GREENFIELD AGRO SERVICES

GREENFIELD AGRO SERVICES Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GREENFIELD AGRO SERVICES, Pest Control Service, Kasur.

17/03/2026
گندم کے کاشتکار بھائیوں کے نام اہم پیغام!اکثر کسان بھائیوں نے گندم کو پہلا پانی لگا لیا ہے اور وہ جڑی بوٹی والی سپرے کرن...
07/12/2024

گندم کے کاشتکار بھائیوں کے نام اہم پیغام!
اکثر کسان بھائیوں نے گندم کو پہلا پانی لگا لیا ہے اور وہ جڑی بوٹی والی سپرے کرنے کی تیاری میں ہیں۔کسان بھائیوں سپرے کبھی بھی گیلے وتر پر نا کریں. نہیں تو اپ کی گندم پر سپرے فائدے کی بجائے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ سپرے ہمیشہ خشک وتر پر کریں۔پہلے پانی کے بعد ریتلی زمین تقریباً 6 سے 10 دنوں تک اور پکے وٹ کی زمین تقریباً 10 سے 20 دنوں میں وتر حالت میں آجاتی ہے۔ دنوں میں ایک دو دن کی ردوبدل ہوسکتی ہے۔ سپرے ہمیشہ اچھی کمپنی کا ہی استعمال کریں۔ جس کا رزلٹ اچھا ہو۔ دھند اور بارش والے موسم میں سپرے کرنے سے گریز کریں۔
لائف ٹیکنالوجیز کا اوساکا / سانگا جو کے تین طاقتور زہروں کا مکسچر ہے اور گندم کی نوک دار اور چوڑے پتوں والی جڑی بُوٹی کا بہترین حل ہے۔
محنت کریں اچھی پیداوار حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ محنت کا پھل نیلی چھتری والی ذات ضرور دے گی۔ انشاءاللہ

سبزی کیوں مہنگی ہے ؟ہم خود کچھ کیوں نہیں کرتے؟آئیے ہم اس مہم کا حصہ بنیں اپنے گھر میں صاف ستھری سبزیاں اگائیں سپرے کھاد ...
28/09/2024

سبزی کیوں مہنگی ہے ؟
ہم خود کچھ کیوں نہیں کرتے؟
آئیے ہم اس مہم کا حصہ بنیں اپنے گھر میں صاف ستھری سبزیاں اگائیں سپرے کھاد اور گندگی سے پاک
تھوڑی کوشش اور ہمت کر کے تو دیکھیں ہم سو دو سو روپے میں تمام سبزیاں چھے ماہ تک مفت گھر میں سبزیاں کھا سکتے ہیں

1. Name of Winter Veggies
Tomato ٹماٹر
Broccoli بروکلی۔
Cabbage بند گوبھی-
Bottle Gourd کدو
Carrot گاجر۔
Coriander دھنیہ
Cauliflower پھول گوبھی۔
Celery سیلرے۔
Hot Peppers مرچ
Mint پودینہ
Fenugreek میتھی۔
Onion پیاز
Potato آلو
Radish مولی
Garlic لہسن ۔
Sweet Pepper شملہ مرچ
Lettuce سلاد پتہ۔
Mustard سرسوں-
Turnip شلجم۔
Spinach پالک۔
Peas مٹر۔

2. How to Grow (اُگانے کا طریقہ)

3. Caring ( خیال )

4. Pests / Disease ( حفاظتی تدابیر )

5. Harvest/ Storage ( فصل تیار )

Winter Season Flowers in Pakistan:

‎کچن گارڈننگ !۔

‎ہم گھر پر تھوڑی سی محنت سے غذائیت سے بھر پور زرعی ادویات سے پاک ، مضر صحت سبزیاں بڑی آسانی سے اُگا سکتے ہیں۔
‎گھر کے ملحقہ کیاریوں میں، گملوں میں، چھت پر، بالکونی میں، پلاسٹک کے کریٹس میں موسمی سبزیوں کی کاشت کو کچن گارڈننگ کہتے ہیں۔
‎کچن گارڈننگ میں ہم زہریلی ادویات سے پاک سبزیوں کے حصول کے ساتھ ساتھ اچھا ترتیب دیا ہوا گارڈن گھر کی خوبصورتی کو بھی بڑھاتا ہے۔
‎سبزیات اپنی طبئ و غذائی اہمیت کی وجہ سے حفاظتی خوراک کے نام سے منسوب کی جاتی ہیں ۔ ماہرین خوراک کے مطابق انسانی جسم کی بہترین نشوونما کے لئے غذا میں سبزیوں کا استعمال ۳۰۰ سے ۵۰۰ گرام فی کس روزانہ ضروری ہے، پاکستان میں اس وقت فی کس روزانہ استعمال ۵۰ گرام تک ہے نیز بازار سے مضر صحت زہریلی ادویات کے سپرے شدہ سبزیاں انتہائی خطرناک ہو سکتی ہیں، آج بہت سی بیماریاں عام ہو رہی ہیں طرح طرح کی نئی بیماریاں وجود میں آ رہی ہیں۔
‎اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے تمام تر وسائل کو برؤئے کار لاتے ہوے سبزیات کی پیداوار میں ممکنہ اضافہ کریں گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت اس سلسہ میں انتہائی موثر کاوش ہے۔ ہم زیادہ نہیں جو سبزی خود پسند ہے یا گھر میں خوشی سے کھائی جاتی ہے اس کو گھر میں ضرور اُگائیں۔
‎کچن گارڈننگ کے لئے چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ موسم سرما کی سبزیوں کی کاشت کا وقت آنیوالا ہے۔
‎جگہ کا انتخاب!
‎جگہ ایسی منتخب کریں جہاں ۶ سے ۸ گھنٹے دھوپ آسانی سے لگتی ہو۔
‎جگہ کی تیاری!
‎زمین کی بار بار گوڈی کر کے اس کو ایک فٹ گہرائی تک اچھی طرح تیار کریں۔ اس دوران آپ اس میں پتوں کی گلی سڑی کھاد شام کر سکتے ہیں پھر کیاریاں ترتیب دیں۔

