Hamdard Welfare TRUST Lakarai

Hamdard Welfare TRUST Lakarai Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hamdard Welfare TRUST Lakarai, Area Safi, Distric Mohmand FATA, Fata.

20/04/2023

ہمدرد ویلفٸر ٹرسٹ کے چیٸر مین خطاب گل صاحب!!
‏عید الفطر کسی کو آپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا نام یا خود دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہونے کا نام ہے۔
اسلام دین فطرت ہے۔
اس کا کوئی بھی حکم حکمت و مقصد سے خالی نہیں ہے۔
اللہ تعالیٰ نے صاحب نصاب مسلمانوں پر زکواة اور صدقہ فطر واجب کرکے یہ آفاقی پیغام دیا ہے کہ غریبوں ‏اور مصیبت زدہ انسانوں کو عام حالات میں اور بالخصوص عید کی خوشیوں میں اپنی زکو ة و صدقات اور خیرات کے ذریعے شامل کیا جائے۔
عام طور پر مسلمان اسی مبارک مہینے میں زکوة ادا کرتے ہیں۔یہی وہ حکم ہے جس کے ذریعے امیر لوگ اپنی آمدنی سے شریعت کے اصولوں اور احکام کے مطابق ‏ایک خاص رقم الگ کرکے غریب مسلمان بھائیوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ اس سے بہت سارے غریب گھرانوں اور حاجت مندوں میں کھانے پینے کی چیزیں اور پہننے کے لئے کپڑے خرید لئے جاتے ہیں اور یوں سب عید کی خوشیوں میں شامل ہو جاتے ہیں۔
مخیر حضرات مسکینوں، بیواؤں اور غریبوں کا خاص خیال رکھیں۔
‏خلق خدا کی خدمت اور عوام کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی آپ ﷺ کی سنت ہے۔
اللہ تعالیٰ ھمیں غریب عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین یارب۔۔

02/04/2023

انشاءاللہ
همدرد ویلفٸر ٹرسٹ کی جانب سے علاقے کے مستحقین کیلۓ عید پیکج پروگرام منعقد کیا جاۓ گا،دل کھول کر اس کارِخیر میں حصہ لے۔

10/07/2022

تمام دوستوں کو عیدالضحی مبارک ہو

25/05/2022

عالمی معیار کے مطابق کسی بھی ملک کے پاس کم از کم 120 دن کا پانی زخیرہ کرنے کی صلاحیت ہونی چاہئے جبکہ ترقی یافتہ ممالک دو سال کیلئے پانی زخیرہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اور آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ پاکستان کے ڈیموں میں صرف 35 دن پانی زخیرہ کرنے کی صلاحیت رہ گئی ہے،

پاکستان میں دریاؤں کا صرف 10 فیصد پانی ہی زخیرہ ہو پاتا ہے۔ ہمارے دریاؤں میں 140 ملین ہیکٹر فٹ پانی آتا ہےجس میں سے صرف 14 ملین ہیکٹر فٹ پانی ذخیرہ ہوتا ہے اور باقی تقریبا %90، پانی ضائع ہو کر سمندر میں چلا جاتا ہے۔

پاکستان کی کئی شہروں میں زیر زمین پانی کی سطع 1000 فٹ سے بھی نیچے جلی گئی ہے. جس کی بنیادی وجہ ان علاقعوں میں پانی کو زخیرہ نہ کرنا اور بارشوں کا معمول سے کم ہونا ہے. اس کے علاوہ ہماری ایک چوتھائی آبادی ناقابل استعمال آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

ان تمام مسائل کو دیکھتے ہوئے چاہیے تو یہ تھا کہ پورے ملک میں چھوٹے بڑے ڈیموں کا جال بچھایا جائے، اس سے کئی فائدے ہوتے ایک تو پانی زخیرہ ہوتا دوسرا زیر زمین پانی کی سطع بلند ہوتی، اسکے علاوہ مون سون میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بھی بچ سکتے. مگر ہماری حکومتوں کی ترجیہات کچھ اور ہیں۔۔

