Muneeb nursary farm and landscaping

Muneeb nursary farm and landscaping Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muneeb nursary farm and landscaping, Gardener, Pattoki, Lahore.

درخت لگائیں زندگی بچائیں
14/07/2024

درخت لگائیں زندگی بچائیں

درخت کو اولاد کی طرح پالیں
09/07/2024

درخت کو اولاد کی طرح پالیں

‏پاکستان میں حالیہ گرمی کی شدت کی وجہ سے پاکستان کے ایک بڑے طبقے نے درختوں کی اہمیت کو محسوس کرنا شروع کر دیا ہے.لیکن سو...
09/07/2024

‏پاکستان میں حالیہ گرمی کی شدت کی وجہ سے پاکستان کے ایک بڑے طبقے نے درختوں کی اہمیت کو محسوس کرنا شروع کر دیا ہے.
لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص درخت لگانا چاہتا ہے تو وہ کونسا درخت لگائے؟
یہ سوال اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ پاکستان کے شہروں میں ہر جگہ نظر آنے والے کونوکارپس کے درخت کو ماہرین ماحول دوست قرار نہیں دے رہے. اسی طرح سفیدے کے بارے میں بھی لوگوں کے ذہن میں بہت سے سوالات ہیں.
یہ مضمون اسی تناظر میں اپنے قارئین کے لئے پیش کیا جا رہا ہے تاکہ لوگ درخت لگانے کے حوالے سے رہنمائی حاصل کر سکیں.
یہ مضمون زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہر جنگلات سینئر پروفیسر جناب ڈاکٹر محمد طاہر صدیقی نے تحریر کیا ہے جو گزشتہ برس ایک نجی رسالے میں شائع ہوا تھا.
چیف ایڈیٹر ایگری اخبار: ڈاکٹر شوکت علی، ماہر توسیع زراعت، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

پاکستان کی آب وہوا کے لئے موزوں درخت کون کون سے ہیں؟

اس مضمون میں پاکستان کے مختلف خطوں کے لئے موزوں درختوں کی الگ الگ تفصیل بیان کی گئی ہے.

جنوبی پنجاب کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

جنوبی پنجاب کی آب و ہوا زیادہ تر خشک ہے اس لئے یہاں خشک آب و ہوا کو برداشت کرنے والے درخت لگائے جانے چاہئیں۔ خشکی پسند اور خشک سالی برداشت کرنے والے درختوں میں‌ بیری، شریں، سوہانجنا، کیکر، پھلائی، کھجور، ون، جنڈ اور فراش کے درخت قابل ذکر ہیں۔ اسکےساتھ آم کا درخت بھی جنوبی پنجاب کی آب وہوا کے لئے بہت موزوں ہے۔

وسطی پنجاب کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

وسطی پنجاب میں نہری علاقے زیادہ ہیں اس میں املتاس، شیشم، جامن، توت، سمبل، پیپل، بکاین، ارجن اور لسوڑا لگایا جانا چاہئے۔

شمالی پنجاب کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

شمالی پنجاب میں کچنار، پھلائی، کیل، اخروٹ، بادام، دیودار، اوک کے درخت لگائے جائیں۔ کھیت میں کم سایہ دار درخت لگائیں انکی جڑیں بڑی نہ ہوں اور وہ زیادہ پانی استعمال نہ کرتے ہوں۔
سفیدہ صرف وہاں لگائیں جہاں زمین خراب ہو یہ سیم و تھور ختم کر سکتا ہے سفیدہ ایک دن میں 25 لیٹر پانی پیتا ہے۔ لہذا جہاں زیر زمین پانی کم ہو اور فصلیں ہوں وہاں سفیدہ نہ لگائیں۔

اسلام آباد اور سطح مرتفع پوٹھوہار کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

خطہ پوٹھوہار کے لئے موزوں درخت دلو؛ پاپولر، کچنار، بیری اور چنار ہیں۔ زیتون کا درخت بھی یہاں لگایا جا سکتا ہے۔

