AM Qadri International

AM Qadri International Selling Health, Fashion, Electric & Electronics in International market

03/10/2024
27/04/2024

🥀 _*مسواک کے فوائد*_ 🥀

*مسواک* جلدی بوڑھا نہیں ہونے دیتی
*مسواک* جلدی بال سفید نہیں ہونے دیتی
*مسواک* نظر کو تیز کرتی ہے
*مسواک* منہ کی صفائی کا ذریعہ ہے
*مسواک* رب کو راضی کرنے کا ذریعہ ہے
*مسواک* فرشتوں کو خوش کرنے کا ذریعہ ہے
*مسواک* آنکھ کو منور کرنے کا ذریعہ ہے
*مسواک* منہ کی بدبو دور کرتی ہے
*مسواک* دانت کا پیلاپن دور کرتی ہے
*مسواک* دانتوں کو چمکاتی ہے
*مسواک* مسوڑوں کو مضبوط بناتی ہے
*مسواک* کھانا ہضم کرتی ہے
*مسواک* بلغم کاٹتی ہے
*مسواک* نماز کو دو بالا کرتی ہے
*مسواک* راہ قرآن کو صاف کرتی ہے
*مسواک* فصاحت میں اضافہ کرتی ہے
*مسواک* معدہ مضبوط کرتی ہے
*مسواک* شیطان کو پریشان کرتی ہے
*مسواک* نیکیوں کو بڑھاتی ہے
*مسواک* منہ کی کڑواہت کاٹتی ہے
*مسواک* سر درد سے آرام پہنچاتی ہے
*مسواک* دانت درد سے راحت دلاتی ہے
*مسواک* نقاہت دور کرتی ہے
*مسواک* موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ہے
*مسواک* روح نکلنا آسان کرتی ہے
*مسواک* تکلیف دور کرتی ہے
*مسواک* کی سنت چھوڑ کر نصرانیوں کا برش اختیار کرنا ہی سخت جہالت وحماقت اور مرض قلب کی دلیل ہے...

23/04/2024

*14 اقساط پر مشتمل آن لائن کورس بذریعہ وٹس ایپ بعنوان:*

*سلطان صلاح الدین ایوبی رحمۃ اللہ علیہ*

مدرس: مولانا محمد اسماعیل ریحان صاحب مدظلہم

سلطان صلاح الدین ایوبی رحمۃ اللہ علیہ کا نام شاید بہت سے مسلمانوں نے سنا ہو لیکن کم لوگ ہی ان کے کارناموں اور ان کی شخصیت کو تفصیل سے جانتے ہیں۔ سلطان ایوبی رحمۃ اللہ علیہ بلاشبہ اسلامی تاریخ کی ایسی عظیم شخصیت ہیں کہ نا صرف مسلمان بلکہ عیسائی مورخین بھی ان کی جرات و بہادری اور اعلی اخلاق کے معترف ہیں۔

چند ماہ قبل معروف مورخ اور سلطان صلاح الدین ایوبی رحمۃ اللہ علیہ پر لکھی جانے والی مستند کتاب کے مصنف مولانا اسماعیل ریحان صاحب مدظلہم نے سلطان کے حالات زندگی اور کارناموں پر تفصیلی دروس دیے۔ ان دروس میں نقشوں کی مدد سے سلطان کی جہادی مہمات کو بیان کیا گیا ہے۔ مولانا اسماعیل ریحان صاحب کا انداز تدریس اتنا موثر ہے کہ کوئی بھی شخص آسانی سے استفادہ کر سکتا ہے۔ سننے والوں کی آسانی کے لیے طویل دورانیے کے دروس کو 20-25 منٹ دورانیہ کی اقساط میں تقسیم کیا گیا ہے۔ نیز نقشوں کی مدد سے اس زمانہ کے حالات و واقعات کو سمجھنا نہایت آسان بنا دیا گیا ہے۔