مجھے حیرانگی ہوتی ہے کہ انسانی زندگی کا دارومدار پانی پر ہے، اور عوام تک صاف پانی فراہم کرنا حکومت کا بنیادی فرض ہے مگر ہماری حکومتیں اس کو چھوڑ کر میٹرو اور موٹروے کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں، ہمارے حکمران تو فرانس سے درآمد شدہ پانی پی کر موٹروے کے بارے میں ہی سوچ سکتے ہیں تاکہ ان پر ان کی بڑی بڑی گاڑیاں بآسانی دوڑ سکیں....
ویڈیو ضلع مھمند میں واقع حاجی صاحب ترنگزٸ کے مزار کے بالکل قریب واقع پہاڑ کی ہے جو بارانی ڈیم کیلۓ انتہائی موزوں جگہ ہے۔ یہاں اگر حکومت معمولی توجہ بھی دیں دے تو کم خرچے پر پانی کے ایک وافر مقدار کو زخیرہ کیا جاسکتا ہے۔ جس سے زیر زمین پانی کا لیول بھی بڑھے گا اور ساتھ میں آب پاشی کی ضروریات بھی پوری ہوسکیں گے۔۔۔

14/05/2022

پانی کو ضائع مت کریں ورنہ ایک دن ہمارا حال بھی ان لوگوں جیسا ہو گا۔۔۔

12/05/2022

‏دوسروں کو نُقصان پہنچائے بغیر
اُن کو بَدنام کئے بغیر
اُن سے حَسَد کئے بغیر
اُن سے آگے نِکل جانے کا ہُنر سِیکھئے۔۔۔

27/04/2022

ھمدرد ویلفٸیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام علاقے کے غریب خاندانوں میں راشن کی تقسیم انشاء اللہ بروز ہفتہ 30 اپریل کو اتحاد پبلک سکول گاگیزی ضلع مھمند میں ہوگی۔۔

25/04/2022

زمانہ یہ نہیں دیکھتا کہ تم کیا تھے
زمانہ یہ دیکھتا ہے کہ تم کیا ہو۔۔

ﮐﺴﯽ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﮔﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﺩﺍﻥ ﺗﺘﻠﯽ ﮐﮯ ﻻﺭﻭﮮ ﭘﺮ ﺗﺠﺮﺑﺎﺕ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻻﺭﻭﺍ ﺗﺘﻠﯽ ﺑﻨﻨﮯ ﮐﮯ ﺁﺧﺮﯼ ﻣﺮﺍﺣﻞ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﺎ۔ ﮐﭽﮫ ﮨﯽ ﺩﯾﺮ ﻣﯿﮟ ...
25/09/2021

ﮐﺴﯽ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﮔﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﺩﺍﻥ ﺗﺘﻠﯽ ﮐﮯ ﻻﺭﻭﮮ ﭘﺮ ﺗﺠﺮﺑﺎﺕ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻻﺭﻭﺍ ﺗﺘﻠﯽ ﺑﻨﻨﮯ ﮐﮯ ﺁﺧﺮﯼ ﻣﺮﺍﺣﻞ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﺎ۔ ﮐﭽﮫ ﮨﯽ ﺩﯾﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻻﺭﻭﮮ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﮑﻤﻞ ﺗﺘﻠﯽ ﮐﺎ ﺭﻭﭖ ﺩﮬﺎﺭ ﻟﯿﻨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﺩﺍﻥ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﻻﺭﻭﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺳﻮﺭﺍﺥ ﺑﻦ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔ ﯾﮧ ﺧﻮﻝ ﮐﺎﻓﯽ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﺗﻨﺎ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﮐﮧ ﺗﺘﻠﯽ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﺁﻧﺎ ﻣﻤﮑﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﺗﺘﻠﯽ ﺧﻮﺏ ﺯﻭﺭ ﻟﮕﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﺱ ﺳﻮﺭﺍﺥ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﺁﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﮨﮯ۔
ﺳﺎﺋﻨﺲ ﺩﺍﻥ ﻧﮯ ﺳﻮﭼﺎ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺗﺘﻠﯽ ﮐﯽ ﻣﺸﮑﻞ ﺁﺳﺎﻥ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﺱ ﺳﻮﺭﺍﺥ ﮐﻮ ﺫﺭﺍ ﻭﺳﯿﻊ ﮐﺮ ﺩﻭﮞ ﺗﺎﮐﮧ ﺗﺘﻠﯽ ﺁﺳﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﺁ ﺳﮑﮯ۔ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﯾﺴﺎ ﮨﯽ ﮐﯿﺎ۔ ﺍﯾﮏ ﺁﻟﮯﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﺳﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻻﺭﻭﮮ ﮐﮯ ﺧﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺭﺍﺥ ﮐﻮ ﺍﺗﻨﺎ ﭼﻮﮌﺍ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﺗﺘﻠﯽ ﺁﺳﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﺁ ﺳﮑﺘﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺁﺧﺮ ﮐﺎﺭ ﺗﺘﻠﯽ ﺫﺭﺍ ﺳﮯ ﺩﯾﺮ ﻣﯿﮟ ﻻﺭﻭﮮ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﺁ ﮔﺌﯽ۔

