10/10/2026
مارگلہ روڈ تا سنگجانی انٹرچینج منصوبہ 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے مارگلہ روڈ کی موٹروے تک توسیع اور سنگجانی انٹرچینج منصوبوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں پر ڈبل شفٹ میں کام جاری رکھا جائے اور تعمیراتی رفتار تیز کرتے ہوئے انہیں ہر صورت 31 دسمبر تک مکمل کیا جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو منصوبوں کی راہ میں حائل تجاوزات ایک ہفتے کے اندر ختم کرنے اور دیگر رکاوٹیں فوری دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔
سی ڈی اے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مارگلہ روڈ سے سنگجانی انٹرچینج تک منصوبے کی مجموعی لمبائی 2.7 کلومیٹر ہے، جس میں ایک انڈر پاس اور ایک انٹرچینج شامل ہیں۔
محسن نقوی کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد کے شہریوں کو موٹروے تک آمدورفت کے لیے ایک متبادل راستہ میسر آئے گا۔
دورے کے موقع پر چیئرمین سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
واپڈا ٹاؤن اسلام آباد میں سب سے سستے پلاٹس کی خریدوفروخت اور اس کے علاوہ مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
Rana Bilal
03245205530