03/08/2023
4اگست 2023 کو شہدائے پولیس ڈے پرشہید پولیس افسران اور اہلکاروں کو *معروف سماجی رہنما اور پاک فورسز شہداء فاؤنڈیشن اور بیٹی فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین سجاد شاھ سرکار* کا بھرپور خراج عقیدت۔
پولیس کے اُن تمام شہید افسران و اہل کاروں کو سلام جنہوں نے ملک و قوم کیلئے اپنی جان قربان کر دی لیکن فرض کی ادائیگی سے پیچھے نہیں ہٹے، *سجاد شاھ سرکار* ۔
شہدائے پولیس ڈے کے موقع پر پولیس کے اُن جاں نثارغازیوں کو بھی سلام جنہوں نے عمر بھر کی معذوری برداشت کرلی لیکن ملک و قوم پر آنچ نہ آنے دی، *سجاد شاھ سرکار*
پولیس کے بہادر جوان ہمارے محافظ ہیں جن کی بدولت ہم سکون کی نیند سوتے ہیں، *سجاد شاھ سرکار*
ملک وقوم کی سلامتی کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے شہید افسران و اہل کار صرف پولیس فورس کے ہی نہیں بلکہ پوری قوم کے ہیروز ہیں ، *سجاد شاھ سرکار*
پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں سے وابستہ شہیدوں پر پوری قوم کو فخر ہے کیونکہ امن کا قیام اِنہی شہیدوں کی قربانیوں کا ثمرہے ، *سجاد شاھ سرکار*