ﻣﮕﺮ .... ﺳﺎﺋﻨﺴﺪﺍﻥ ﮐﻮ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺷﺪﯾﺪ ﺣﯿﺮﺕ ﮨﻮﺋﯽ ﺟﺐ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺗﺘﻠﯽ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﮯ ﺍﮌ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺎ ﺭﮨﯽ۔ ﺣﺘٰﯽ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺮ ﺗﮏ ﭘﻮﺭﮮ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﻞ ﺭﮨﮯ۔ ﺑﻈﺎﮨﺮ ﺍﯾﺴﮯ ﻋﻮﺍﻣﻞ ﻧﻈﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺁ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯﺟﻮ ﺗﺘﻠﯽ ﮐﯽ ﺍﺱ ﻣﻌﺬﻭﺭﯼ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﮨﻮﮞ۔
ﺍﯾﺴﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﻋﺎﻟﻢ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﺩﺍﻥ ﺗﺘﻠﯽ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ سینئر ﺳﺎﺋﻨﺲ ﺩﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻟﮯ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺭﺍ ﻣﺎﺟﺮﺍ ﺳﻨﺎ۔
سینئر ﺳﺎﺋﻨﺲ ﺩﺍﻥ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺳﺮﺩ ﺁﮦ ﺑﮭﺮﯼ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ، "ﺭہے ﻧﺎ ﻭﮨﯽ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﮯ ﺍﻧﺴﺎﻥ ! .... ﺍﻭﺭ ﺩﮮ ﺩﯼ ﻧﺎ ﺍﺳﮯ ﻋﻤﺮ ﺑﮭﺮ ﮐﯽ ﻣﻌﺬﻭﺭﯼ ۔ ﺟﺐ ﺗﺘﻠﯽ ﻻﺭﻭﮮ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﺁﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺯﻭﺭ ﻟﮕﺎ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﭼﻨﺪ ﻣﺎﺩﮮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﺍﯾﺖ ﮐﺮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﻧﮩﯽ ﻣﺎﺩﻭﮞ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺗﺘﻠﯽ ﮐﮯ ﭘﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻥ ﺁﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺗﺘﻠﯽ ﺍﮌﻧﮯ ﮐﮯ ﻗﺎﺑﻞ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔ "

ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﯽ ﮨﯽ ﺗﺘﻠﯽ ﮨﮯ ﺟﻮ ﻣﺸﮑﻼﺕ ﮐﮯ ﻻﺭﻭﮮ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﺪ ﮨﮯ۔
ﻣﺸﮑﻼﺕ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﮐﺮ ﮨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺻﻞ ﻣﻘﺼﺪ ﮐﻮ ﭘﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔
ﺍﭘﻨﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮐﮭﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﭘﺮ ﺍﻧﺤﺼﺎﺭ ﻧﮧ ﮐﺮﯾﮟ۔ دوسروں سے توقعات نہ لگائیں صرف اللہ سے توقعات لگائیں۔ ﺁﭖ ﮐﯽ ﻣﺸﮑﻼﺕ، ﺍﻟﻠﮧ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺩ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺳﻮﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺩﻭﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ...انتخاب"
مالا کنڈ کے رنگ ❤️

30/08/2021

حقیقی تبدیلی لانے والے 10 لوگ👇

1. میں ایک کلرک ہوں۔ میری تنخواہ پچیس ہزار روپے ہے۔ میں ہر ماہ اپنی تنخواہ میں سے محلے کے قصاب سے چھ سو روپے کا آدھا کلو چھوٹا گوشت لے کر اپنے کسی عزیز رشتے دار کے گھر بھیج دیتا ہوں۔ یہ گوشت ہماری طرف سے صدقہ ہو جاتا ہے۔

2. میرا ایک چھوٹا سا کریانہ سٹور ہے۔ میں روزانہ پچاس روپے کاروبار سے نکال کر گولک میں ڈال دیتا ہوں۔ میں ہر ماہ پندرہ سو روپے اپنے محلے کی ڈسپینسری میں دے آتا ہوں۔ وہاں معائنہ فیس پچاس روپے کے عوض مریضوں کو ادویات دی جاتی ہے۔ میری طرف سے ایک مہینے میں تیس مریضوں کا علاج ہو جاتا ہے۔

