03/12/2024
سرکاری محکموں میں E Procurement System کا اجراء کر دیا گیا ہے ۔ اب تمام خریداری آن لائن شیٹ فلنگ سے ہوا کرے گی۔ اس سلسلے میں ہر سکول کی مخصوص لاگ ان آئ ڈی جنریٹ ہو گی۔ جس سے لاگن کرکے ہر سکول پہلے سے ہی دی گئی آن لائن آپشنز کو سلیکٹ کرکے، سکول۔کی ضروریات کے مطابق پہلے سے دئیے گئے ریٹس اور کوالٹی کے مطابق ریکوئسٹ سبمٹ کرے گا۔ یاد رہے E Procurement System کے لاگو ہونے کے بعد نہ تو کوئی پنی مرضی کا ریٹ لگا سکے گا اور نہ اپنی مرضی کوئی مد تبدیل کر پائے گا، بلکہ جس سے کی آن لائن ریکوئسٹ سبمٹ کی جائی گی وہ منسٹر لیول تک سب کے نوٹس میں ہوگی اور وہی چیز اسی کوالٹی کے ساتھ سکول میں موجود رکھنا ہوگی۔ اس ضمن میں سکول ہیڈز کو عنقریب ٹریننگ بھی دی جائی گی۔۔