Muhammad Aqeel Sialvi

Muhammad Aqeel Sialvi محمد عقیل سیالوی چشتی نظامی

29/09/2023
تمام عالم اسلام کو جشنِ عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم بہت بہت مبارک ہو ❤️❤️
29/09/2023

تمام عالم اسلام کو جشنِ عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم بہت بہت مبارک ہو ❤️❤️

رضائے رب العلیٰ کو دیکھا حسینؑ لکھاسوار شانئہ شہ کو دیکھا حسینؑ لکھاصحیفئہ کربلا کو دیکھا حسینؑ لکھاسناں پہ حق کی صدا کو...
09/08/2022

رضائے رب العلیٰ کو دیکھا حسینؑ لکھا
سوار شانئہ شہ کو دیکھا حسینؑ لکھا

صحیفئہ کربلا کو دیکھا حسینؑ لکھا
سناں پہ حق کی صدا کو دیکھا حسینؑ لکھا

سوال دیں کے معیںؒ سے پوچھا تو وہ بولے
کہ دین میں دیں پناہ کو دیکھا حسینؑ لکھا!

شاہ است حسین، بادشاہ است حسین
دین است حسین،دیں پناہ است حسین

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:لوکان نبی بعدی لکان ...
27/07/2022

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

لوکان نبی بعدی لکان عمر بن الخطاب.

(جامع ترمذی، کتاب المناقب، رقم:3686)

اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر بن خطاب ہوتا۔

اسی طرح ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

کانت فی الامم محدثون ليسوابانبياء فان کان فی امتی فعمر.

(ديلمی، مسند الفردوس، رقم: 4839)

تم سے پہلی امتوں میں محدثون ہوا کرتے تھے جو کہ انبیاء نہیں تھے اور اگر میری امت میں سے کوئی محدث ہے تو وہ عمر ہے۔

حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ عشرہ مبشرہ (Ten blessed companions) میں شامل ہیں۔ یعنی آپ ان دس خوش نصیب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں شامل ہیں۔ جن کے بارے میں حضور سرور کائنات فخرموجودات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنت کی بشارت عطافرمائی۔ چنانچہ حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم پر ایک شخص داخل ہوگا وہ جنتی ہے چنانچہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ داخل ہوئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہارے پاس ایک اور جنتی آنے والا ہے پس اس مرتبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے۔ (جامع ترمذی، کتاب المناقب، رقم:3694)

آپ رضی اللہ عنہ 26 ذوالحجہ کو شہید ہوئے اور نماز جنازہ حضرت صہیب رومی رضی اللہ عنہ نے پڑھائی۔29 ذوالحجہ کو امیر المومنین حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے بطور خلیفہ صحابہ اکرام رضی اللہ عنہ سے بیعت خلافت لی۔

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہایک قصہ ابن الجوزي رحمه الله نے اپنی کتاب صفة الصفوة میںسید نا نافع رحمہ اللہ کے حوالے ...
26/07/2022

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ

ایک قصہ ابن الجوزي رحمه الله نے اپنی کتاب صفة الصفوة میں
سید نا نافع رحمہ اللہ کے حوالے سے نقل کیا ہے

سید نا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ایک دن مدینہ کے قریب اپنے ساتھیوں کے ساتھ صحرامیں تھے اور بیٹھے کھانا کھا رہے تھے

وہاں سے ایک چروہے کا گزر ہو ا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اُسے کھانے کی دعوت دی
چرواہے نے کہا میں نے روزہ رکھا ہوا ہے

سید نا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے حیران ہو کر کہا کہ اتنے شدت کی گرمی ہے اور تو نے روزہ رکھا ہوا ہے اور تم بکریاں بھی چرا رہے ہو

پھر سید نا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اُ س کی دیانتدرای اور تقویٰ کا امتحان لینا چاہا

اور کہا :کیا تم ان بکریوں میں سے ایک بکری ہمیں بیچ سکتے ہو ہم تمہیں اس کی قیمت بھی دیں گے اور کچھ گوشت بھی دیں گے جس سے تم اپنا رزوہ بھی افطار کر سکتے ہو،،

چرواہا بولا : یہ میری بکریاں نہیں ہیں یہ میرے مالک کی بکریاں ہیں
سید نا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرمانے لگے: اپنے مالک سے کہنا کہ
ایک بکری کو بھیڑیا کھا گیا

چرواہا غصے میں اپنی انگلی آسمان کی طرف کر کے یہ کہتے ہوئے چل دیا : پھر اللہ کہاں ہے

ابن عمر رضی اللہ عنہما بار بار چرواہے کی بات کو دھراتےجا رہے تھے کہ ؛ اللہ کہاں ہے
اللہ کہاں ہے اور روتے جارہے تھے

اور جب سید نا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مدینہ پہنچے چرواہے کے مالک کو ملے

اُ س سے بکریاں اور چرواہا خریدا اور اُسے آزاد کر دیا اور بکریاں بھی اُسے دے دیں

اور اُسے کہا کہ تمہارے ایک جملے نے تجھے آزاد کروا دیا (اللہ کہاں ہے) اللہ سے دعا ہے
کہ تجھے قیامت کے دن دوزخ کی آگ سے بھی آزاد کرے

(الراوي : زيد بن أسلم المحدث : الألباني - المصدر : السلسلة الصحيحة - لصفحة أو الرقم : 7/469)

بیدم یہی تو  پانچ (؏) ہیں مقصودِ کائنات خیرالنساءؑ،حسینؑ و حسنؑ، مصطفیٰﷺ، علیؑ24 زوالحجہ یومِ مباہلہ مبارک❤️❤️❤️
24/07/2022

بیدم یہی تو پانچ (؏) ہیں مقصودِ کائنات
خیرالنساءؑ،حسینؑ و حسنؑ، مصطفیٰﷺ، علیؑ

24 زوالحجہ یومِ مباہلہ مبارک❤️❤️❤️

تمام عاشقانِ رسول کو عیدِ میلادالنبی بہت بہت مبارک ہوصلی اللّہ علیہ والہ وسلم 💚💚❤️❤️🧡🧡
19/10/2021

تمام عاشقانِ رسول کو عیدِ میلادالنبی بہت بہت مبارک ہو

صلی اللّہ علیہ والہ وسلم 💚💚❤️❤️🧡🧡

سحر کا وقت تھا معصوم کلیاں مسکراتی تھیں‏ہوائیں خیر مقدم کے ترانے گنگناتی تھیں‏ابھی جبرئیل اترے بھی نہ تھے کعبے کے ممبر س...
19/10/2021

سحر کا وقت تھا معصوم کلیاں مسکراتی تھیں
‏ہوائیں خیر مقدم کے ترانے گنگناتی تھیں

‏ابھی جبرئیل اترے بھی نہ تھے کعبے کے ممبر سے
‏کہ اتنے میں صدا آئی یہ عبدُاللہ کے گھر سے

‏"مبارک ہو شاہِ ہر دوسرا تشریف لے آئے
‏مبارک ہو محمد مصطفٰی ﷺ تشریف لے آئے”

🌷صل الله على محمد واله واصحاب وسلم و بارك عليه 🌷

Address

Islamabad

Telephone

+923064066435

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Aqeel Sialvi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammad Aqeel Sialvi:

Share

Category