24/12/2025
*بیوی کا روٹھنا اور شوہرکی خاموشی*
عورت جب روٹھتی ہے تو درحقیقت وہ اپنے شوہر سے کہنا چاہتی ہے کہ "میری اہمیت محسوس کرو، مجھے اپنائیت دو، مجھے مناؤ، میرے جذبات کا خیال رکھو۔"اور مرد جب خاموش ہوتا ہے تو وہ گویا زبانِ حال سے یہ کہنا چاہتا ہےکہ " براہِ کرم میری پریشانی سمجھو، مجھ پر دباؤ نہ ڈالو، مجھے وقت دو، اور میری خاموشی میں میری تھکن اور دل کے بوجھ کو محسوس کرو۔"مگر دونوں اظہار کی بجائے مفروضات پر چل پڑتے ہیں جس کی وجہ سے ہنستا بستا گھرانہ بےسکونی کا شکار ہوجاتاہے۔
اگر کہیں میاں بیوی کےدرمیان ایسا معاملہ درپیش ہو تو انہیں چاہیے کہ جلدبازی میں غلط فیصلہ کرنے کی بجائے درج ذیل تین عملی اصولوں کو سامنے رکھنے ہوئے اپنے مسئلے کاحل تلاش کریں ،ایک مرتبہ عمل کرکے دیکھ لیں انشاء اللہ ساری زندگی دعائیں دیں گے۔
*1۔فیصلہ کرنے سے پہلے سوال کریں*
مثلاً اگربیوی روٹھی ہو تو شوہر پوچھے:"کیا آپ کو میری کسی بات سے دکھ پہنچا ہے؟اگر بیوی نہ بتائے تو محبت بھرے اصرار سے عورت کو مجبور کرے تاکہ اُس کے دل کی بات شوہرکو معلوم ہو اِس طرح انشاء اللہ نہ صرف بیوی کے دل میں شوہر کی محبت پیداہوگی بلکہ غلط فہمیوں کا بھی ازالہ ہوگا۔
اگرشوہر زیادہ دیر تک خاموش ہواور ٹھیک سے بات نہ کررہاہو تواُسے مزیدپریشان کرنے کی بجائے بیوی چہرے پر غمخواری کی کیفیت پیداکرکے پوچھے:"کیا آپ کو کوئی پریشانی ہے؟ جسم میں کہیں تکلیف تونہیں؟کہیں آفس میں کسی سے جھگڑا تو نہیں ہوگیا؟میں آپ کے ساتھ ہوں، اگرمیرے لائق کوئی کام ہو تو بتائیں ۔"ان شاء اللہ ان باتوں سے "گھٹن اور بیزاری " کی فضا ختم ہو کر"ہمدردی اور احساس" کا ماحول بن جائے گا۔
*2۔میاں بیوی چھوٹے طریقوں سے اظہارِ محبت کریں*
• مثلاً شوہر کہے"میں آپ کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کر سکتا"
• یا بیوی اپنے شوہر سے کہے "آپ کے گھر آنے سے دل بہت خوش ہوجاتاہے،
• تھکے ہوئے شوہر کے لیے بیوی اگر چپ چاپ چائے رکھ دے
• یا بیوی کے کہےبغیر شوہر اس کے لیے پھول، چاکلیٹ، یا پسندیدہ کھانے کی چیز لے آئے
• اگر دن میں کوئی رنجش ہو گئی ہو تو رات سونے سے پہلےمیاں بیوی میں سے کوئی ایک "معذرت" یا "چلو بات نہ بڑھائیں" کہہ دے
میاں بیوی کو ایک بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے کہ محبت، مہنگے تحفوں کی نہیں، چھوٹے احساسات کی محتاج ہوتی ہے۔
part 2 coming soon......