*آج کل کے حالات میں جب عالم کفر متحد ہو کر فلسطین کے مسلمانوں پر حملہ آور ہے اور معصوم بچوں، عورتوں اور نہتے مسلمانوں پر آگ و خون کی بارش کر رہا ہے، ایسے حالات میں تمام مسلمانوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے اندر اور اپنی اولاد کے اندر جذبہ جہاد پیدا کریں۔ اور بلاشبہ سلطان صلاح الدین ایوبی رحمۃ اللہ علیہ کے حالات زندگی سے آگاہی حمیت و غیرت اور جہاد کے مبارک جذبات کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔*

ان شاءاللہ تعالیٰ سلطان ایوبی رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے سے یہ کورس جلد ہی شروع ہونے والا ہے۔ اس کورس کی اقساط وٹس ایپ چینل *نافع* پر دو یا تین دن کے وقفے سے بھیجی جاتی رہیں گی۔

اگر آپ ان دروس سے استفادہ کرنا چاہتے ہوں تو مندرجہ ذیل لنک سے وٹس ایپ چینل کو جوائن کریں۔ ان شاءاللہ تعالیٰ چند دن بعد سے اس کورس کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

یہ پیغام اپنے دوست احباب کو بھی بھیجیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔ جزاکم اللہ خیرا

23/04/2024

موت بالکل اچانک ا جاتی ہے اس کا کوئی وقت کوئی شخص معین نہیں کر سکتا
یہ بس اللہ تعالی ہی کے ہاتھ میں ہے

اس لیے ہو سکتا ہے کہ گناہوں کی زندگی گزارتے رہیں اور مہلت ہی نہ ملے جو اچھی بات پتہ چلے اسی دن وقت ہوتا ہے کہ اس کو زندگی میں لے ایا جائے
کوئی امیر ہے غریب ہے پڑھا لکھا ہے انپڑھ ہے ماڈرن ہے سادہ ہے نوجوان ہے بوڑھا ہے مصروف ہے فارغ ہے ہر ایک سے قبر میں ایک ہی سلیبس ایک ہی طرح کے سوالات پوچھے جائیں گے ہر ایک پر پوری شریعت پر عمل کرنا لازم ہے
۔۔ہمیں ۔۔لگتا ہے ۔۔جیسے۔۔دنیا میں لوگوں کے الگ الگ معیار ہیں الگ الگ سلیبس ۔۔وہاں ۔۔بھی مساوی نہں۔۔امتیازی سلیبس ہوگا۔۔
ایسا تو ہر گز نہی ہے سلیبس اور۔۔سوالات Same ہی ہونگے۔۔۔
اس سلیبس کی خوبی یہ بھی ہے۔۔ہمیں بتا دیا۔۔گیا ہے کہ۔۔۔اتنے لمبے چوڑۓ سلیبس میں۔سے آپ سے صرف *یہی چند سوالات ہونگے*
پھر بھی ہم نہ تیاری کرتے۔اور غفلت میں پڑۓ۔۔رہتے۔۔۔۔یہی سوچ کرکہ۔۔
میرۓ عمل کرنے کے لیے ابھی کافی وقت پڑا ہے۔۔ابھی کونسا ہم بوڑھے ہو گے۔۔ہیں۔

23/04/2024

*أعوذ بالله من الشيطان الرجيــــــــــم*
*ﺑِﺴْــــــــــــــــــﻢِ اللّٰه ﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦِ ﺍﻟﺮَّﺣِﯿْﻢِ ○*
*ﺍﻟﺴَّــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَﺎﺗُﻪ*
*سبحــــــــــــان اللّٰه، الحـــــــــــــــمدللّٰه*
*لا الــــــــــــــــه الا اللّٰه، اللّٰه اکــــــــــبر*
*صَـبَــــــــــــــــٍّآٍْآٍٍْْآٍٍٍْْْآٍٍْْآٍْح ْآٍْآٍٍْْآٍٍٍْْْآٍٍْْآٍْلَـٍّخــــــــــــــير*

