Gulshan-e-Hadeed Electrician service

Gulshan-e-Hadeed Electrician service If you are looking for an electrician? we provide you a complete electrical service. Hadeed Experts

L2 aluminum frame
09/04/2026

L2 aluminum frame

09/02/2026

6 kilo watt solar system installation at bahria town karachi

08/02/2026

*ملک بھرکے گھریلو بجلی صارفین کے لیے بری خبر*

پروٹیکٹڈاورنان پروٹیکٹڈگھریلوصارفین پرفکسڈ چارجزلگے گا

ماہانہ300یونٹ تک کےگھریلو صارفین پرفکسڈچارجز لگانے کی منظوری

ماہانہ100یونٹ تک کےپروٹیکٹڈ صارفین پر200روپےفکسڈچارجز عائد

ماہانہ200یونٹ تک کےپروٹیکٹڈ صارفین پر300روپےفکسڈچارجز لگانےکی منظوری

ماہانہ100یونٹ تک کےنان پروٹیکٹڈ صارفین پر275 روپے ماہانہ فکسڈچارجزکی منظوری

ماہانہ200یونٹ تک کےنان پروٹیکڈ صارفین پر300روپےفکسڈ چارجزکی منظوری

ماہانہ300یونٹ تک استعمال کے نان پروٹیکٹڈصارفین پر 350روپےفکسڈ چارجزکی منظوری

ماہانہ 400یونٹ تک نان پروٹکٹڈ صارفین پرفسکڈ چارجز 200روپےاضافے سے 400روپے کرنےکی منظوری

ماہانہ500یونٹ کے نان پروٹیکٹد صارفین پر100روپے اضافےسےفکسڈچارجز 500روپےکرنے کی منظوری

ماہانہ600یونٹ استعمال پرفکسڈ چارجز75روپےاضافےسے675روپے کرنے کی منظوری

ماہانہ700یونٹ تک پرفکسڈ چارجز 125روپےکمی سے675روپےکرنےکی منظوری

ماہانہ700یونٹ سےزائد پرفکسڈ چارجزمیں325روپےکمی سے675روپے کرنےکی منظوری

وفاقی کابینہ نےملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری بھی دے دی

ماہانہ400یونٹ تک کے گھریلوصارفین کےلیےایک روپے53پیسےکمی کی منظوری

ماہانہ500یونٹ تک بجلی استعمال پرفی یونٹ میں ایک روپے 25 پیسے کمی کی منظوری

ماہانہ 600یونٹ تک کےفی یونٹ پر ایک روپے40 پیسے کمی کی منظوری

ماہانہ 700یونٹ استعمال پرگھریلو صارف کے لیے فی یونٹ 91پیسےکمی کی منظوری

ماہانہ 700یونٹ سےزائدکے استعمال پر49پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

5کلو واٹ اس سےزائد لوڈکے کمرشل صارفین کے لیے ایک روپے 15پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

صنعتی شعبے کے لیے فی یونٹ بجلی 5 روپے تک سستی کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت کی بنیادی ٹیرف اورفکسڈ چارجزمیں ردوبدل کی درخواست نیپرا میں جمع

نیپرا کاوفاقی حکومت کی درخواست پر10فروری کوسماعت کرنےکافیصلہ

06/02/2026
02/02/2026

سولر سسٹم کے ساتھ بیٹری لگانے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ سورج ڈھلنے کے بعد یا بجلی جانے (load shedding) کی صورت میں بھی اپنی پیدا کردہ بجلی استعمال کر سکتے ہیں۔
​اس کے علاوہ یہ آپ کو گرڈ پر انحصار کم کرنے اور بجلی کے بھاری بلوں سے مزید نجات دلانے میں مدد دیتی ہے۔
سولر بیٹری کا سب سے بڑا فائدہ بجلی کی بچت ہے کیونکہ آپ دن میں ذخیرہ کی گئی فالتو بجلی رات کو استعمال کر کے مہنگے ٹیرف سے بچ سکتے ہیں۔
​مزید یہ کہ یہ سسٹم آپ کو لوڈ شیڈنگ سے مکمل آزادی دیتا ہے اور گرڈ فیل ہونے کی صورت میں بھی آپ کے ضروری آلات کو بلا تعطل چلاتا رہتا ہے۔
بیٹریوں کی دو اہم اقسام ہیں: ٹیوبلر بیٹریاں سستی ہوتی ہیں لیکن ان کی عمر کم ہوتی ہے، جبکہ لیتھیم بیٹریاں مہنگی مگر زیادہ دیرپا اور تیزی سے چارج ہوتی ہیں۔
​لیتھیم بیٹریاں 10 سال تک چل سکتی ہیں اور زیادہ لوڈ بھی برداشت کر لیتی ہیں، اس لیے طویل مدت کے لیے یہ بہتر سرمایہ کاری ہے۔

31/01/2026
31/01/2026

Solar scrap urgent for sale -e-Hadeed

31/01/2026

Fire extinguisher ball for home and small solar plant.. Cheep price

29/12/2025

10 kilowatt maxpower solar system installation at Gulshan-e-Hadeed

26/12/2025
25/12/2025

یہ دنیا کے مختلف ممالک کے بہترین کہاوتیں ہیں:
(1) : "جو اپنے پڑوسی کے گھر کو ہلاتا ہے، اس کا اپنا گھر گرجاتا ہے" (سوئس کہاوت)

(2) : "اگر کوئی شخص پیٹ بھر کر کھا لے تو اسے روٹی کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا" (اسکاٹ لینڈ کہاوت)

(3) : "اگر تم مسکرانا نہیں جانتے تو دکان نہ کھولو" (چینی کہاوت)

