01/02/2024
'' گھر کی تعمیر اور ٹھیکیدار کے ساتھ ایگریمنٹ (معاہدہ)''
بہت سے ٹھیکیدار اور مالکان بغیر ایگریمنٹ تحریر کیے گھر کی تعمیر شروع کروا لیتے ہیں۔اور ایگریمنٹ تحریر نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی طہ شدہ باتیں ذہن سے نکل جاتی ہیں جو کہ بعد میں ٹھیکیدار یا مالکان کے درمیان مشکل اور پریشانی کا سبب بنتی ہیں ٹھیکیدار اکثر کام شروع کرنے کے بعد کہتے ہیں جی فلاں کام بھی ہمارے کام میں شامل نہیں ہے فلاں کام بھی شامل نہیں ہے اوراسی طرح بعض اوقات مالکان بھی بضد ہوتے ہیں کے فلاں کام بھی ٹھیکیدار نے کرنا ہے فلاں کام بھی کرنا ہے جس کی وجہ سے معاملات خراب ہوتے ہیں اور کسی ایک بات پر بھی مسئلہ بن جائے تو کسی ایک کا کم سے کم ہزاروں روپوں میں نقصان ہو جاتا ہے بعض اوقات تو ٹھیکیدار اور مالکان کا آپسی تعلق تک خراب ہو جاتا ہے اور نوبت لڑائی جھگڑے تک پہنچ جاتی ہے۔
اور اکثر اوقات ٹھیکیدار اور کلائنٹ کے درمیان ایگریمنٹ تو تحریر ہو جاتا ہے لیکن اس میں مکمل وضاحتیں تحریر نہیں کی جاتی جو کے بعد میں مشکلات کا باعث بنتی ہیں اس لیے بغیر ایگریمنٹ کے یا نا مکمل ایگریمنٹ کے ساتھ گھر کی تعمیر شروع کرنا نان پروفیشنل اور نامناسب طریقہ ہے گھر کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے ایگریمنٹ ضرور تحریر کرلیں۔
یونیک ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن کی پروفیشنل ٹیم نے ٹھیکیدار اور مالکان کی آسانی کے لیے ایک مکمل ایگریمنٹ تحریر کیا ہے جس میں گھر کی تعمیر شروع کرنے سے لے کر گھر کی تعمیر مکمل ہونے تک کی تمام وضاحتیں موجود ہیں مالکان یا ٹھیکیدار کو ایک بھی بات پوچھنا باقی نہ رہے گی یہ ایگریمنٹ اس انداز سے ترتیب دیا گیا ہے کہ اس کو ہر کوئی باآسانی استعمال کر سکتا ہے ٹھیکیدار اور مالکان کے درمیان طہ پانے والے کام گڈ لگا کر باقی کاموں پر کراس لگا کر ایگریمنٹ کو استعمال کیا جا سکتا ہے صرف ایگریمنٹ میں آپ کو مالکان کا نام اور ٹھیکیدار کا نام اور گھر کا ایریا اور لوکیشن لکھنا درکار ہوگی
اس ایگریمنٹ میں درج ذیل باتیں وضاحت کے ساتھ موجود ہیں
نمبر 1
ٹھیکیدار کے ذمہ کرنے والے کام
نمبر 2
مالکان کے ذمہ کرنے والے کام
نمبر 3
کام خراب ہونے کی صورت میں اس کا حل
نمبر 4
مٹیریل کی کوالٹی اور وضاحت
نمبر 5
پیمنٹ شیڈول کا طریقہ کار
نمبر 6
تعمیر مکمل کرنے کا وقت یا ٹائم پیریڈ
نمبر 7
پیمائش کرنے کا طریقہ کار
نمبر 8
حساب کتاب کا طریقہ کار
اگر تعمیر میں میٹریل آپ خود مہیا کریں اور ٹھیکیدار نے بس گھر تعمیر کرنا ہو تو لیبر ریٹ ایگریمنٹ کیا جائے گا اور اگر میٹریل بھی ٹھیکیدار نے لگانا ہو تو پھر میٹریل ریٹ ایگریمنٹ کیا جائے گا