سندھ کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

سندھ کے ساحلی علاقوں میں پام ٹری اور کھجور لگانا چاہیے۔
کراچی میں املتاس، برنا، نیم، گلمہور، جامن، پیپل، بینیان، ناریل اور اشوکا لگایا جائے۔ اندرون سندھ میں کیکر، بیری، پھلائی، ون، فراش، سہانجنا اور آسٹریلین کیکر لگاناچاہیے۔
کراچی میں ایک بڑے پیمانے پر کونوکارپس کے درخت لگائے گئے ہیں۔ یہ درخت کراچی کی آب و ہوا سے ہرگز مطابقت نہیں رکھتے۔
یہ درخت شہر میں پولن الرجی کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ دوسرے درختوں کی افزائش پر بھی منفی اثر ڈالتے ہیں

بلوچستان کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

زیارت میں صنوبر کے درخت لگائے جانے چاہئیں۔ زیارت میں صنوبر کا قدیم جنگل بھی موجود ہے۔ زیارت کے علاوہ دیگر بلوچستان خشک پہاڑی علاقہ ہے اس میں ون، کرک، پھلائی، کیر، بڑ، چلغوزہ، پائن، اولیو اور ایکیکا لگایا جانا چاہئیے۔

کے پی کے اور شمالی علاقہ جات کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

کے پی کے میں شیشم، دیودار، پاپولر، کیکر، ملبری، چنار اور پائن ٹری لگایا جائے.

درخت لگانے کا بہترین وقت کونسا ہے؟

پاکستان میں درخت لگانے کا بہترین وقت فروری مارچ اور اگست ستمبر کے مہینے ہیں.

درخت کیسے لگائیں اور ان کی حفاظت کیسے کریں؟

اگر آپ سکول کالج یا پارک میں درخت لگا رہے ہیں تو درخت ایک قطار میں لگے گیں اور ان کا فاصلہ دس سے پندرہ فٹ ہونا چاہیے۔ گھر میں لگاتے وقت دیوار سے دور لگائیں۔ آپ بنا مالی کے بھی درخت لگا سکتے ہیں. نرسری سے پودا لائیں، زمین میں ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا کھودیں۔ نرسری سے بھل (اورگینک ریت مٹی سے بنی) لائیں گڑھے میں ڈالیں، پودا اگر کمزور ہے تو اس کے ساتھ ایک چھڑی باندھ دیں۔ پودا ہمیشہ صبح یا شام کے وقت لگائیں۔ دوپہر میں نہ لگائیں اس سے پودا سوکھ جاتا ہے۔ پودا لگانے کے بعد اس کو پانی دیں۔ گڑھا نیچا رکھیں تاکہ وہ پانی سے بھر جائے۔ گرمیوں میں ایک دن چھوڑ کر جبکہ سردیوں میں ہفتے میں دو بار پانی دیتے جائیں۔ پودے کے گرد کوئی جڑی بوٹی نظر آئے تو اسکو کھرپے سے نکال دیں۔ اگر پودا مرجھانے لگے تو گھر کی بنی ہوئی کھاد یا یوریا فاسفورس والی کھاد اس میں ڈالیں لیکن بہت زیادہ نہیں ڈالنی. زیادہ کھاد سے بھی پودا سڑ سکتا ہے۔

منقول

Cranberries (Kronda) - Urdu  َکرین بیری(کروندا)-ایک صحت مند پھل.(پنجابی زبان میں ۔۔کرونٹا جسے میٹھے چاولوں میں ڈالا جاتا...
09/07/2024

Cranberries (Kronda) - Urdu َکرین بیری(کروندا)-ایک صحت مند پھل.(پنجابی زبان میں ۔۔کرونٹا جسے میٹھے چاولوں میں ڈالا جاتا ہے)

ایک سرخ، ایسڈ بیری جسے اکثر چٹنی بنانے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے۔کرین بیریز کو ایک "سُپر فوڈ"کہا جاتا ہے۔یہ دیکھنے میں لال رنگ کی چھوٹی چھوٹی گولیوں کی طرح ہوتی ہیں۔اور ناپ میں میں 4/1 سے 2/1 انچ تک ہوتی ہیں۔کرین بیری امریکی ریاستوں اور کینیڈا کے بعض صوبوں میں ایک بڑی تجارتی فصل کے طور پر کاشت کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ چھوٹے پیمانے پر پیداوار جنوبی ارجنٹینا، چلی اور نیدرلینڈ میں بھی ہوتی ہے۔ کرین بیریز موسمِ خزاں کا پھل ہے ۔ یہ ستمبر کے پہلے حصہ سے لے کر نومبر میں عام طور پر مخصوص گہرا سرخ رنگ پکڑ لیتی ہیں۔ تازہ کرین بیریز تلخ اور سخت ہوتی ہیں ۔ ٪95 کرین بیریز کمپنیوں کے ذریعےپروسسنگ کر کے کرین بیری جوس اور چٹنی بنانے کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔ انہیں خشک کر کے بھی فروخت کیا جاتا ہے۔ عام طور پر انہیں کرین بیری چٹنی کے ذریعے جانا جاتا ہے۔
کرین بیریز میں وٹامن سی اورغذائی ریشہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اور ایک کپ کرین بیریز میں صرف 45 کیلوری ہوتی ہیں جبکہ کل 8983 اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں۔
کرین بیریز میں صحت کی بہتری کے لئے بے شمار فوائد ہوتے ہیں:

