Mubarik Associates

Mubarik Associates All kind of plants available
Artificial Grass
Pots

Mubarik Associates is Landscaping and Horticulture expert firm
We provide these services
Commercial and Residential Landscapes and Garden service and maintenance.

30/12/2024

کٹنگز (قلمیں) لگانے کا طریقہ۔۔۔ اور کن پودوں کی قلمیں لگا سکتے ہیں۔۔۔

1۔ قلم لگانے کے لیے اس پودے کا انتخاب کریں جس کا اسی جیسا پودا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کی کوئی صحت مند سی شاخ لیں جس کی کم از کم موٹائی ایک پنسل جتنی ہو۔
2۔ اسے 45 درجے کے زاوئیے سے کاٹ کر پودے سے الگ کریں اور نیچے سے پتے اتار دیں۔
3۔ کٹ کے قریب تقریبا ایک انچ کی چھال چھیل لیں۔
4۔ ایک برتن لیں جس میں شہد اور ایلوویرا جیل برابر مقدار میں ڈال لیں اور اس میں تھوڑا سا دار چینی پاوڈر یا ہلدی پاؤڈر (تقریباً آدھی چٹکی) ڈال دیں۔ صرف ایلوویرا یا صرف شہد سے بھی کام چل جائے گا۔ یہ چیز روٹنگ ہارمون (rooting harmone) کا کام کرتی ہے۔
5۔ یہ آمیزہ اس چھلی ہوئی جگہ پر لگا دیں۔ یا قلم کو اس میں ڈبو دیں۔
6۔ ایک گملا لیں اس کے اندر 40 فیصد مٹی اور 60 فیصد ریت اور تھوڑی سی ورمی کمپوسٹ ڈالیں اور اس کے اندر یہ قلمیں لگا دیں اور پانی دیں۔
7۔ چند دانے ایس ایس پی یا ڈی اے پی یا این پی کے کھاد ڈال دیں۔ یہ جڑوں کے پھوٹنے میں مدد دے گی۔
8۔ ایک بار فل پانی دینے کے بعد پھر جب تک اوپری مٹی خشک نہ ہو پانی بالکل نہیں دینا
9۔ قلموں کے اوپر پولیتھین بیگ چڑھا دیں لیکن شاپر قلموں کو ٹچ نہ کرے۔ یہ ایک پولی ہاؤس بن جائے گا اور گملے کے اندر نمی برقرار رہے گی۔
10۔ تقریباً 10 دنوں بعد شاپر ہٹا کر نمی والا پانی صاف کر دیں۔ ٹہنیوں کا مشاہدہ کریں اور پانی وغیرہ چیک کر کے دوبارہ ڈھک دیں۔
11۔ ایک مہینے بعد آپ کی قلمیں کئی پتے نکال چکی ہوں گی۔ اب انہیں اپنی پسند کی جگہ پر لگا سکتے ہیں۔ اس دوران خیال کریں کہ جڑیں خصوصاً تنے کے ساتھ والی جڑیں بالکل اوپن نہ ہوں اور چند دن تیز دھوپ سے بچائیں۔

ضروری نہیں کہ یہ قلمیں پودے فروخت کرنے کے لیے ہی لگائی جائیں۔۔۔ کسی کو گفٹ دینے کی نیت سے بھی لگا سکتے ہیں ان شاءاللہ اس سے مفت میں نیکیاں ملیں گی۔

کن پودوں کی قلمیں (کٹنگز) کب لگا سکتے ہیں؟

1۔ ٹکوما بیل۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
2۔ ہابسکس، چائنہ روز۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
3۔ گل عباسی۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
4۔ انگور۔۔۔ اگست سے فروری تک۔
5۔ انار۔۔۔ اگست سے فروری تک۔
6۔ گلاب۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
7۔ سکھ چین۔۔۔ دسمبر جنوری فروری۔
8۔ موتیا۔۔۔ اگست سے مارچ تک۔
9۔ پاپولر۔۔۔ جنوری فروری۔
10۔ امرود۔۔۔ جنوری فروری۔
11۔ شیشم (ٹاہلی)۔۔۔ جنوری فروری۔
12۔ سوہانجنا (مورنگا)۔۔۔ اکتوبر سے مارچ تک۔
13۔ انجیر۔۔۔ اگست سے مارچ تک۔
14۔ بوگن ویلیا۔۔۔ نومبر سے جنوری تک
15۔ جھمکا بیل۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
16۔ املوک (جاپانی پھل)۔۔۔ جنوری فروری
17۔ فالسہ۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
18۔ شہتوت۔۔۔ جنوری فروری۔
19۔ بیری۔۔۔ دسمبر جنوری فروری۔
20۔ چونگاں۔۔۔ سارا سال۔
21۔ پلکن۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
22۔ بوہڑ۔۔۔ موسم برسات اور بہار میں۔
23۔ لاجرسٹرومیا۔۔۔ نومبر دسمبر جنوری۔
24۔ یوفوربیا۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
25۔ گلو وائن۔۔۔ سارا سال۔
26۔ چاندنی، چاننا۔۔۔ نومبر دسمبر جنوری۔
27۔ کنیر۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
28۔ مروا۔۔۔ نومبر دسمبر جنوری میں۔
29۔ جٹروپھا۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
30۔ گل چین/چمپا۔۔۔ نومبر دسمبر میں۔

Address

Bahria Town M-9, Super Highway
Karachi
54000

Telephone

+923432224814

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mubarik Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share