر سے سابقہ خرچہ لے کیونکہ شوہر یہ نہیں کہہ سکتا میں نے اتنا عرصہ پہلے طلاق دے دی تھی.
PLD 2016 SC 457