05/09/2024
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو جناب اکرام اللہ خان صاحب اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن جناب امجد علی خان صاحب کے ہدایات کی روشنی میں بندوبست اراضیات ضلع دیر بالا میں جاری بندوبست اراضیات کے مسائل حل کرنے کے لیے پروجیکٹ ڈائریکٹر بندوبست اراضیات دیر/کالام جناب محمد اقبال وزیر صاحب اور ڈپٹی کمشنر ضلع دیر بالا جناب نوید اکبر صاحب نے گرینڈ جرگہ دیر بالا کیساتھ میٹنگ کی ۔ جملہ مسائل کو باہمی ہم آہنگی کیساتھ حل کرنے پر زور دیا گیا ۔