اے میرے اللّٰه کریمﷻ،
مجھے یاد ہے کہ میں نے جب کبھی کسی حال میں بھی آپ کو پکارا ،تو ایک لمحے سے بھی پہلے میں نے آپ کو اپنے ساتھ پایا ہے۔
کسی ایسی آیات یا بات کا اچانک سے میرے ذہن کے پردوں پر لہرا جانا۔۔۔ یا کسی کا مجھے دلاسہ دے جانا۔۔۔ یہ سب آپ کی طرف سے ہی تو ہیں۔
بات، آیات، لوگ، طریقہ چاہے کچھ بھی ہو مگر وسیلہ آپ ہی ہیں۔
میرے اللّٰه کریمﷻ میں نے کبھی اپنے آپ کو تنہا نہیں پایا، ہمیشہ آپ کی رحمت کے حسار میں محسوس کرنا الگ ہی خوشی عطا کرتا ہے۔
اللّٰه کریمﷻ مجھے اپنا محتاج رکھنا بس اپنی رحمت کے سائے میں رکھنا۔
مجھے کبھی بھی خود سے دور نہ جانے دینا۔ میں تو عام سا بندہ بشر ہوں بھٹک سکتا ہوں مگر میرے اللّٰه کریمﷻ میں گمراہ لوگوں میں سے نہیں ہونا چاہتا، بس مجھے اپنے آپ سے جوڑے رکھ دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی، کہ آپ کے بنا میں کچھ بھی نہیں۔۔
یا الٰہی،مجھے اپنا بنا لے۔

*خــوش رہیں اور خــوشیــــــــاں بانٹیں۔*
*اللّٰه کریمﷻ آپ کو ســــــــلامت رکھے۔*
*اپنــی دُعـــــاؤں میــں یــــــــــاد رکھیں۔*
*آمیــن ثم آمیــن يا رب العالمــــــــــــــین*
*آپکے ایک اور بہترین دن کیلئے دعــاگو۔*

23/04/2024

*🌺۔نیک لوگوں کی مجالس کے فــــوائد*

*❐ امــــام ابن القـیّم رحمہ اللہ فـــرماتے ہیں*

*★ نیک لـوگوں کی مجــالس چھ چــیزوں سے چھ چیزوں کی طـــرف لــے جـاتی ہے*

*➊ شـک سے یقــین کی طــرف*
*➋ ریاکاری سے اخــلاص کی طرف*
*➌ غـفلت سے اللہ کے ذکر کی طرف*
*➍ دنیا کی رغبت سے آخـرت کی رغبت کی طرف*
*➎ غـــرور و تکبر سے عاجــزی و انکساری کی طرف*
*➏ بُری نـیّت سے خـیر خـواہی کی طــرف*

23/04/2024

﷽ 🇵🇰 *آج کا کیلنڈر* 🌤

🔖 *14 شوال 1445ھ* 💎
🔖 *23 اپریل 2024ء* 💎
🔖 *10 بیساکھ 2081ب* 💎
🌄 *بروز منگل Tuesday* 🌄

🌺 *صلہ رحمی کا اجر!*
رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا کہ جو چاہتا ہو کہ اس کے رزق میں فراخی ہو اور اس کی عمردراز ہو تو وہ صلہ رحمی کیا کرے
📗(صحیح بخاری:5986)
💞🌹💞🌹💞🌹💞🌹💞🌹💞

22/04/2024

ایک اور نئی چیز جو اس میں شروع ہوئی ہے وہ ہے female photographer سے فوٹوگرافی کروانا۔ مطلب جو ذرا دیندار گھرانے ہیں یا لڑکیاں حجاب کرتی ہیں وہ یہ کرواتے ہیں۔ جبکہ یہ بھی غلط ہی ہے۔ اس فوٹوگرافر کے لیئے دولہا غیر محرم ہے۔ اور پھر جو لوگ ان تصاویر کی editing وغیرہ کرتے ہیں اور فوٹو اسٹوڈیو والے وہ بھی مرد ہی ہوتے ہیں سب تصاویر دیکھتے ہیں۔ لیکن اس طرح فوٹوگرافی کروانا لوگ صحیح سمجھ رہے ہیں۔

