PAk-china Cpec

PAk-china  Cpec Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PAk-china Cpec, Islamabad.

چین نے سی پیک منصوبے کی مین لائن-1 کے لئے 6 ارب 60 کروڑ ڈالر کی نظرثانی شدہ لاگت پر اتفاق کیا ہے اور منصوبے کے ترمیم شدہ...
25/09/2023

چین نے سی پیک منصوبے کی مین لائن-1 کے لئے 6 ارب 60 کروڑ ڈالر کی نظرثانی شدہ لاگت پر اتفاق کیا ہے اور منصوبے کے ترمیم شدہ ڈیزائن کا پلان 31 اکتوبر2023 تک پاکستان کو پیش کیا جائے گا جو کراچی تا پشاور 1872 کلو میٹر ریلوے ٹریک منصوبہ ہے۔

71km نارووال تا لاہور ایکسپریس وے کی تعمیر کا آغاز ہوگیا۔۔۔نارووال میں لاہور-سیالکوٹ موٹروے لنک شاہراہ کے تعمیراتی کام
29/06/2023

71km نارووال تا لاہور ایکسپریس وے کی تعمیر کا
آغاز ہوگیا۔۔۔
نارووال میں لاہور-سیالکوٹ موٹروے لنک شاہراہ کے تعمیراتی کام

168 Km Construction started Awaran Naal Gwadar Motorway M-8 section Awaran Khuzdar by D Baloch near Naal .Budget allocat...
19/06/2023

168 Km Construction started Awaran Naal Gwadar Motorway M-8 section Awaran Khuzdar by D Baloch near Naal .Budget allocation Rs 3000 Million
Ahmed

پاکستان-چین بزنس فورم کا بیجنگ میں انعقادپاکستان اور چین کا اپنی نوعیت کا پہلا بزنس فورم انڈسٹریل ری لوکیشن اینڈ ٹیکنالو...
18/05/2023

پاکستان-چین بزنس فورم کا بیجنگ میں انعقاد

پاکستان اور چین کا اپنی نوعیت کا پہلا بزنس فورم انڈسٹریل ری لوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی ٹرانسفر بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں منعقد ہوا۔

فورم کا اہتمام پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں قائم ڈی ای اے گروپ آف کمپنیز نے کیا تھا، جس کامقصد عالمی اشتراک کے لئے سہولیات کی فراہمی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ ڈی ای اے گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اویس میر نے کہا کہ پاکستان-چین بزنس فورم کاروباری افراد کوروابط، تجربات کے تبادلے اوراشتراک عمل کے لئے مواقع کی تلاش کیلئے ایک منفردپلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

فورم چین سے مختلف کمپنیوں کو با مقصد بات چیت کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے کاروباری تعاون کے لئے نئی راہیں ہموار کر رہا ہے۔ فورم میں چینی کمپنیوں کی نمایاں دلچسپی دیکھی گئی ہے، جو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

‏چین-وسطی ایشیا سمٹ تھیٹریکل پرفارمنس"ایک ساتھ آگے چلیں" چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان عوامی ثقافت اور فن کےسال ا...
18/05/2023

‏چین-وسطی ایشیا سمٹ تھیٹریکل پرفارمنس"ایک ساتھ آگے چلیں" چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان عوامی ثقافت اور فن کےسال اور چین وسطی ایشیا یوتھ آرٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب

چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے 18 مئی کی شام شی آن میں تھانگ پیراڈائز گارڈن میں چین-وسطی ایشیا سمٹ میں شرکت کرنے والے وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے سرب...

‏چین-وسطی ایشیا سمٹ تھیٹریکل پرفارمنس"ایک ساتھ آگے چلیں" چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان عوامی ثقافت اور فن کےسال ا...
18/05/2023

‏چین-وسطی ایشیا سمٹ تھیٹریکل پرفارمنس"ایک ساتھ آگے چلیں" چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان عوامی ثقافت اور فن کےسال اور چین وسطی ایشیا یوتھ آرٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب

18/05/2023

پاکستان اور ایران کا آزاد تجارت کے معاہدے پر کام تیز کرنے پر اتفاق

پاکستان اور ایران نے دونوں ملکوں کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے پر کام تیز کرنے اور اسے جلد از جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بات وزیراعظم شہباز شریف نے آج گوادر میں شہر کے قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ہماری ملاقات تعمیری، مثبت اور مفید رہی جس میں معیشت اور تجارت سمیت دوطرفہ دلچسپی کے تمام امور پر گفتگو کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، توانائی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے عوام کی سہولت کے لئے ایرانی حکومت کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ چاہتے ہیں۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر55 فیصد کام مکمل ہو چکا،2ماہ میں آزمائشی پرواز کا آغاز ہو جائے گا۔گوادرڈویلپمنٹ اتھارٹی ک...
17/01/2023