دماغی تناؤ میں کمی:

کرین بیریز میں موجودوٹامن سی دماغی تناؤ میں کمی کے لئے بہترین مانا جاتا ہے۔ یہ اعصاب کی پرتوں کو مضبوط کرتا ہے اور ذہنی قوت کو بڑھاتا ہے۔

دل کے پٹھوں کی مضبوطی:

کرین بیری کا زیادہ استعمال دل کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہےاور دل کے عارضوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

جلد کی خوبصورتی:

کرین بیریز کا روزانہ استعمال جلد کو تا دیر جوان رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ جلد کو ترو تازہ اور بے داغ بناتا ہے۔

عمر بڑھانا:

کرین بیریز اینٹی آکسیدینٹس سے بھر پور ھوتی ہیں، یہ اینٹی آکسیدینٹس جسم میں خلیاتی سطح پر موجود نقصان دہ مادہ جات صاف کرتے ہیں جس سے مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے اور عمر میں متاظر کن اضافہ ہوتا ہے۔سائنسی تحقیق کے مطابق بیریز میں موجود اینٹی آکسیڈیٹس کسی بھی اور قسم کے کھانے میں موجود اینٹی آکسیدینٹس سے زیادہ فعال(ایکٹِو) ہوتے ہیں اور صحت کے فروغ میں زیادہ مدد دیتے ہیں۔

مدافعتی نظام کی مضبوتی:

کرین بیریز کا استعمال مدافعتی نظام کی بہتری میں انتہائی مفید ہوتا ہے۔ یہ بیماریوں سے بچنے کی قدرتی قوت پیدا کرتا ہے۔

نظامِ انہضام کی بہتری:

کرین بیریز میں موجودغذائی ریشہ نظامِ انہضام کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ کرین بیریز کا استعمال نظامِ انہضام میں موجود فضلے کی حرکت تیز کرتا ہے اور ایسے بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

کولیسٹرول میں کمی:

کرین بیریز کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد گار ھوتی ہیں۔

شوگر کی سطح میں کمی:

کریں بیریز کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بھی بہت مفید ہے۔یہ خوں میں موجود شوگر کا تناسب کم کرتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مدد:

کرین بیریز میں موجود غذائی ریشہ پیٹ کے بھرے ہونے کا ایک احساس دیتی ہیں اور ایسے بھوک کم کر کے وزن میں کمی کا بھی باعث بنتی ہیں۔
کرین بیریز ایک چھاٹا سا پھل ہے مگر اس میں غذائی فائدے بہت زیادہ ہیں ، اپنے فریج کو کرین بیریز سے اکثر بھرا رکھنا اپنے خاندان کی صحت کو یقینی بنانے کا ایک سمجھدار طریقہ ہے۔
_________________________________ہ______

Lichi plants available Hain 03181648079 Whatsapp
09/07/2024

Lichi plants available Hain 03181648079 Whatsapp

نیم کی سپرے ہر پودے کو کر سکتے ہیں ، اگر اپ نیم کے پتوں کا پانی پیتے ہیں یا گولیاں بنا کر لیتے ہیں تو اپکو پنسی نہیں نکل...
09/07/2024

نیم کی سپرے ہر پودے کو کر سکتے ہیں ، اگر اپ نیم کے پتوں کا پانی پیتے ہیں یا گولیاں بنا کر لیتے ہیں تو اپکو پنسی نہیں نکلتی ، نیم کے نیچے رہنے والے بیمار کم ہوتے ہیں ، نیم پرانا درخت ہے جو ہر علاقے میں ملتا ہے اگر اپ درخت لگا رھے ہیں تو نیم کا انتخاب کریں۔۔۔
03181648079

