03/01/2026
وینزویلا وسائل سے مالا مال ہے،
تیل کی دولت اس کی رگوں میں دوڑتی ہے،
مگر تاریخ ہمیں یہ سبق بار بار دیتی ہے کہ
صرف دولت قوموں کو محفوظ نہیں بناتی—دفاع بناتا ہے۔
جب سرحدوں پر کمزوری ہو،
جب ریاست کا بازو ڈھیلا پڑ جائے،
تو پھر قدرتی وسائل بھی یتیم ہو جاتے ہیں
اور اقتدار بھی غیر محفوظ ہو جاتا ہے۔
یہ کوئی ایک ملک کی کہانی نہیں،
یہ ایک عبرت ہے—
کہ مضبوط دفاع کے ہوتے ہوئے
دشمن آنکھ اٹھانے کی جرات نہیں کرتا،
اور کمزوری دیکھ کر
نیتیں بے نقاب ہو جاتی ہیں۔
اللہ ہمارے وطن کو سلامت رکھے،
ہمارے محافظوں کو مضبوط، باہمت اور باوقار رکھے،
اور ہمارے دفاع کو اتنا مضبوط کر دے
کہ کوئی دشمن
سوچنے کی جرات بھی نہ کر سکے۔ 🇵🇰🤲
قومیں ہتھیاروں سے نہیں،
حوصلے، اتحاد اور مضبوط دفاع سے زندہ رہتی ہیں۔