Saeed Sons Technologies

Saeed Sons Technologies Saeed Sons Technologies is a Master Distributor of DAHUA Technology.

We provide a comprehensive Safety & Security solutions which includes CCTV Cameras, Solar Energy, Fire Protection, Electric Fencing, Access Control System, ETC

20/08/2026
20/08/2026

3 دنوں میں تقریباً 200 نئے ووٹرز کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔ یاد رہے جن دکانداروں نے ابھی تک اپنے ووٹ رجسٹرڈ نہیں کروائے وہ 20 اگست 2026 سے پہلے اپنا ووٹ رجسٹرڈ کروائیں ۔۔
بعد ازاں کسی بھی نئے ووٹرز کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی ۔

20/08/2026
20/08/2026

گھر میں موبائل کے صرف ایک آدھ سگنل آتے ہیں؟ تو یہ Post آپ کے بہت کام کی ہے!

کچھ عرصہ پہلے ہم ایک ایسی لوکیشن پر گئے جہاں موبائل کے تقریباً نو سگنل تھے۔ چھت پر کبھی ایک آدھ سگنل آتا تھا، لیکن گھر کے اندر 2G بھی صحیح نہیں چلتا تھا۔

وہاں بھائی نے PTA Approved GSM Booster/Repeater انسٹال کیا، جس کے بعد موبائل سگنل کافی بہتر ہو گئے۔

GSM Booster کا کام بہت آسان ہے۔ باہر ایک Outdoor Antenna لگایا جاتا ہے جو باہر سے موبائل سگنل پکڑتا ہے۔ یہ Omni یا Directional Antenna ہو سکتا ہے۔ Omni چاروں طرف سے سگنل پکڑتا ہے، جبکہ Directional Antenna ایک مخصوص سمت سے زیادہ طاقت کے ساتھ سگنل پکڑتا ہے۔

پھر کیبل نیچے آ کر GSM Repeater میں جاتی ہے، اور Repeater سے دوسرا Antenna گھر یا مطلوبہ علاقے میں سگنل پھیلاتا ہے۔

اس کی وجہ سے Jazz، Telenor، Ufone وغیرہ کی SIM استعمال کرنے والے موبائلز کو جہاں پہلے سگنل نہیں آتے تھے، وہاں سگنل مل سکتے ہیں، اور دستیاب نیٹ ورک کے مطابق 2G/3G/4G بھی چل سکتا ہے۔

لیکن سب سے اہم بات: ہر جگہ GSM Booster کام نہیں کرے گا۔

اگر آپ روہی، بلوچستان، سندھ یا کسی بھی ایسے علاقے میں ہیں جہاں موبائل سگنل کمزور ہیں، تو پہلے یہ چیک کریں:

اپنے گھر کی چھت پر موبائل لے کر جائیں۔ اگر موبائل کو تقریباً 10، 15 یا 20 فٹ اونچا کرنے سے سگنل آنا شروع ہو جاتے ہیں، تو وہاں GSM Booster لگانے کا اچھا امکان ہے۔

یعنی پہلے باہر سے کم از کم کچھ سگنل موجود ہونے چاہئیں، پھر Booster ان سگنلز کو آپ کے مطلوبہ علاقے تک بہتر طریقے سے پہنچانے میں مدد کرتا ہے۔

اور ایک ضروری بات: ہمیشہ قانونی اور PTA-approved GSM Booster ہی استعمال کریں۔

Address

Main Township Stop, Oppo Allied Bank
Mansehra
21300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saeed Sons Technologies posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share