‎کھادوں کا استعمال!
‎گوبر کی اچھی گلی سڑی کھاد، پتوں کی کھاد کا استعمال نہ صرف زمین کی ذرخیزی کی بلکہ زمین کی ساخت اور پانی جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کا باعث ہے ۔

‎بیجوں کا انتخاب!
‎موسم سرما کی سبزیوں میں گاجر ، مولی ، شلجم ، پالک ، میتھی، دھنیہ، مڑ، بند گوبھی ، پھول گوبھی، سلاد، بروکلی ، لہسن، آلو ، پیاز، ادرک، اروی،سرسوں ، پودینہ، مرچ، سیلرے، پارسلے، شملہ مرچ، ٹماٹر، بیج ہمیشہ اچھی قسم اور معیاری ہو۔

‎پنیری کی تیاری!
‎پنیری سب سبزیوں کی بنانی ضروری نہیں، لیکن بروکلی ، سلاد، پیاز، ٹماٹر ، بینگن، مرچ ، شملہ مرچ کی پنیری تیار کی جاتی ہے۔
‎پنیری کی لئے کمپوسٹ اور تیار گوبر کھاد کا آمیزہ اور پنیری پاٹ، چھوٹا گملہ، روشنی ،نمی اور مناسب درجہ حرارت درکار ہوتاہے۔

‎حفاظتی تدابیر!
‎کیڑوں اور بیماریوں کے تدارک کے لئے نیم کے بیج اور پتوں کے عرق کا استعمال بہت مفید ہے۔ تمباکو کا پانی ، اور گھر پر ہم آسانی سے لیکیویڈ ڈش واش میں لہسن کا رس مکس کر کے سپرے بنا کر استعامل کر سکتے ہیں۔ ہمشہ کیمیکل
سپرے اور کھادوں کے استعمال سے دور رہیں۔

Weather Update ☁️🌡️
25/06/2024

Weather Update ☁️🌡️

19/05/2024

چوکر کی بوری 34 کلو کی 3600 سو روپے میں فروخت ھو رھی ھے اور گندم 40 کلو 2200 روپے میں فروخت ھو رھی ھے اور ابھی تک بھی کچھ دوست واہ واہ کر رہے ہیں ، میرا خیال ہے شاید ان دوستوں کو اس بات کا اندازہ نہیں کہ گندم سے آٹا میدہ سوجی اور بعد میں چوکر بنتا ہے وہ پھر بھی کہے رہے ہیں کہ ن لیگ کی کارکردگی بہتر ہے ، چوکر کی بوری مافیا کی ھے اور گندم مظلوم کسان کی

آپکی گندم پر میں 🐞 آ چکا ہوںمیرا نام لیڈی بگ Ladybug 🐞 ہے۔میں گوشت خور کیڑا ہوں اور میں سست تیلے کا دشمن ہوں۔ میں تیلے ک...
21/03/2024

آپکی گندم پر میں 🐞 آ چکا ہوں
میرا نام لیڈی بگ Ladybug 🐞 ہے۔
میں گوشت خور کیڑا ہوں اور میں سست تیلے کا دشمن ہوں۔
میں تیلے کے تقریباً 150 بالغان کو ایک دن میں کھا جاتا ہوں۔
پھول درخت پودے میرے دوست ہیں۔
میں کسی پھول پودے یا درخت کو نہیں کھاتا بلکہ دوسرے کیڑوں کو بہت شوق سے کھاتا ہوں جو آپ کی فصل اور پودوں کو کھانے آتے ہیں۔
میرے بچے بھی ایک دن میں فی کس 40 سے زیادہ کیڑے کھا جاتے ہیں۔
مجھے قدرت نے یہ کام سونپا ہے۔ لہذا میری
کسانوں کچن گارڈننگ کرنے والے بہن بھائیوں سے التجا ہے کہ مجھے دشمن نہیں دوست سمجھتے ہوئے مارنے سے گریز کریں۔
مجھے بچانے کے لیے آپ کو زہروں کا استعمال ترک کرنا ہوگا ۔

Address

Kasur
55230

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GREENFIELD AGRO SERVICES posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share