12/02/2026
*وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹ امجد ملک کی میاں محمد نواز شریف سے جاتی عمرہ میں ون آن ون ملاقات، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور ادارہ جاتی اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال*
لاہور() وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے جاتی عمرہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب میں جاری اصلاحات اور اوورسیز پاکستانیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بیرسٹر امجد ملک نے کمیشن کی کارکردگی، روڈ شوز، فیسلیٹیشن ڈیسک، کمپلینٹ سیل، کھلی کچہریوں کے انعقاد، مجوزہ ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے قیام اور اوورسیز ایڈوائزری کونسل کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور میاں محمد نواز شریف کی قیمتی آراء بھی حاصل کی گئیں۔
ملاقات کے دوران بسنت کے تہوار کو محفوظ اور منظم انداز میں منانے، اس کے تصور کو فروغ دینے اور کامیاب انعقاد پر میاں محمد نواز شریف کو مبارکباد پیش کی گئی۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ٹیم نے لاہور کو دلہن کی طرح سجایا اور غیر ملکی مندوبین و اوورسیز پاکستانیوں کا پرتپاک استقبال کر کے شہر کی اصل خوبصورتی اور ثقافتی رونق کو بحال کیا، جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔ملاقات کے اختتام پر میاں محمد نواز شریف نے تنظیم سازی کو مزید مؤثر بنانے اور اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان میں دلجوئی، دادرسی اور مسائل کے فوری حل کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔
Overseas Pakistanis Commission Punjab