A.K.Kakar Constructions & Ali Enterprises,Real Estate

A.K.Kakar Constructions & Ali Enterprises,Real Estate we r here for comfort ur life
abt residence and travel

23/01/2026
میرے ایک عزیز نے ریٹاٸرمنٹ کے بعد نیا گھر بنایا۔ میں مبارکباد دینے جب وہاں پہنچا تو دیکھا انکے گھر کے باغیچہ میں ایک ساٸ...
28/11/2025

میرے ایک عزیز نے ریٹاٸرمنٹ کے بعد نیا گھر بنایا۔ میں مبارکباد دینے جب وہاں پہنچا تو دیکھا انکے گھر کے باغیچہ میں ایک ساٸبان لگا ہے۔ جس کے نیچے کرسیاں اور ٹیبل لگے ہوۓ ہیں۔ جس پر تقریباً پچیس افراد بیٹھے ہوۓ ہیں۔ جب کہ ایک طرف چھوٹے بڑے بچوں کے تین ٹیل لگے ہوۓ تھے۔ سلام و دعا کے بعد انہوں نے مجھے بھی اپنے ٹیبل کی ایک کرسی پر بٹھایا۔
پھر انہوں نے کھڑے ہوکر ایک مختصر سا خطاب کیا۔
جس میں انہوں نے کہا” میں اپنے تمام محلے داروں کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہتاہوں۔ آپ کو شاید یہ جان کر خوشی ہو یا عجب لگے کہ گھر بننے کے بعد سب سے پہلے میں نے آپکو اپنے گھر مدعو کیا ہے۔
ابھی رشتہ داروں کو اطلاع نہیں دی انہیں مدعو نہیں کیا، دراصل میں سمجھتا ہوں میری اس خوشی میں سب سے پہلے حصہ دار آپ ہیں۔ آپ سے مجھے یہ خوشی بانٹی چاہیے کیونکہ آپ لوگ ہی ہیں جنہوں نے غاٸبانہ تعاون سے میں یہ تعمیر مکمل کر پایا ہوں۔ اور پھر ساری زندگی تو میں نے آپ کیساتھ گزارنی ہے۔ جبکہ رشتہ دار تو گھڑی دو گھڑی کیلیے ٹھہرتے ہیں۔

اس تعمیر کے دوران آپ کا ہی احسان ہے کہ آپ نے تکلیف برداشت کی۔ آپ نے مجھے اپنے گھر کے سامنے اینٹ روڑا پتھر، ریت بجری پھینکنے دی۔
آپ نے مجھے گلی بند ہونے پر برا بھلا نہیں کہا۔ بلکہ آپ تکلیف برداشت کرتے رہے متبادل راستہ اختیار کرتے رہے۔
چھت ڈالنے والے دنوں میں چودھری صاحب اور خان صاحب کو گاڑی گلی سے باہر کھڑی کرنی پڑی، میں ہر دوست محلے دار بھاٸی کا شکریہ ادا کرتاہوں۔
میں تمام اپنے محلے کے بچوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ریت بجری وغیرہ ضاٸع نہیں کی۔ کسی چیز کو توڑا نہیں ہے۔ پانی کا پاٸپ ٹوٹنے سے آپکے گراٶنڈ پانی جمع ہوگیا تھا آپکا ٹورنمنٹ خراب ہوگیا۔ لیکن آپ نے ہمیں کچھ نہیں کہا۔

اس طرح انہوں نے فرداً فرداً تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔ یہ منظر دیکھ کر میں بڑا حیران ہوا۔ اسی دوران چکن قورمہ، نان، بیف پلاٶ اور کھیر میزوں پر لگادی گٸی۔

تمام محلے دار بہت خوش ہوۓ۔ ڈھیر دعاٸیں دیتے ہوۓ رخصت ہوۓ۔ ہر گھر انکے لیے اپنی حیثیت مطابق تحفہ بھی لے کر آیا تھا۔

محلے میں جہاں ایک طرف لاکھوں پتی لوگ رہتے تھے وہیں دیہاڑی دار اور خوانچہ فروش بھی رہتے تھے۔ میرے عزیز نے سب کو برابر عزت و تکریم دی تھی۔

میری حیرانگی میں اضافہ یہ جان کر ہوا کہ میرے عزیز نے مکان شروع کرنے سے پہلے بھی تمام محلے داروں کو چاۓ پر اکٹھا کیا تھا۔
انہیں مکان کی تعمیر متعلق بتایا تھا۔ باقاعدہ ان سے اجازت مانگی تھی۔ ان سے شادی وغیرہ کے بارے پوچھا تاکہ محلے میں بارات وغیرہ کے آنے جانے میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
اسی طرح ممکنہ تعمیر کے دوران ہونے والی تکلیف بارے پیشگی معزرت کی تھی۔

میں یہ سب جان کر ایک عجیب سی کیفیت میں مبتلا ہوگیا۔ آج کے اس مارا ماری اور نفسانفسی کے دور میں، جہاں خود پسندی اور خود غرضی عام ہے، وہاں ایسے اچھے انسانوں کو دیکھ کر دل کو سکون ملا جو دوسروں، خصوصاً اپنے محلے داروں کا اتنا زیادہ خیال رکھتے ہیں۔














07/09/2025

شکر الحمداللہ

04/09/2025

Upcoming Project After Interior Designing

Address

Hyderabad
78100

Telephone

+923132637103

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A.K.Kakar Constructions & Ali Enterprises,Real Estate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to A.K.Kakar Constructions & Ali Enterprises,Real Estate:

Share