Bin Azaz PVT. LTD

Bin Azaz PVT. LTD Bin Azaz PVT-LTD actually is Consultant & Contractor company. Which take contract in the field of Electrical, HVACR & Sanitary.

12/09/2025
12/09/2025

Follow and share
https://www.facebook.com/share/1b3zNVjjm7/

"Where Imagination Meets Intelligence ✨🖼️
Explore a world of emotion, energy, and aesthetics—crafted with the fusion of human vision and AI precision. From surreal portraits to cosmic adventures, 'Art with AI' is your gateway to reimagined creativity. Fo

20/02/2025

A.R solar panels longe jinko Cnadion single glass double glass Available
Whatsapp 03076022010

20/02/2025

A.R solar panels & Electronics we Deel All type solar panels longe jinko Cnadion single glass double glass inverter mppt controller VFD ups Db box volt meter and istalletaion solar
Whatsapp 03076022010

20/10/2024
20/10/2024
16/09/2024
06/07/2024

سنہ 2015 میں لاہور میں انجینیئرز نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں ایک نہایت دلچسپ تجربہ کیا انہوں نے اپنی ریسرچ سے ایک ایسا ماحول دوست حل دیا کہ جس پر عمل کرنے سے ایک بڑے فلائی اوور بنانے سے بھی کم لاگت میں پورے شہر لاہور کی سڑکوں کو مون سون کی بارشوں میں تالاب بننے سے بچایا جا سکتا تھا
یاد رہے کہ لاہور میں پینے کا سارا پانی زیرِزمین ایکوائفر سے آتا ہے جس کا ری چارج دریائے راوی سے ہوتا تھا جوکہ انڈیا کی طرف سے راوی پر سنہ 2000 میں تھہین ڈیم بنانے سے 85فیصد کم ہو گیا تھا اور اب اس سال شاہ پور کنڈی بیراج کی تعمیر کے بعد تقریباً صفر ہو گیا ہے
دوسری طرف لاہور کے زیرِزمین پینے کے قابل پانی کی سطح 6 سو سے 8 سو فٹ تک گرچکی ہے اور 12 فٹ انتہائی حد ہے جس کے بعد زیرِزمین پانی موجود نہیں زیرِزمین پانی کی سطح ہر سال 3 فُٹ کے لحاظ سے گر رہی ہے
اس ریسرچ کے لئے انجینیئرز نےشہر لاہور کی سڑکوں پر 43 ایسی نشیبی جگہوں کی نشاندہی کی جو مون سون میں بارش کے بعد تالاب کی شکل اختیار کر لیتی تھیں ان کا اندازہ تھا کہ سڑکوں پرصرف ان 43 مقامات پر ہی 1000 ایکڑ فٹ حجم کا پانی کھڑا ہوجاتا ہے جس کا بہت سا حصہ پانی چوس کنویں بنا کر زیرزمین اتارا جاسکتا ہے
اپنی اندازے کی سچائی جانچنے کے لئے انجینیئرز نے قذافی اسٹیڈیم کے ساتھ والی نشیبی سڑکوں پر دو پانی چوس کنویں بنائے ہر ایک کنواں 6x9x8 فُٹ کا تھا جس کی سطح پر انہوں نے 2 فُٹ موٹے پتھر اور ایک ایک فٹ بجری اور ریت کی تہہ جما دی جس کے نیچے ایک فٹ گولائی والا سوراخ دار پائپ زیرزمین پانی تک پہنچا دیا
حیرت انگیز طور پر پہلی ہی بارش میں سڑک پر کھڑا ہونے والا ایک لاکھ لٹر پانی صرف تین گھنٹوں میں کنووں نے چوس لیا تھا اور بارش میں ہر دفعہ بند رہنے والی سڑک پر تھوڑی دیر بعد ہی ٹریفک رواں دواں تھا
مذید تسلی کے لئے انجینیئرز نے سڑک پر اکٹھا ہونے والے بارشی پانی اور کنوؤں میں فلٹر ہو کر جانے والے پانی کی کوالٹی کے مختلف ٹیسٹ مستند لیبارٹریوں سے کرائے تو پتہ چلا کہ کنوؤں نے فلٹر کے عمل میں بارشی پانی سے آلودگی بھی صاف کردی تھی اور زیرِ زمین جانے والا پانی انتہائی صاف ستھراتھا۔سب اہم بات یہ تھی کہ ایک ہی بارش کے ریچارج نے زیرزمین پانی کی سطح 3.5 فٹ بلند کر دی تھی۔
یہ فوائد صرف 15 لاکھ کی لاگت سے بنے دو کنوؤں سے حاصل ہو گئے تھےاگر اس حساب سے پورے لاہور میں بھی پانی چوس کنویں بنا دئیے جاتے تو ان کی مجموعی لاگت صرف ایک بڑا فلائی اوور بنانےسے کم ہوتی
انجینیئرز نے تخمینہ لگایا کہ 1800 اسکوائر کلومیٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلے لاہور شہرسے مون سون میں پڑنے والی بارشوں سے ایک کروڑ سے زائد لاہور یوں کے لئے پورے سال کا پینے کا پانی اور ہر قسم کے صنعتی استعمال کا پانی زیرزمین ذخیرہ کروایا جاسکتا ہے اس سے شہر کی سڑکیں برسات میں تالاب یا جوہڑ نہیں بنیں گی نہ ہی بارشوں میں سڑکوں پر ٹریفک پھنسے گا اور سڑکوں کی مرمت یا تعمیر نو پر اضافی خرچ بھی بچے گا
لاہور کا زیرِ زمین پانی جو کبھی 15 گہرائی پر مل جاتا تھا آج کل 150 فٹ سے نیچے جا چکاہے پرانے شہر میں تو یہ 600 فٹ گہرائی پر بھی مشکل سے ملتا ہے زیر زمین پانی کی سطح ہر سال تین فٹ کے حساب نیچےگرتی جارہی ہے کیونکہ شہر کے دو ہزار ٹیوب ویلوں سے روزانہ 3500 ایکڑ فٹ پانی زمین سے کھینچ لیا جاتا ہے۔
لاہور کو اپنے زمینی پانی کی سطح بحال رکھنے کے لئے سالانہ ایک لاکھ ایکڑ فٹ سے زیادہ حجم کے پانی کے خسارے کا سامنا ہے جب کہ انجینیئرز کا تخمینہ ہے کہ ہر سال صرف مون سون کے موسم میں لاہور شہر سےبارش کا پانی اس سے دُگنا حجم میں زیرزمین ایکوائفر میں واپس بھیجا جاسکتاہے
لاہور میں زیرِ زمین پانی کوریچارج کرنے کے لئے جدید طرز کا”،چھپڑ ُ”سسٹم بحال کرنا ہوگا جس نے ماضی میں صدیوں تک اس شہر کے زیر زمین پانی کو میٹھا اور پانی کی سطح کو برقرار رکھا۔چھپڑ کی طرز پر لاہور شہر کے پارکوں اور کھلی جگہوں پر کثیر تعداد میں ڈونگی گروانڈ ز کا قیام عمل میں لایا جائے جن کے اطراف میں ریچارج کنویں بنے ہوں
سکولوں کالجوں یونیورسٹیوں دفاتر فیکٹریوں الغرض تمام کھلی جگہوں پر ریچارج کنویں بنا کر ری سائیکل پانی سے زیر زمین پانی کو مون سون کے دوران ہی پورے سال کے استعمال کے لئے ریچارج کیا جائے اس کام کو پھر تمام چھوٹے بڑے شہروں تک پہنچانا ہوگا
ہمیں فی الفور ریچارج اتھارٹی بناکر کام شروع کرنا ہوگا کیونکہ 2015 کے بعد بھی کئی برساتیں گزر چکی ہیں لیکن لاہور کی سڑکیں ابھی بھی تالاب بنی ہوتی ہیں