22/04/2024

جنت میں پہلا لمحہ، پہلی رات اور پہلی صبح کیسی (حسین و خوبصورت) ہو گی
لوگ حساب و کتاب سے فارغ ہو جائیں گے ۔
ذرا سوچئے۔۔
جنت میں ابتدائی لمحات کتنے دلکش ہوں گے، جب ہم نہریں، محلات، جنتی پھل، خیمے، سونا، موتی اور ریشم دیکھیں گے۔❣️
جب ہم اپنے اُن عزیز و اقارب سے ملاقات کریں گے، جو عرصہ دراز پہلے فوت ہو گئے تھے اور ہماری نگاہوں سے اوجھل تھے۔

جب نیکوکار بیٹا اپنے ماں باپ سے ملے گا۔

اور والدین اپنے ان بچوں سے ملاقات کریں گے، جو بچپن میں ہی فوت ہو گئے تھے۔

اور بھائی اپنے بھائی سے ملے گا، جو اس سے ملاقات کی خواہش رکھتا ہو گا۔

جب ہم مریض کو شفایاب دیکھیں گے۔

غمگین کو مسرور

بوڑھے کو جوانی کی حالت میں دیکھیں گے۔

(اور کیسا حسین منظر ہو گا کہ) جب ہم انبیائے کرام علیہم السلام سے ملاقات کا شرف پائیں گے۔

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کو سلام پیش کریں گے۔

شہدائے اسلام کی زیارت کریں گے۔

اور جاگتی آنکھوں سے فرشتوں کو دیکھیں گے۔

پھر جب ہمیں نہرِ کوثر پر لے جایا جائے گا، تو وہاں ہمارے محبوب، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم بنفسِ نفیس موجود ہوں گے۔

اور ہمیں سونے کے برتنوں میں کوثر کے جام بھر بھر کر دیں گے ، جسے ایک بار پینے کے بعد کبھی پیاس نہیں لگے گی۔

اور ہمیں بتایا جا رہا ہو گا کہ یہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔

وہ (دیکھو) وہاں سے عمر رضی اللہ عنہ آ رہے ہیں۔

اور وہ باحیا (وباصفا) عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ہیں۔

اور یہ علی المرتضی رضی اللہ عنہ ہیں۔

اور ان کے پہلو میں نوجوانانِ جنت کے سردار (حسنینِ کریمین) رضی اللہ عنہم ہیں۔

اور ہمیں بتایا جائے گا کہ وہ مفسرِ قرآن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ہیں۔

اور جو اُس درخت کے نیچے ہیں وہ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ ہیں۔

اور یہ کثیر الروایت صحابی، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہیں۔

پھر ہم ایک میٹھی اور سریلی آواز سُنیں گے، تو سب لوگ رب تعالیٰ کی وحدانیت و کبریائی بیان کرتے ہوئے صاحبِ آواز کے بارے میں پوچھیں گے، تو فوراً بتایا جائے گا کہ یہ اللّٰہ کے جلیل القدر نبی داؤد علیہ السلام ہیں۔

(پھر) جب ہمیں ہمارا خالق و مالک جل جلالہ ارشاد فرمائے گا: اے جنتیو!!

ہم عرض کریں گے: اے ہمارے رب! ہم تیری خدمت و بندگی میں حاضر ہیں۔

اللّٰہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تمہیں کسی اور چیز کی طلب ہے، جو میں تمہیں عطا کروں؟

ہم عرض کریں گے: اے ہمارے رب! ہم (اس سے بڑھ کر ) اور کیا مانگیں؟ کہ تو نے ہمارے چہروں کو روشن فرمایا، ہمیں جنت میں داخل کیا اور ہمیں جہنم سے نجات بخشی۔

پس اللّٰہ رب العزت حجاب اُٹھا دے گا (اور ہم دیدارِ الٰہی سے مشرف ہوں گے)۔❤️❤️

تب ہمیں پتہ چلے گا کہ جنت کی سب سے عظیم نعمت تو اللّٰہ تعالیٰ کا دیدار ہے۔

دیدارِ الٰہی کا منظر کیسا (حسین ) ہو گا جب رب تعالیٰ ہمیں فرمائے گا۔

آج میں نے تم پر اپنی رضا واجب کر دی، اس کے بعد میں تم پر کبھی غضب نہیں فرماؤں گا۔
یا اللّٰہ پاک اپنی خاص رحمت سے ہمیں پیارے بندوں میں شامل فرما ، ہم سے راضی ہو جا۔ہمیں دین ، دُنیا اور آخرت کی تمام بھلائیاں عطا فرما ہمارے لئے دین اسلام پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما ، ہمیں دین اسلام پر استقامت عطا فرما مرنے سے پہلے ہماری توبہ قبول فرمانا اور ہمیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانا۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