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر55 فیصد کام مکمل ہو چکا،2ماہ میں آزمائشی پرواز کا آغاز ہو جائے گا۔
گوادرڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک اہلکار کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ(این جی آئی اے) نے نیا تعمیری معیار حاصل کر لیا، اس کا کثیر سطح کا 55 فیصد کام مکمل ہو چکا اور 2 ماہ میں آزمائشی پرواز کا آغاز ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اس کی تعمیر پرلاگت کا تخمینہ 51 ارب 28 کروڑ 40 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ جدید حفاظتی خصوصیات کی تنصیب پر پیشرفت، این جی آئی اے کا لازمی حصہ 39 ہولڈ یا ہینڈ بیگج اسکیننگ مشینوں کی تنصیب کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ نئی مشینوں کی تنصیب کے بعد مسافروں کی سکریننگ کے حوالے سے قابل اعتماد عنصر میں اضافہ ہوگا۔
زیر تعمیر این جی آئی اے گوادر کے موجودہ ہوائی اڈے سے 26 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ توقع ہے اس سے گوادر جزیرہ نما میں ترقی کو تحریک ملے گی اور پاک چین تجارت کو فروغ ملے گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات موٹر وے فیز ٹو اور دیر موٹر وے کی تعمیر کیلئے درکار زمین کلیئر کرکے پختونخوا ...
17/01/2023

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات موٹر وے فیز ٹو اور دیر موٹر وے کی تعمیر کیلئے درکار زمین کلیئر کرکے پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کو حوالہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سوات موٹروے پر مختلف مقامات پر بیک وقت تعمیراتی کام شروع کیا جائے تاکہ منصوبہ اپنے مقررہ وقت میں مکمل کیا جاسکے۔ وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا رورل ایکسس روڈز پراجیکٹ اور پراونشل روڈز زامپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت سڑکوں کی تعمیر پر بھی کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوات موٹر وے فیز ٹو کو علاقے میں سیاحت کے فروغ کیلئے نہایت اہمیت کا حامل منصوبہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس منصوبے کی بروقت تکمیل ترجیح ہونی چاہیئے۔ منصوبے سے ملاکنڈ ڈویژن میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ گزشتہ روز شعبہ مواصلات کے مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو سڑکوں کے تمام جاری منصوبوں پر ٹھوس پیشرفت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت سڑکوں کی تعمیر کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ اجلاس کو سوات موٹر وے فیز ٹو اور دیر موٹر وے سمیت سڑکوں کی تعمیر کے دیگر منصوبوں پر پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے شرکاءکو بتایاگیا کہ سوات موٹر وے فیز ٹو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے، پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کوضلعی انتظامیہ کی جانب سے منصوبے کیلئے فراہم کی گئی زمین پر عملی کام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ دیر موٹر وے سے متعلق بتایا گیا کہ منصوبے کیلئے تحصیل ادینزئی اور بلامبٹ میں 30کلومیٹر زمین کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے اور اس کی خریداری کیلئے سیکشن فور کے نفاذ کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ 30 کلومیٹر طویل دیر موٹر وے چکدرہ انٹر چینج تا برون (دیر لوئیر) تک تعمیر کی جارہی ہے جس پر مجموعی طور پر 53 ارب روپے لاگت آئیگی۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ خیبرپختونخوا رورل ایکسس پروجیکٹ کا 69 ارب روپے مالیت کا پی سی ون صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی سے کلیئر کرکے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کو منظوری کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت 774 کلومیٹر طویل مختلف روڈز تعمیر کئے جائیں گے جن میں 323 کلومیٹر طویل 36 مختلف سیلاب سے متاثرہ روڈ ز اور 451 کلومیٹر طویل 48 رورل ایکسز روڈ ز تعمیر کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پروونشل روڈز امپرومنٹ پروجیکٹ کے تحت 9 میں سے دو سڑکوں کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے جبکہ 7 سڑکوں کی تعمیر پر بھی خاطر خواہ پیشرفت یقینی بنائی گئی ہے اور رواں سال مارچ تک یہ سڑکیں بھی مکمل کرلی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ صوبائی حکومت شہروں اور اضلاع کو ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کرنے، شہریوں کو آمد و رفت کی سہولت فراہم کرنے اور صوبے میں تجارتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے سڑکوں کا جال بچھا رہی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری اکرام اللہ ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ شاہ محمود ، سیکرٹری ٹووارزم طاہر اورکزئی، ڈی جی پختونخوا ہائی وےز اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

گوادر میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر جاری۔ ‏ستمبر 2023 تک تعمیراتی کام مکمل ہو جائے گا ۔ ‏سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڑ پروگ...
18/12/2022

گوادر میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر جاری۔
‏ستمبر 2023 تک تعمیراتی کام مکمل ہو جائے گا ۔
‏سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڑ پروگرام کے حصے کے طور پر 230 ملین ڈالر کا ایک منصوبہ بنیادی طور پر چینی حکومت کی طرف سے فنڈ کیا گیا ہے۔ 1,000 سے زیادہ پاکستانی کارکن کام کر رہے ہیں ۔
‏⁦‪

28/11/2022

Address

Islamabad
ISLAMABAD

Telephone

03102489616

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PAk-china Cpec posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share