19/09/2025
پنجاب میں 14 لاکھ ایکڑ پر کاشتہ فصلیں تباہ ہو چکی ہیں ۔ 150 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان کسان ۔ دیہی معیشت کو ہو چکا ہے ۔ کسان نے یہ پیسہ سٹاک مارکیٹ میں نہیں لگانا تھا ۔ بازار میں خرچ کرنا تھا تصور کیجئے گندم کی فصل میں ہونے والا 700 ارب کا نقصان اور 150 ارب روپے کا یہ نقصان ایسا نقصان ہے جو بازار میں مندہ پیدا کرے گا اور انڈسٹری کو بند کرے گا۔ حکومت ایسے ہی وقت کے لیے بنائی جاتی ہے ریاست ایسے ہی وقت میں ہر دو کو فائنانسنگ کر کے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے ذمہ دار ہوتی ہے تاکہ ملکی معیشت اگے بڑھے اور خوشحالی آئے اگر ایسے وقت میں ریاست نے کسی کی سرپرستی نہیں کرنی تو ریاست کے وجود کا جواز ختم ہو جاتا ہے اور معاشی مسائل بڑھتے چلے جاتے ہیں۔
Copied