3. میں اپنے کاروبار سے روزانہ سو روپے الگ کر کے اپنی بیوی کے پاس جمع کرواتا ہوں۔ مہینے کے بعد ہم تین ہزار روپے کا راشن بیگ ایک غریب گھرانے کو بھجوا دیتے ہیں۔

4. میں محکمہ تعلیم سے وابستہ ہوں۔ سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ ہوں۔ میں ہر ماہ باقاعدگی سے اپنی تنخواہ میں سے پانچ ہزار روپے الگ کرتا ہوں۔ ہم ہر سال ماہ رمضان میں اپنے شہر کے یتیم خانے میں قیام پذیر بچوں کو عید کے نئے کپڑے لے کر دیتے ہیں۔ ہمارے بجٹ سے ساٹھ پینسٹھ بچوں کے لیے تین دن کے دیدہ زیب کپڑوں کا انتظام آسانی سے ہو جاتا ہے۔

5. میری کپڑے کی دکان ہے۔ میں ہر ماہ باقاعدگی سے اپنی آمدنی میں سے دس ہزار روپے الگ کرتا ہوں۔ یہ سال کے ایک لاکھ بیس ہزار روپے بنتے ہیں۔ میں ہر سال ایک یتیم بچی کی شادی و رخصتی کا بند و بست کرتا ہوں۔

6. میں ڈاکٹر ہوں۔ میرا معمول ہے کہ میں اپنی آمدنی میں سے کینسنر سوسائیٹی کے ذریعے روزانہ ایک غریب مریض کے لیے کیمو تھراپی کا انجیکشن ڈونیٹ کرتا ہوں۔

7. ہم دونوں میاں بیوی سرکاری سکول میں پڑھاتے ہیں۔ ہم ہر ماہ اپنی تنخواہ میں سے ایک معقول حصہ الگ کرتے ہیں۔ اور ہر ماہ کے پہلے سنڈے کو اپنے محلے کے دینی مدرسے میں پڑھنے والے ہاسٹلائز بچوں کو مدرسے میں جا کر کھانا پیش کرتے ہیں۔

8. میری پوش علاقے میں ایک بیکری ہے۔ میں نے اپنے علاقے کے دونوں گرلز اینڈ بوائز سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو کہہ رکھا ہے کہ یتیم طلبا و طالبات کی یونیفارم اور جوتے میرے ذمہ ہیں۔ یہ کام کئی سال سے جاری ہے۔ الحمد للہ اس مقصد کے لیے دو سو روپے روزانہ الگ کر دیتا ہوں۔

9. میرا ریسٹورینٹ ہے۔ میں روزانہ پچاس لوگوں کو اپنے ریسٹورینٹ سے رات کا معیاری کھانا پارسل صورت میں دیتا ہوں۔ تاکہ وہ غریب لوگ گھر جا کر اپنی فیملی کے ساتھ سیر ہو کر کھائیں۔

10. میں انجنیئر ہوں۔ میں ایک نجی کمپنی میں جاب کرتا ہوں۔ میری بیوی بھی ایک بڑے تعلیمی ادارے میں تدریس کے فرائض سر انجام دیتی ہے۔ ہم دونوں اپنی تنخواہ میں سے ہر ماہ باقاعدگی سے ایک مخصوص رقم الگ کرتے ہیں۔ ہم معذور افراد کے لیے قائم ایک ادارے کو ہر ماہ ایک وہیل چیئر عطیہ کرتے ہیں جو کسی مستحق معذور کو دے دی جاتی ہے۔

آئیں آج سے ہم بھی عزم کرتے ہیں کہ اللہ پاک کے دیے ہوئے رزق سے مستحق لوگوں کا حصہ نکالیں گے ...!!

ھمدرد ویلفئیر ٹرسٹ ک جانب سے علاقہ گاگیزی تحصیل صافی میں جنازہ گاہ کے ساتھ ساتھ لائبریری اور اصلاحی سنٹر پر کام جاری ہے۔...
21/08/2021

ھمدرد ویلفئیر ٹرسٹ ک جانب سے علاقہ گاگیزی تحصیل صافی میں جنازہ گاہ کے ساتھ ساتھ لائبریری اور اصلاحی سنٹر پر کام جاری ہے۔۔۔

14/06/2021

سولر ٹیوب ویلز کے بے جا استعمال سے تحصیل صافی میں پانی کی سطح انتہاٸی خطرناک حد تک گرگٸ۔۔ کہیں ہم آٸندہ نسلوں کے امانت میں خیانت تو نہیں کر رہے۔
زرا سوچو!!!!

Address

Area Safi, Distric Mohmand FATA
Fata

Telephone

+923049393063

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamdard Welfare TRUST Lakarai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share