02/12/2023
عربی کا ایک مشہور مقولہ ہے ۔
الدین کلہ ادب ، دین سارے کا سارا ادب ہے ۔
اور اب ادب کیسے آۓ گا اسکا بہت ہی آسان طریقہ وہ یہ کہ ہمارے سے کسی کو تکلیف نا پہنچے ہاتھ سے زبان سے اور نا ہی ہمارے کسی عمل سے ( سواۓ اسلام کے خلاف ہو) ۔
جیسا کہ شاگرد ایسی حرکتیں نا کرے جس سے استاد کو تکلف پہنچے ، ملازم یا پیشور افراد کام چوری کر کے مالک کو تکلیف دیں یا ماں باپ بہن بھائیوں کو اپنے کسی عمل سے تکلیف دینا۔ نیز اگر ہم سب اس طرح زندگی گزاریں کہ کسی کو تکلیف نا ہوتو ہمارا کام صحیح چلے گا۔
انشاء اللہ