02/09/2026
اس پاکستانی نوٹ کو غور سے دیکھیں... اس میں صرف رقم نہیں، ایک پوری قوم کی عزت اور پھر اس کے زوال کی داستان چھپی ہوئی ہے!
یہ نوٹ اس سنہرے دور کی یاد ہے جب ملک پاکستان اپنے حاجیوں کیلئے یہ اسپیشل نوٹ چھاپتا تھا اور اس نوٹ کو سعودی عرب میں تسلیم ہی نہیں بلکہ ایسے ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا تھا جیسے آج پاکستان میں ڈالر کی اہمیت ہے .
یہ اُس پاکستان کی یادگار ہے جو کبھی اپنے شہریوں، اپنے حاجیوں اور اپنی کرنسی کے وقار کے لیے خصوصی انتظام کیا کرتا تھا۔
مئی 1950 میں پاکستان نے اپنے حاجیوں کے لیے خصوصی حج نوٹ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔ اس زمانے میں پاکستان کا روپیہ عام طور پر بیرونِ ملک لے جانے پر پابندیاں تھیں، اس لیے حکومت نے حجاج کی سہولت کے لیے خاص نوٹ جاری کیے۔ ان نوٹوں پر واضح طور پر درج ہوتا تھا کہ یہ پاکستانی حاجیوں کے لیے سعودی عرب میں استعمال کے لیے ہیں۔
پہلا خصوصی 100 روپے کا حج نوٹ 1950 میں جاری کیا گیا۔
پھر 1951 میں 10 روپے کا حج نوٹ بھی جاری ہوا۔
یہ صرف کاغذ کے ٹکڑے نہیں تھے۔
یہ اس بات کی علامت تھے کہ ایک نوآموز ملک، جسے وجود میں آئے چند ہی سال ہوئے تھے، اپنے حاجیوں کی ضروریات اور اپنی قومی کرنسی کی عزت کے لیے ایک خاص نظام رکھتا تھا۔
پھر وقت بدلا، نوٹوں کی نئی سیریز آئیں۔
1972 میں نئی حج نوٹ سیریز جاری ہوئی۔
اس کے بعد 1975 سے 1978 کے درمیان بھی نئے ڈیزائنوں کے ساتھ حج نوٹ جاری کیے گئے۔
یعنی 1950 سے 1978 تک پاکستان کے حج نوٹوں کا یہ دور ایک تاریخی حقیقت ہے۔
آج جب ہم اس نوٹ کو ہاتھ میں لیتے ہیں تو شاید ہمیں صرف اس کی قیمت نظر آتی ہو سوال یہ نہیں کہ یہ پرانا نوٹ کتنے کا بکتا ہے۔
سوال یہ ہے کہ ہم اس مقام سے یہاں تک کیسے پہنچ گئے؟
وہ ملک جس کے پاس کبھی اپنی کرنسی کے لیے خصوصی انتظام تھا...
آج اس کی معیشت ڈالر کے اتار چڑھاؤ سے کانپتی کیوں ہے؟
ہم نے کون سی امانت سنبھالی؟
اور کون سی امانت کھا گئے؟
سچ یہ ہے کہ اس ملک کو تھوڑا تھوڑا کر کے ہر اُس شخص نے کمزور کیا جس نے اپنے فائدے کو پاکستان کے فائدے سے بڑا سمجھا۔
کسی نے قومی خزانہ لوٹا۔
کسی نے اختیار کو اپنی جاگیر بنایا۔
کسی نے قانون توڑا۔
کسی نے ادارے کمزور کیے۔
اور ہم میں سے بہت سے لوگ صرف تماشائی بنے رہے۔
یہ نوٹ ہمیں گزرے ہوئے وقت کا صرف ایک خوبصورت منظر نہیں دکھاتا...
قوموں کا زوال صرف کرنسی گرنے سے نہیں ہوتا۔
قوموں کا زوال اُس دن شروع ہوتا ہے جب امانت دار کو بے وقوف اور لٹیرے کو کامیاب سمجھا جانے لگے۔
قومیں اُس دن کمزور ہوتی ہیں جب قانون طاقتور کے لیے نرم اور کمزور کے لیے سخت ہو جائے۔
قومیں اُس دن تباہ ہوتی ہیں جب نوجوان مایوس اور حکمران بے حس ہو جائیں۔
پاکستان کہاں تھا... اور پاکستان کہاں آ گیا؟
اب سوال یہ ہے کہ کیا ہم دوبارہ جاگیں گے؟ یا یہ نیند بہت مزے کی ہے ؟؟؟؟