Voice of Waziristan

Voice of Waziristan Always love mother ✌️✌️

23/03/2026

تحریک انصاف کے ہاتھوں
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نظام کا جنازہ

تحریر:
مولانا محمد رحیم ح_قانی
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کی مدتِ ملازمت ختم ہوئی، چار سال مکمل کر گئے۔ بے چارے خالی ہاتھ آئے تھے اور خالی ہاتھ رخصت ہوئے۔ یہ ہوا نچلی سطح پر انصافیوں کے ہاتھوں انصاف کے قتل پر بسم اللہ کا آغاز۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت روزِ اول سے بلدیاتی نظام کی مخالف تھی، تاہم 2021 کے بلدیاتی انتخابات انہیں عدالتی فیصلے کی تعمیل میں کروانے پڑے۔
صوبے کے عوام کو پی ٹی آئی حکومت کا فراڈ اس وقت عملی طور پر دیکھنے کو ملا جب اپنا صوبائی اسمبلی سے پاس کردہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل، جو اس مقصد کے لیے انہوں نے پاس کرایا تھا تاکہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جا سکیں، تاہم عقل سے عاری اور یوٹرن کے ماہر یوتھی اور یوتھنی ممبرانِ اسمبلی نے ممبرانِ لوکل گورنمنٹ کے اختیارات میں کمی کی خاطر گورنمنٹ ترمیمی بل کی منظوری کے ساتھ اپنے سابقہ ترمیمی بل کو خود اپنے پاؤں تلے روند ڈالا۔
اس بل کی منظوری کے خلاف جے یو آئی کے ممبران کے ساتھ خود ان کے منتخب نمائندے سڑکوں پر نکل آئے، اور یوں حکومت کے خلاف ایک ہمہ گیر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا۔ اضلاع اور تحصیلوں کی سطح پر احتجاجات کے علاوہ صوبائی سطح پر ریکارڈ 7 احتجاج کیے گئے، جن میں 500 بلدیاتی چیئرمینوں پر مشتمل سب سے بڑا احتجاج پشاور میں کیا گیا۔
درحقیقت جمہوریت کی بنیاد صرف پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں نہیں ہوتی بلکہ جمہوریت کی اصل روح بلدیاتی اداروں میں ہوتی ہے۔ دنیا کی ہر مہذب ریاست میں عوام کے مسائل انہی مقامی اداروں کے ذریعے حل کیے جاتے ہیں، مگر خیبر پختونخوا میں گزشتہ چار سالوں کے دوران بلدیاتی نظام کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ خیبر پختونخوا کی جمہوری تاریخ میں سیاہ ترین باب کے عنوان سے یاد کیا جائے گا۔
اس کے پس منظر پر نظر ڈالیں گے تو انصافی حکومت کا عدم برداشت، غیر سیاسی اور غیر جمہوری چہرہ مزید کھل کر عیاں ہو جاتا ہے۔ وہ اس طرح کہ 2021 اور 2022 کے بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں جب جمعیت علماء اسلام کے امیدوار زیادہ تعداد میں کامیاب ہوئے اور حکمران جماعت کو جمعیت علماء اسلام کے خلاف غلیظ پروپیگنڈا اور سرکاری وسائل بے دریغ خرچ کرنے کے باوجود شکست کا سامنا کرنا پڑا تو پی ٹی آئی حکومت نے پورے چار سالوں میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کی مد میں ایک روپیہ تک ریلیز نہیں کیا۔
اس تناظر میں:
1۔ کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ اگر صوبائی حکومت اختیارات منتخب نمائندوں کو نہیں دینا چاہتی تھی تو غریب عوام کے ٹیکسوں سے حاصل شدہ 18 ارب روپے بلدیاتی انتخابات پر کیوں ضائع کر دیے گئے؟
2۔ کیا اس ملک کے غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف احتساب کا کوئی قانون نہیں؟
3۔ کیا کامیاب بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز ریلیز کرنا ان کا قانونی حق نہیں تھا؟
4۔کیا پاکستان میں آئین اور قانون کے ضابطے صرف سفید پوش، ایماندار، دیانتدار اور محب وطن شہریوں کے لیے ہیں، یا ان قوانین کا اطلاق قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والوں پر بھی ہوتا ہے؟
5۔ کیا اس ملک میں محکمہ احتساب اور عدالتیں صرف "جس کی لاٹھی اس کی بھینس" کے تابع ہیں، یا اس ملک کی تعمیر و ترقی میں خون پسینہ ایک کرنے والے غریب شہریوں کی داد رسی کے لیے بھی اس میں کوئی گنجائش موجود ہے؟
6۔ کیا اس فرسودہ زنگ آلود نظام پر نظر ثانی کی ضرورت نہیں؟ درحقیقت اس فرسودہ نظام پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ اگر آج بھی حکمرانوں نے احتساب کا دائرہ خود اپنی صفوں تک نہیں بڑھایا اور بلا تفریق سب کے احتساب کو اپنا لائحہ عمل نہیں بنایا تو عین ممکن ہے کہ قانونِ الٰہی کے مطابق فتنۂ عمرانیہ سے دین دشمنی، ملک دشمنی اور عوام دشمنی میں بڑھ کر کوئی خطرناک بلا اور ناسور اس ملک پر مسلط نہ ہو۔
وما توفیقی الا باللہ