🌺🌺

22/04/2024

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
السَـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه ُ
یا پاک پروردگار ھمارے دِلوں کو کھوٹ اور ریاکاری سے پاک رکھنا.اے اللّٰہ پاک ھماری خصوصی رہنمائ فرما تاکہ ھم سے کبھی دوسروں کی ہتّک، تذلیل اور دل آزاری نہ ھو.اے خالقِ دوجہاں ھمیں آپس کی بدگمانیوں، نفرتوں، عیب گوئیوں، منافقتوں سے دور رکھنا.اے خُداۓ ذوالجلال ھمارے گناہ معاف فرما اور ھمیں اپنی سبھی آزمائشات سےمحفوظ رکھنا. آمین دُعا ھے کہ اللّٰہ پاک آپ کو کامل ایمان کے ساتھ صحت و مسرتوں سے بھر پور زندگی عطا فرماۓ.
آمین یارب یارب العالمین.

22/04/2024

نبی کریم ﷺ نے فرمایا
*اجملوا فی الطلب وتوکلوا علیہ* ۔

یعنی رزق اور اپنی حاجات کے حاصل کرنے کے لئے متوسط درجہ کی طلب اور مادی اسباب کے ذریعہ کوشش کرلو پھر معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کرو۔ اپنے دل دماغ کو صرف مادی تدبیروں اور اسباب ہی میں نہ الجھا رکھو۔

یہ نہیں کہ اپنی ضروریات کے لئے مادی اسباب اور تدابیر کو ترک کرکے بیٹھ جائے۔ بلکہ مطلب یہ ہے کہ مادی اسباب و آلات کو اصل کامیابی کے لئے کافی نہ سمجھے بلکہ بقدر قدرت و ہمت مادی اسباب اور تدبیر کو فراہم کرنے اور استعمال کرنے کے بعد معاملہ کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کرے اور سمجھے کہ اسباب بھی اسی کے پیدا کئے ہوئے ہیں اور ان اسباب کے ثمرات بھی وہی پیدا کرتے ہیں۔ ہوگا وہی جو وہ چاہیں گے۔

22/04/2024

..............................Winning Horse............

منصورہ چھوڑنے سے پہلے خالد قدومی کا ذکر نہ کروں یہ کیسے ممکن ہے۔۔۔
ان کو سُن کر آپ سُن ہوجاتے ہیں۔۔۔گھنٹوں خود سے نظریں نہیں ملا پاتے۔۔۔
وہ اردو تو اہل زبان کی طرح نہیں بولتے مگر اپنا مدعا بیان کرنے میں کمال مہارت رکھتے ہیں۔۔۔کئی زبانوں میں گفتگو کرسکتے ہیں۔۔
بات کرتے ہوئے قرآن کریم کی یوں تلاوت کرنے لگتے ہیں جیسے ابھی نزول ہو رہاہو۔۔۔
ایسا ایقان,ایسا اعتماد۔۔قرآن مجید کی وہ آیات عمر بھر ہم نے بھی پڑھیں مگر وہ "ایمان" رکھتے ہیں ہماری طرح پڑھ کر نہیں گزر جاتے۔۔۔۔
دوران خطاب بولے:" اب دنیا میں تبدیلی "حفاظ"ہی لائیں گے۔۔۔
طوفان الاقصٰی کے بارہ سو جانبازوں میں 500 حفاظ قرآن مجید ہیں۔۔۔ان میں 5 سال سے 80 سال تک کے بزرگ۔۔وہ فجر سے مغرب تک قرآن مجید کی دنیا میں رہتے ہیں۔۔۔
اس قرآن نے ایسی توانائی بھر دی ہے ان میں کہ ۔۔۔۔کل تک پتھر پھنکنے والوں نے ناکوں چنے چبوائے ہوئے ہیں دنیا کے فرعون کو۔۔۔
مگر حافظ تب حافظ ہوتا ہے جب فہم بھی رکھے۔۔"

