20/01/2020
موجودہ دور میں گھر بنانا سب سے مشکل ترین کام ھے اور یہ کام ھم لوگ زندگی میں ایک ھی دفعہ کر سکتے ہیں ۔زندگی بھر کی جمع پونجی خرچ کرتے ھوئے کسی ماہر سے مشورہ ضرور کیا کریں ۔
ھمارے ٹھیکیدار اور مستری اتنا خراب اور ذلیل کرتے ہیں کہ نانی یاد کروا دیتے ہیں ۔
خون پسینے کی کمائی کو برباد کروا دیتے ہیں پیسے بھی خرچ اور ٹینشن بھی ۔
اچھے ٹھیکیدار بھی ہیں لیکن نصیب سے ملتے ہیں ۔گھر بنانے میں فاونڈیشن سے لیکر دیواروں اور چھت میں اگر کوئی خامی اور نقص رھ جائے تو پھر زندگی بھر پریشانی رہتی ہے چھت ٹپکتے رہتا ہے دیواروں میں کریک اور دراڑیں آجاتی ہیں اس لئے کوشش کریں کہ کام شروع کرنے سے پہلے اپنے علاقے میں زیر تعمیر مختلف گھروں میں جاکر دیکھ لیں بنیاد سے لیکر پلستر لینٹر سے متعلق معلومات لیکر شروع کریں اللہ ھم سب کو آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
جزاک اللہ