ہم درخت کے نیچے گاڑی لگا سکتے ہیں۔لیکن درخت نہیں لگاسکتے 😩آلگا لو
09/07/2024

ہم درخت کے نیچے گاڑی لگا سکتے ہیں۔لیکن درخت نہیں لگاسکتے 😩آ
لگا لو

تین تصویریں تین سوالتین تصاویر آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ۔ان کو الگ الگ کر کے دیکھنا اور پھر آپ خود سوچ لینا ان دونو...
09/07/2024

تین تصویریں تین سوال
تین تصاویر آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ۔ان کو الگ الگ کر کے دیکھنا اور پھر آپ خود سوچ لینا ان دونوں کا ہمارے ملک ہماری قوم ہماری حکومت اور ہماری اجتماعی سوچ کے ساتھ کیا تعلق ھے
1)):: دو تصاویر شجر کاری والی مصر کے دو مختلف صحراوں کی ہیں وہاں کی ایک یونیورسٹی کے شُعبہ ماحولیات و شجر کاری کے اساتذہ و طلباء نے دن رات محنت و ریسرچ کر کے اپنی گورنمنٹ کو رپوٹ پیش کی کہ یہ دو صحرا ایسے ہیں جہاں اگر زیتون اور کھجور کے درخت تین فٹ سے زائد ڈرل کر کے لگائے جائیں تو بہت بڑی پیداوار حاصل ہو سکتی ھے کیونکہ ان دو صحراوں میں تین فٹ تک نمی پائی گئی ۔ گورنمنٹ نے رپوٹ منظور کر کے کام شروع کر دیا ۔ نتیجہ آپکے سامنے ھے ۔ الجزیرہ ٹی وی نے بھی بڑی تفصیل سے پروگرام کیا اس جدوجہد پر
)2( : دوسری تصویر تُرکی کی ھے ۔ مسلسل زلزلوں اور اونچی عمارت گرنے اور ملبے کے ڈیروں میں تبدیل ہو جانے کے بعد وہاں کے ارباب اختیار نے تعمیرات کسی صحرا میں کرنے کا فیصلہ کیا اور دو منزلہ اونچے گھر سے زیادہ منزل نہ بنانے کا فیصلہ کیا نیز سڑک کے دونوں طرف سبزے اور صحرا مانوس شجرکاری کا فیصلہ کیا ۔تعمیرات جاری ہیں بعد میں شجر کاری شروع ہو جائے گی اور صحرا میں ایک نیا سرسبز و شاداب شہر بس جائے گا
لیجئے جناب دونوں صورتوں میں کیا ہو گا
الف:: بے کار زمین پر جہاں فصل پیدا نہیں ہوتی وہاں پھل یعنی زیتون و کھجور پیدا ہو گی اور درختوں کی وجہ سے درجہ حرارت بھی معتدل ہو جائے گا نیز مزید صحراوں کو بھی تجربات میں شامل کر لیا جائے گا
ب: : زرخیز زمین کے بجائے تعمیرات بے کار صحراوں میں کرنے سے صحراوں میں آبادی و شجر کاری ہو جائے گی اور زرخیز زمین ہماری خوراک پیدا کرنے کے لیے بچی رہے گی
اب ایک جھلک اپنی بھی دیکھتے جائیں کہ گزشتہ سالوں میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں نایاب آم کے بڑے بڑے درخت کاٹ کر ملتان میں زرخیز زمین پر DHA کھڑا کیا گیا ۔ اس کے علاوہ بحریہ منصوبے اور دیگر منصوبے بھی زرخیز ترین زمینوں پر ہی جاری ہیں
جبکہ ہمارے پاس صحرائے تھر پارکراور صحرائے چولستان جیسے وسیع صحرا موجود ہیں اور بہاولپور ملتان کے گرد و نواح میں اور بھی صحرا ہیں بلوچستان بھرا پڑا ھے بے کار زمینوں سے بھی۔۔۔اجازت چاہوں گا میں بھی کلیجہ ملتا ہو ں آپ بھی ایسا ہی کیجیے
ا

*61 سال بعد گرم ترین  اپریل اور مئی جون کا ماہ ہم پاکستان  میں دیکھ رہے ہیں**پاکستان دنیا کےان 10 ملکوں میں سر فہرست ہے ...
09/07/2024