ایل ڈی اے، واسا، پنجاب اریگیشن، جماعت اسلامی، WWF ، PCRWR IWMI ، یو ای ٹی لاہور اور چند سوسائٹیوں اور انفرادی لوگوں کے پائلٹ ریچارج پراجیکٹس کے علاوہ انجینیئرز کے دلچسپ تجربے سے بڑے اسکیل پر آج تک فائدہ نہیں اٹھایا گیا
اگرچہ یہ ریسرچ اور عملی تجربہ لاہور تک محدود تھا لیکن اس کے نتائج کی بنیاد پر پورے پنجاب اور سندھ کے لیے ایسے منصوبے بنائے جا سکتے ہیں۔ PCRWR بھی اس سلسلے میں کافی ریسرچ کرچکا ہے ضرورت اب عملی اقدامات کی ہے پاکستان کے خُشک ہوتے دریاؤں کے پیشِ نظر مون سون میں بارش کے پانی سے ایکوائفر کا ری چارج ایک بہترین قدرتی حل ہے جس کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے

انجینیئر ظفر وٹو

پنجاب میں بیوروکریٹس کیلئے 80 لاکھ روپے کے آئی فون 15 اور سام سنگ ایس 24 الٹرا خریدے گئے ہیں۔۔ ہمارے ٹیکسوں کے پیسوں سے۔...
03/07/2024

پنجاب میں بیوروکریٹس کیلئے 80 لاکھ روپے کے آئی فون 15 اور سام سنگ ایس 24 الٹرا خریدے گئے ہیں۔۔

ہمارے ٹیکسوں کے پیسوں سے۔۔!!!

14/05/2024

سنیں کام کی بات!

پاکستان میں آئی پی پیز (بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیاں) کی کل پیدواری صلاحیت 42000 میگاواٹ ہے اور اس وقت بجلی کی کل پیداوار 20 تا 24 ہزار میگاواٹ رہتی ہے یعنی ہماری ضرورت اتنی ہی ہے

اور مزے کی بات یہ ہے کہ ہم ان آئی پی پیز کو اپنی ضرورت کی بجلی بنانے پر نہیں بلکہ ان کی کل پیدواری صلاحیت (جنریشن کپیسیٹی) کے پیسے دیتے ہیں ، چاہے وہ ایک یونٹ بجلی نہ بنائیں یا چاہے پوری بنائیں

ہم تقریباً 2000 ارب روپے کیپسٹی چارجز ادا کرتے ہیں۔۔۔

اب اندر کی بات آپ لوگ تب سمجھیں گے جب آپ لوگ خود بیٹھ کر سرچ کریں گے کہ یہ بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیاں کس کی ہیں اور ان سے اس طرح کے گھٹیا معاہدے کس نے کئیے تھے

Address

376-Airline Housing Society Khiybaane Jinnah Road
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 19:00
18:00 - 19:00
Tuesday 09:00 - 19:00
18:00 - 19:00
Wednesday 09:00 - 19:00
18:00 - 19:00
Thursday 09:00 - 19:00
18:00 - 19:00
Saturday 09:00 - 19:00
18:00 - 19:00
Sunday 09:00 - 19:00
18:00 - 19:00

Telephone

+923450766402

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bin Azaz PVT. LTD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bin Azaz PVT. LTD:

Share