Yaseen malik

Yaseen malik This is Official Fan Page Of Yaseen Malik

23/12/2025

“اس وقت پاکستان صرف “عاصم لأ” پر چل رہا ہے۔ یہاں صرف لکھے لکھائے فیصلے پڑھ کر سنائے جا رہے ہیں۔ فوج میری ہے اور پاکستان قوم کی ہے۔ جب میں عاصم منیر پر تنقید کرتا ہوں تو وہ ایک شخص پر تنقید ہے، جیسے ماضی کے ڈکٹیٹرز پر بھی ہوتی آئی ہے۔ عاصم منیر نہ تو کسی عوامی ریفرنڈم کے تحت ملک پر بیٹھا ہے، نہ عوامی ووٹ کے ذریعے آیا ہے۔ جیل میں میرے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے، ایک کرنل کے کہنے پر ہو رہا ہے جو عاصم منیر کے احکامات مانتا ہے۔”
- عمران خان

22/11/2025
22/11/2025

Skardu

15/10/2025

“خیبر پختونخوا حکومت میں تبدیلی کا عمل احسن طریقے سے مکمل ہونے پر اپنے تمام ممبران اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ ہموار ٹرانزیشن اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے نظرئیے کا بول بالا ہے۔”
- عمران خان

07/06/2025
وائی ایم کنسٹرکشن کمپنی سکردومحنت، دعا، اور صبر کا بنا مضبوط ستونایک قابلِ فخر کامیابی کی کہانیناچیز برادری نے 2016 میں ...
01/06/2025

وائی ایم کنسٹرکشن کمپنی
سکردو
محنت، دعا، اور صبر کا بنا مضبوط ستون
ایک قابلِ فخر کامیابی کی کہانی

ناچیز برادری نے 2016 میں صرف محنت مزدوری سے اپنا سفر شروع کیا۔ نہ وسائل تھے، نہ سرمایہ — مگر حوصلے بلند اور نیت صاف تھی۔ زندگی کے نشیب و فراز، مشکلات اور سختیوں نے ان کا دامن کبھی نہیں چھوڑا، مگر انہوں نے بھی ہار ماننا نہیں سیکھا۔ وہ نہ جھکے، نہ رکے۔

اس سفر میں ماں باپ اور بزرگوں کی دعاؤں، صبر و تحمل، اور مسلسل جدوجہد نے ایک غیر معمولی کردار ادا کیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی لگن، دیانت اور اخلاص نے ان کے چھوٹے سے کام کو ایک باقاعدہ، منظم اور معتبر ادارے میں تبدیل کر دیا۔
آج YM Construction Company Skardu نہ صرف ایک نام ہے بلکہ اعتماد، معیار اور خلوص کی پہچان ہے۔

ان کا ہر منصوبہ اب ایک مکمل پروفیشنل نظام کے تحت انجام پاتا ہے، جہاں دستخط، بل، اسٹامپ اور معاہدہ سب کچھ ترتیب سے کیا جاتا ہے۔ سادگی، ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ کام کو مکمل کرنا ان کی شناخت بن چکی ہے۔

اس روشن سفر کے اصل روحِ رواں، بھائی اعجاز ملک کا ذکر نہ کیا جائے تو یقیناً زیادتی ہوگی۔ ان کی ذہانت، خوش اخلاقی، عوامی روابط میں مہارت، اور ہنس مکھ مزاج نے لوگوں کا دل جیت لیا۔ انہی کی قیادت میں کمپنی نے اعتماد اور مقبولیت کی ایسی بلندی حاصل کی جس نے انہیں ایک مضبوط، منظم اور باوقار ٹھیکیداری نظام میں تبدیل کر دیا۔

یہ ایک چھوٹی کامیابی نہ صرف خود ان کے لیے، بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک مثال اور باعثِ فخر ہے۔ جنہوں نے عام لیبر سے آغاز کر کے ماشاءاللہ ایک پروفیشنل کنسٹرکشن کمپنی کی بنیاد رکھی، وہ بلاشبہ کامیابی کی وہ روشن مثال ہیں جسے تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھا جانا چاہیے۔

ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ ان کی یہ محنت، ایثار، محبت اور اخلاص، ان شاءاللہ، پورے گلگت بلتستان میں کامیابی کی نئی راہیں کھولے۔
اللہ تعالیٰ انہیں ہر نظرِ بد، حسد اور سازش سے محفوظ رکھے، اور ترقی کی نئی منازل عطا فرمائے — آمین۔

04/03/2025
20/01/2025

Address

District Ganche Thally
Gilgit
12345678

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yaseen malik posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share