*61 سال بعد گرم ترین اپریل اور مئی جون کا ماہ ہم پاکستان میں دیکھ رہے ہیں*

*پاکستان دنیا کےان 10 ملکوں میں سر فہرست ہے جن کا موسم تیزی سے تبدیل ہو رہا*

*پچھلے 12 سالوں میں پاکستان کا ٹمپریچر 4 ڈگری بڑھ گیا ہے جو پچھلے 50 سالوں میں 3 فیصد بڑھا تھا*

*اسکا واحد حل درخت اور پودے لگانا*

*اپنے گھر کے ہر خالی حصہ میں اپنی گلی میں اپنے محلہ میں اپنی کالونی میں سڑک کے کنارے جہاں جگہ ملے وہاں درخت اور پودے لگائیں کوشش کریں درخت اور پودے پھل دار ہوں تاکہ انسانی رزق میں اضافہ ہو*

*اس وقت انسانی زندگی کی بقاءصرف درخت اور پودے لگانے میں ہے*🌲🌲

*پاکستان میں علماء کرام ۔سیاست دان ۔سوشل ورکر اور معاشرہ کے تمام وہ طبقات کو عوام کے رول ماڈل ہیں وہ درخت اور پودے لگانے کی مہم کو پر موٹ کریں*🌲🌳

*اگر ہم نے آج درخت اور پودے کی اہمیت نہ سمجھیں تو اب اگلی نسل کی بات نہیں بلکہ اگلے سال ہی ہم سب کو اس سے زیادہ گرم موسم کا سامنا کرنا پڑے گا*
03181648079 Whatsapp

آپ جانتے ہیں آج پاکستان میں 200کروڑ درختوں کی ضرورت ہے۔ درجہ حرارت تھوڑی دیر میں 45 ° C سے 49 ° C اور 55 ° C سے 60 ° C ت...
09/07/2024

آپ جانتے ہیں آج پاکستان میں 200کروڑ درختوں کی ضرورت ہے۔
درجہ حرارت تھوڑی دیر میں 45 ° C سے 49 ° C اور 55 ° C سے 60 ° C تک پہنچ جائے گا ۔
انسانوں کے لیے 56 ڈگری سینٹی گریڈ میں زندہ رہنا مشکل ہو جائے گا۔ ہمیں پہلے ہی درخت لگانا ہوں گے۔ کیونکہ ایک درخت کو بڑھنے میں پانچ سے سات سال لگتے ہیں۔
اس لیے درخت خود لگائیں، سب کچھ حکومت پر نہ چھوڑیں۔ درخت آپ کے ماحول کو آلودگی سے پاک رکھیں گے اور آپ کو مالی طور پر خوشحال بننے میں بھی مدد کریں گے
او اپنا اپنا حصہ اس کارے خیر میں ڈالیں
03181648079

مون سون بہترین سیزن ہے شجر کاری کے لیے شجر کاری کو اب جدت دیں اپکے گھر سڑکیں خوبصورت لگیں گی وہ بھی دو سال میںکرو ممکنEn...
09/07/2024

مون سون بہترین سیزن ہے شجر کاری کے لیے
شجر کاری کو اب جدت دیں اپکے گھر سڑکیں خوبصورت لگیں گی وہ بھی دو سال میں
کرو ممکن
Enhance Beauty of your landscaping with
👉 5 colors of Lagerstroemia
👉Tebobia Plant pink & yellow
👉Amaltas Rs 500
👉 Jacranda Plant Rs. 500
👉Marwa Rs. 250
لیگریسٹرومیا جسے مالی حضرات لیجسٹونیا کہتے ایک خوبصورت درخت بن جاتا ھے جو پھولوں سے بھرا رہتا ھے
سخت جان پودا جو سردی اور گرمی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
5 دلفریب رنگ کے پھولوں کے پودے دستیاب ہیں
Red, White, Purple, Rose & Blue
لیجسٹونیا قیمت 400 روپے
جکرانڈہ 500 روپے
مروا 250 روپے
تبوبیا 500 روپے فی پلانٹ(Pink & yellow)
املتاس 500 روپے فی پلانٹ
03181648079 Whatsapp

درخت لگائیں ، سکھ پائیں ، زندگی بچائیں ۔۔۔
02/06/2024

درخت لگائیں ، سکھ پائیں ، زندگی بچائیں ۔۔۔

Address

Pattoki
Lahore

Telephone

+923181648079

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muneeb nursary farm and landscaping posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muneeb nursary farm and landscaping:

Share

Category