10/10/2026
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 💕💕
امید کرتا ہوں سب خیریت سے ہونگے انشاء اللّٰہ ۔
شدید مصروف اور ڈیوٹی فل شیڈول کی وجہ سے گارڈننگ کا قصہ اس ہفتے بلکل خراب رہا ہے اور پتہ نہیں اگے کیلئے کیا ہے قسمت میں۔
لیکن آج کسی کے میڈیسن بھیجنے تھے پوسٹ آفس سے تو جانا ہوا اور وہاں یہ لسٹ لگا دیکھا تو لگا کہ واقعی بدل گیا ہے پاکستان کیونکہ پوسٹ آفس والوں نے بھی اپنے ریٹ بڑھا دیئے ہیں۔
میں ہمیشہ سے پوسٹ آفس کے حق میں رہا ہوں کیونکہ انہوں نے کبھی میرے ساتھ گڑ بڑ نہیں کی آج تک اور ہمارے ہاں سٹاف بھی بہت فرینڈلی اور دیانتداری سے کام کر رہی ہے۔
کیا آپ لوگوں نے بھی آج کل نئے ریٹ پہ ڈیلیوری کروائی ہے پارسلز کی؟
مجھ ناچیز کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں 🤗🥰💞💕
ہمیشہ خوش اور آباد رہیں آمین 🤗🤗🥰💞۔