27/11/2023
بچپن سے جوانی تک کے سفر میں انسان بہت سے خواب دیکھتا ھے جن میں رنگ بھرے بغیر خوبصورتی واضح نہیں ہوتی . ایسا ہی ایک خواب اپنا گھر بھی ہوتا ہے. جسے بنانے کا تجربہ ہر کوئی نہیں رکھتا. الحمد اللہ "طیب کنسٹرکشن کمپنی" کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے بہت سے خوابوں کو حقیقت کا روپ دیا ہے - آئیے ہم آپ کو اپنے ایک کلائنٹ کے خواب سے حقیقت تک کے سفر کی تصویری کہانی دکھاتے ہیں
یہ کہانی شروع ہوتی ھے 1 کنال کے پلاٹ سے جو StructureMart کنسٹرکشن کمپنی نے اپنے معزز کلائنٹ کو ڈی ایچ اے ، ای ایم ای سیکٹر میں خرید کر دیا۔ ہمارے ماہر آرکیٹیکٹ نے کلائنٹ کی ضروریات کے مطابق ڈرائینگ مکمل کی اور اس کے بعد طیب کنسٹرکشن کمپنی نے client کی خواہش پر انکے گھر کی تعمیر شروع کی اور اب حال ہی میں 7000 سکوائر فٹ پر مشتمل یہ پراجیکٹ مکمل کر کے معزز کلائنٹ کے حوالے کر دیا۔
اس پراجیکٹ کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں ہوا دار بیسمنٹ کو تعمیر کیا گیا۔
پورے پراجیکٹ میں Grey structure سے لیکر Finishing تک کا تمام کام طیب کنسٹرکشن کمپنی نے کیا ھے۔
الحمدللہ ہم نے معزز کلائنٹ کی خواہش اور اپنی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین میٹیریل کا استعمال کیا۔
آپکی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مثالی پراجیکٹ کی چند تصاویر شئیر کی جارہی ہیں۔
اگر آپ بھی ایک خوبصورت اور پائیدار گھر تعمیر کرنا چاہتے ہیں تو پورے اطمینان کے ساتھ ہماری خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم آپ سے صرف ایک فون کال کی دوری پر ہیں
Call or WhatsApp ☎️: +92-321-8889004