(4) : "اچھی شکل سب سے مضبوط سفارش ہے" (انگلش کہاوت)

(5) : "نیکی کرنا احسان فراموش کے ساتھ ایسا ہے جیسے سمندر میں عطر ڈالنا" (پولینڈ کہاوت)

(6) : "اگر تم کسی قوم کی ترقی دیکھنا چاہتے ہو تو اس کی عورتوں کو دیکھو" (فرانسیسی کہاوت)

(7) : "ہم اکثر چیزوں کو ان کی حقیقت سے مختلف دیکھتے ہیں کیونکہ ہم صرف عنوان پڑھنے پر اکتفا کرتے ہیں" (امریکی کہاوت)

(8) : "دوسروں کی غلطیاں ہمیشہ ہماری غلطیوں سے زیادہ واضح ہوتی ہیں" (روسی کہاوت)

(9) : "تمہاری قناعت تمہاری نصف خوشی ہے" (اطالوی کہاوت)

(10) : "ہر انسان اپنی تقدیر خود بناتا ہے" (انگلش کہاوت)

(11) : "اپنے دماغ کو علم سے لیس کرو، بہتر ہے کہ جسم کو زیورات سے سجاؤ" (چینی کہاوت)

(12) : "خود پسندی "ج ہ ل ت" کی پیداوار ہے" (اسپین کہاوت)

(13) : "وہ محبت جو تحفوں پر انحصار کرے، ہمیشہ بھوکی رہتی ہے" (انگلش کہاوت)

(14) : "اس عورت سے ہوشیار رہو جو اپنی فضیلت کے بارے میں بات کرتی ہے اور اس مرد سے جو اپنی دیانت داری کے بارے میں بات کرتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(15) : "اپنی بیوی کو محبت دو اور اپنی ماں کو اپنا راز بتاؤ" (آئرلینڈ کہاوت)

(16) : "پانچ سال تک اپنے بچے کو شہزادہ بناؤ، دس سال تک غلام کی طرح اور اس کے بعد دوست بن جاؤ" (ہندی کہاوت)

(17) : "انسان ہونا آسان ہے، مگر مرد بننا مشکل ہے" (روسی کہاوت)

(18) : "میرے خاندان نے مجھے بولنا سکھایا، اور لوگوں نے مجھے خاموش رہنا سکھایا" (چیکوسلوواک کہاوت)

(19) : "جو لوگوں کو علم کی نظر سے دیکھتا ہے ان سے نفرت کرتا ہے؛ اور جو انہیں حقیقت کی نظر سے دیکھتا ہے انہیں معاف کرتا ہے" (اطالوی کہاوت)

(20) : "غصہ ایک تیز ہوا ہے جو عقل کے چراغ کو بجھا دیتا ہے" (امریکی کہاوت)

(21) : "جو لوگ دیتے ہیں انہیں اپنے دینے کی بات نہیں کرنی چاہیے، جبکہ جو لوگ لیتے ہیں انہیں اس کا ذکر کرنا چاہیے" (پرتگالی کہاوت)

(22) : "بڑا درخت زیادہ سایہ دیتا ہے مگر کم پھل دیتا ہے" (اطالوی کہاوت)

(23) : "اپنی فکر کو پھٹی ہوئی جیب میں ڈال دو" (چینی کہاوت)

(24) : "زیادہ کھا لینا بھوک سے زیادہ نقصان دہ ہے" (جرمن کہاوت)

(25) : "ہر دن بوئے، ہر دن کھاؤ" (مصری کہاوت)

(26) : "اے انسان، موت کو نہ بھولو کیونکہ یہ تمہیں نہیں بھولے گی" (ترکی کہاوت)

(27) : "انتقام کی لذت ایک لمحے کی ہے، مگر معافی کا سکون ہمیشہ کے لئے رہتا ہے" (اسپین کہاوت)

(28) : "محبت اور خوشبو کو چھپایا نہیں جا سکتا" (چینی کہاوت)

(29) : "جس کی جیب خالی ہو، اسے اپنی زبان کو میٹھا بنانا چاہیے" (ملائیشیائی کہاوت)

(30) : "پانی کے چھوٹے قطرے بھی ندی بنا سکتے ہیں" (جاپانی کہاوت)

(31) : "اللہ پرندوں کو رزق دیتا ہے مگر انہیں اسے پانے کے لیے پرواز کرنا پڑتا ہے" (ہالینڈ کہاوت)

(32) : "محبت تب تک باقی رہتی ہے جب تک پیسہ ہوتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(33) : "جو اپنے دوست کو قرض دیتا ہے، وہ دونوں کو کھو دیتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(34) : "جو کوئی خوبصورت عورت سے شادی کرتا ہے اسے دو آنکھوں سے زیادہ کی ضرورت ہوتی ہے" (انگلش کہاوت)

(35) : "جس کی پشت پر تنکا ہوتا ہے، وہ ہمیشہ آگ سے ڈرتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(36) : "جس نے منزل تک پہنچنے کا عزم کر لیا، اس نے ہر رکاوٹ کو معمولی سمجھا" (فرانسیسی کہاوت)

(37) : "جو خود کو بھیڑ سمجھتا ہے، بھیڑیا اسے کھا جائے گا" (فرانسیسی کہاوت)
منقول

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 07:00 - 17:00
Tuesday 07:00 - 17:00
Wednesday 07:00 - 17:00
Thursday 07:00 - 17:00
Friday 15:00 - 18:00
Saturday 07:00 - 17:00
Sunday 07:00 - 17:00

Telephone

+923130255736

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gulshan-e-Hadeed Electrician service posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gulshan-e-Hadeed Electrician service:

Share