Water & Power Yasin

Water & Power Yasin Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Water & Power Yasin, Electrician, Yasin, Hunza.

23/12/2025

اہم اطلاع

اطلاع دی جاتی ہے کہ سیلی ہرنگ پاور ہاؤس کا جنریٹر اچانک فنی خرابی کے باعث جل جانے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا ہے۔
متعلقہ فنی ٹیم مہربان اُستاد کی قیادت میں صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور بجلی کی فراہمی جلد از جلد بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

صارفینِ بجلی سے گزارش ہے کہ اس ہنگامی صورتحال میں صبر و تحمل اور تعاون کا مظاہرہ کریں۔ کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

آپ کے تعاون کا شکریہ۔

03/12/2025

تردیدی بیان
سوشل میڈیا پر تھوئی پاور ہاؤس کےجنریٹر کی مرمت اور روانگی کے متعلق غلط اور بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ مشینری کا کام محکمہ واٹر اینڈ پاور غذر کی اپنی ٹیم کی انتھک محنت، دن رات کی کوشش اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے باعث وقت سے پہلے مکمل ہوا ہے نہ کہ کسی سیاسی نمائندے کی وجہ سے۔
یہ بات واضح رہے کہ جنریٹر کی ری‌وائنڈنگ ایک تکنیکی عمل ہے جس میں عام طور پر کئی ہفتے، حتیٰ کہ ایک مہینہ تک لگ سکتا ہے۔ تاہم تھوئی پاور ہاؤس کی مشینری جس دن سے GBHEW سے شفٹ ہوئی تھی، اسی دن سے XEN غذر اور پوری ٹیم نے پوری لگن کے ساتھ کام شروع کیا، جس کے باعث یہ مشین جلد از جلد تیار ہو پائی۔
آج مشین مکمل طور پر ٹیسٹ ہو کر گلگت سے روانہ بھی کر دی گئی ہے، اور کل تک تھوئی پاور ہاؤس پہنچ جائے گی جہاں اس کی فٹنگ اور کمیشننگ کا عمل شروع ہو جائے گا۔
ان شاء اللہ بہت جلد لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی آ جائے گی۔
محکمہ واٹر اینڈ پاور غذر عوام سے گزارش کرتا ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صورتحال کے درست حقائق کے لیے محکمہ کے آفیشل ذرائع پر اعتماد کریں۔

26/09/2025
26/08/2025

اطلاع عام

تمام بجلی صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آج شام 7 بجے سیلی ہرنگ پاور ہاؤس کا چینل لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی میں تعطل کا سامنا ہے۔

محکمہ برقیات یاسین متاثرہ چینل کی بحالی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے تاکہ بجلی کی فراہمی جلد از جلد بحال کی جا سکے۔

تمام صارفین سے گزارش ہے کہ وہ اس غیر متوقع صورتحال میں محکمے سے تعاون کریں۔ کسی بھی مزید معلومات کے لیے محکمہ برقیات سے رابطہ کریں۔

شکریہ محکمہ برقیات یاسین

صارفینِ بجلی سے مودبانہ گذارش ہے کہ محکمہ سے تعاون کریں
14/01/2025

صارفینِ بجلی سے مودبانہ گذارش ہے کہ محکمہ سے تعاون کریں

22/12/2023

Sub Engineer W&P Yasin in Action👍

24/08/2023
15/11/2022

Greatest Engineering Equations:::

Address

Yasin
Hunza
123456

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Water & Power Yasin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category