29/11/2025
03/05/2025

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

04/11/2024

محسود قوم گرینڈ جرگہ۔
قوم شمن خیل کا 16 تاریخ کو ٹانک شیخ مارکیٹ میں جرگہ اور 17 کو ڈی آئ خان میں ہوگا لہٰذا تمام مشران شرکت یقینی بنائیں۔
یہ جرگے 20 تاریخ کے محسود گرینڈ جرگہ کے لئے مشاورتی جرگے ہونگے۔

خیبر جرگے کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے محسود قوم کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ ٹانک ٹاؤن ھال میں جاری ہے
04/11/2024

خیبر جرگے کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے محسود قوم کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ ٹانک ٹاؤن ھال میں جاری ہے

دو ماہ تک ان سے پوری بائیکاٹ کرنا چاہئے ہیں. طاهر خان TKR ہوٹل کے مالک نے پشتون قومی جرگہ سے بائیکاٹ کیا تھا آج سارے پشت...
16/10/2024

دو ماہ تک ان سے پوری بائیکاٹ کرنا چاہئے ہیں.
طاهر خان TKR ہوٹل کے مالک نے پشتون قومی جرگہ سے بائیکاٹ کیا تھا آج سارے پشتون ایک ہوکر ان کے ہوٹل سے بائیکاٹ کرے تا کہ پتہ چلے ان کے ہوٹل پشتونوں کے وجہ سے چلتا ہے

جو علاقہ ہم سے امریکہ اور ناپاک فوج خالی نہ کرواسکی وہ ہم 60 دن میں کسی کی فرمائش پر خالی کر دینگے ؟ہماری بنوں کاروائی ک...
15/10/2024

جو علاقہ ہم سے امریکہ اور ناپاک فوج خالی نہ کرواسکی وہ ہم 60 دن میں کسی کی فرمائش پر خالی کر دینگے ؟ہماری بنوں کاروائی کو وارننگ سمجھا جائے دوبار کسی جرگے جلسے میں طالبان کا نام لیا گیا تو ہم نام لینے والوں کو جہنم رسید کر دیں گے
*ترجمان نے ٹی ٹی ٹی پی*

زرکی رابط اوکی03085650130 دہ وڑکی دی ورسرہ یوہ وڑیکیے جلکئ دو دی وانا تبلیغی مرکز مخے تہ ھوٹل کی دی ا جلکئ ستڑیے واہ وود...
15/10/2024

زرکی رابط اوکی03085650130 دہ وڑکی دی ورسرہ یوہ وڑیکیے جلکئ دو دی وانا تبلیغی مرکز مخے تہ ھوٹل کی دی ا جلکئ ستڑیے واہ وودہ واہ پیکچر می ندای وخستائ کا سوک یے پیژاندی پہ دغ نمبر رابطہ وکئ دہ مسعود دی03085650130 شئر یے کئ

Address

Bypass
Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Waziristan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category