Naeem Bricks & co.

Naeem Bricks & co. We’ll deliver no 1 Bricks � for construction...

06/02/2021

Naeem Bricks 🧱

10/08/2020

بسلسلہ بلڈنگ کںسٹرکشن کے معاملات میں رہنمائی۔۔۔
: بلاک کی دیوار اور اینٹوں کی دیوار میں کیا فرق ہے، کونسی اور کتنی سستی ہے، فائدے و نقصان کیا ہیں۔

پاکستان میں دو قسم کی بلڈنگز بنائی جاتی ہیں
فریم اسٹرکچر
لوڈ بیرنگ

فریم اسٹرکچر کا مطلب جس میں سارا وزن کالمز (جسے عام زبان میں ستون یا پلر بھی کہتے ہیں) اور بیم اٹھا کر بنیاد پر شفٹ کردیتے ہیں، اس طرز کی بلڈنگز میں دیواروں کا کام فقط پردے کا ہوتا ہے۔

لوڈ بیرنگ اس قسم کی بلڈنگ میں تمام وزن دیواریں اٹھاتی ہیں، اور ان میں یا تو کالم ہوتے ہی نہیں اور اگر ہوں تو بس برائے نام ہی ہوتے ہیں۔

مضبوطی ::
بلاک تین طرح کے ہوتے ہیں عام بلاک، ہالو بلاک (اندر سے خالی) اور ہائیڈرالک بلاک۔
عام بلاک کی طاقت 500-600 PSI ہوتی ہے جبکہ ہائیڈرالک بلاک کی 900-1000 PSI
جبکہ درجہ اول کی برے حال کی اینٹ بھی 1600-1700 PSI کی حامل ہوتی ہے، یعنی اینٹ بلحاظ مضبوطی عام بلاک سے کم از کم 3 گنا اور ہائیڈرالک بلاک سے ڈبل طاقت کی حامل ہوتی ہے۔

قیمت ::
اسلام آباد / راولپنڈی میں ایک عام بلاک جس کا سائز 12x8x4 انچ ہے کی فیکٹری قیمت کم از کم 24 روپے ہے،
جبکہ اسی سائز کا ہائیڈرالک بلاک 34 روپے تک کی قیمت میں دستیاب ہے۔
جبکہ عام اینٹ جسکا سائز 9x4.5x3 انچ ہے، 9 تا 10 روپے کی مل جاتی ہے۔

یعنی اگر 10 ضرب 10 فٹ کی دیوار بنانا ہو تو اس میں 150 بلاک لگیں گے
150 x 27 (کم از کم پہنچ) = 4050 روپے کے بلاک

اور اگر اسی سائز کی دیوار اینٹ سے بنائی جائے تو اس میں 530 اینٹیں لگیں گی۔
530 x 10 = 5300 روپے

یعنی قیمت میں فقط 1300 روہے کا فرق لیکن اینٹ کی مضبوطی 3 گنا زیادہ ہوگی۔
بلاک اور اینٹوں کی چنائی کرانے کا لیبر ریٹ تقریبا ایک ہی ہوتا ہے، (اسلام آباد میں اس وقت یہ ریٹ 18-25
نقصان :: بلاک کی چنائی میں سیم آنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، یہ وزن اٹھانے میں انتہائی کمزور ہیں، بلاک کی چنائی میں باریک باریک دراڑیں آنے کے خاصے چانسز ہوتے ہیں، انکا سائز بڑا ہوتا ہے تو انہیں کام کی جگہ تک پینچانا اور پھر لگانا مشکل ہوتا ہے۔
۔
اینٹوں کی چنائی کا فائدہ
سیم آنے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے
وزن اٹھانے میں یہ بلاک سے تین گنا زیادہ طاقت کی حامل ہیں، اس طرز کی دیواروں میں لائنیں نہیں آتیں، چھوٹے سائز کی وجہ سے کام کی جگہ پر پہنچانا اور مستری کے لیے انہیں لگانا انتہائی آسان ھے۔۔۔

16/05/2020

Today’s Bricks 🧱 16-05-20

16/05/2020

Address

Kharian
50070

Telephone

+923003389109

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naeem Bricks & co. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Naeem Bricks & co.:

Share