24/05/2026
فریکوئنسی بڑھانے کا طریقہ
دوستو وی ایف ڈی کی سیٹنگ میں فریکوئنسی کم یا زیادہ کس پیرامیٹر میں ہوتی ہیں مکمل طریقہ کار درج ذیل ہے
سب سے پہلے پروگرام بٹن دبائیں P0 منتخب کریں ڈیٹا دبائیں اور P0.03 سلیکٹ کریں ڈیٹا دبائیں اندر 050.00 ہوگا آپ اس کو تبدیل کرکے جتنا مرضی زیادہ کرسکتے ہیں
اس کے بعد P0.04 کی سیٹنگ بھی اتنا سیٹ کریں جتنا P0.03 کیا تھا ورنہ فریکوئنسی P0.04 کے برابر رک جائیں گے آگے نہیں بڑھیں گے
کیوں کہ یہ پیرامیٹر اپر فریکوئنسی لمٹ ہوتی ہے
اسی طرح اگر کم کرنے ہوں تو پہلے P0.04 میں کم کریں بعد میں P0.03میں کریں اگر پہلے کم کرنے کیلئے P0.03 کی سیٹنگ پر ٹرائی کریں گے تو فریکوئنسی P0.04 میں سیٹ شدہ مقدار تک آکر رک جائیں گے مزید نیچے نہیں آئیں گے
اسی طرح اگر بڑھانے کیلئے پہلے P0.04 ٹرائی کریں گے تو P0.03والی سیٹ شدہ مقدار میں آکر رک جائیں گے مزید اوپر نہیں بڑھیں گے
اگر زیادہ کرنی ہوں پہلے P0.03میں بڑھائیں بعد میں P0.04 میں
اگر کم کرنے ہوں پہلے P0.04میں کم کریں بعد میں P0.03 میں
یاد رکھیں کہ موٹر اور لوڈ کی فریکوئنسی رینج اہمیت رکھتا ہے موٹر کی مقررہ فریکوئنسی سے زیادہ فریکوئنسی پر موٹر جل جائگا
اسی طرح کوئی اور چیز اگر اس کی گنجائش سے زیادہ فریکوئنسی دی جائیں تو وہ چیز خراب ہوگی
عام طور پر موٹریں 50 سے 60 فریکوئنسی کی ہوتی ہیں یہ ویلیو موٹر کی نیم پلیٹ پر لکھی ہوئی ہوگی اگر کسی موٹر پر واضح نہ لکھا ہوا ہو یا آپ کو معلوم نہ ہو تو اس کو 50 فریکوئنسی سے زیادہ چلانے پر موٹر کو نقصان ہوسکتا ہے
مزید تفصیلات کیلئے یوٹیوب چینل سرچ کریں
VFD INVT URDU
ہمارے پاس وی ایف ڈی انورٹر اردو کتاب ہے کوئی دوست لینا چاہے تو رابطہ کریں
03019801800