انھوں نے بڑی انوکھی بات کی۔۔۔بولے:"اللہ سے فہم مانگا کریں۔۔اخلاص بڑی چیز ہے مگر فہم کےتابع ہے۔۔۔اللہ کو بندہ اپنے فہم سے پہچانتا ہے۔۔۔
جس کا جتنا فہم اس کا اتنا عمل۔"

مجھے خیال آیا۔۔۔۔واقعی حاجیوں کو پانی پلانا قریش کی نظرمیں کتنا افضل عمل تھا۔۔ مگر قرآن نے "انکی نظر" میں اس بڑی نیکی پر ان کے فہم کو ایڈریس کیا:"کیا تم نے حاجیوں کو پانی پلانے اور مسجد حرام کی خدمت کو اس کے برابر کردیا جو اللہ اور یوم آخر پر ایمان لائے اور اللہ کی راہ میں مجاھدہ کرے"۔۔سورہ توبہ آیت 19

بولے "یہ اہل غ ز ہ کا فہم ہی توتھا کہ وہ پتھرپھینکتے تھے انکے ٹینکوں پر۔۔۔مگر کبھی شکست تسلیم نہیں کی کیونکہ وہ قرآن کریم کے "نصرت " کے وعدوں پر یقین رکھتے ہیں۔۔۔ اور اس پرمطمئن ہیں کہ جان بچانے کے لیے نہیں حق پر وارنے کے لیے ہے۔۔۔۔۔یہی اس کی اصل قیمت ہے کہ حق کے کام آجائے۔۔۔۔
ان کو بچپن سے یہ فہم دیا گیا ھے کہ تم جیتنے والے گھوڑے "وننگ ہارس" پر سوار ہو۔۔
اسی لیے جس نوجوان کے سب لواحقین دنیا سے جاچکے وہ بھی اس یقین سے سرشار نظر آتا ہے کہ "جیت ہماری ہوگی۔"۔۔معصوم بچے جو والدین کھو چکے ان کا عزم دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔۔
وہ جانتے ہیں کہ یہ راستہ ناکامی کی طرف نہیں جاتا۔۔
تم ہی جانو تمہارا مجاھدہ کیا ہے؟؟
جب ایک نوجوان کے ایف سی کے باھر فلس 3 کے حق میں نعرے لگاتا ہے تو اس کو اپنا بنالو وہ اسی قبیلے کا فرد ہے۔ جو سڑک پر آکر نعرے لگاتا ہے,جو دعائے نیم شبی میں ان کے لیے نصرت مانگتا ہے۔۔۔جس کی آنکھ سے کبھی انکا غم محسوس کرکے آنسو نکلا۔ وہ ادی قبیلے سے ہے۔۔۔

۔۔۔لوگ پوچھتے ہیں ادھر امداد کیسے پہنچے گی؟؟
تم پہنچنے کی فکر نہ کرو دینے کا جذبہ پیدا کرو۔۔۔
تاریخ لکھی جارہی ہے دو گروہوں میں سے تمہارا نام آگ بجھانے والوں میں آجائے ۔۔۔بس حجت تمام کردو۔"

"حفاظ طوفان لاتے ہیں۔"
خالد قدومی خطاب کرکے جاچکے تھے۔۔۔
میں سوچتی رہ گئی کہ 57 اسلامی ریاستوں کے لاکھوں حفاظ کے فہم کا سوال ہے۔۔۔
"طوفان "تو فہم سے آتا ہے۔۔

یہی تو کہ گئے خالد قدومی ہم تن آسانوں سے کہ۔۔۔۔

خدا تجھے کسی طوفاں سے آشنا کردے
کہ تیرے بحر کی موجوں میں اضطراب نہیں۔۔۔
21 اپریل2024

Address

City Saddar Road, Chaudhary Market
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AM Qadri International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AM Qadri International:

Share