28/02/2023
پہ 1 گرام چرس غریب شہری نسی
او دا د کروڑنو غل نہ نسی
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ کے جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق مقدمے میں عدم پیشی کی بنیاد پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
توشہ خانہ سے گھڑیاں اور دوسرا سامان لے کر جانے اور انھیں اپنے اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دینے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کرنے سے متعلق ریفرنس عدالت کو بھیجا ہوا ہے۔ اس مقدمے میں عمران خان پر سات فروری کو فردِ جرم عائد ہونی تھی تاہم عمران خان ابھی تک کسی بھی سماعت پر پیش نہیں ہوئے ہیں۔
اس بارے میں مزید جاننے کے لیے بی بی سی اردو کے لائیو پیچ پر آئیں
https://www.bbc.com/urdu/live/pakistan-64794872