18/02/2026
آج پہلی تراویح کی بابرکت رات ہے اور کل سے رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ شروع ہو رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس مقدس مہینے کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
یا اللہ!
ہم سب کو ماہِ رمضان کے مکمل روزے رکھنے کی ہمت اور استطاعت عطا فرما۔
ہمیں صحت و تندرستی نصیب فرما تاکہ ہم دلجمعی کے ساتھ عبادت کر سکیں۔
ہماری نمازوں، روزوں، تراویح اور تمام عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما۔
ہمیں گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کمانے کی توفیق عطا فرما۔
ہمارے گھروں میں سکون، رزق میں برکت اور دلوں میں محبت پیدا فرما۔
یا رب العالمین!
اس رمضان کو ہمارے لیے مغفرت، رحمت اور جہنم سے نجات کا ذریعہ بنا دے۔ آمین
شیخ متین ندیم
Ramadan Mubarak To Everyone Remember in Yours prayer's 🙏