Unique Interior

Unique Interior We deals in all types of wood work like Kitchens
Bedrooms
Living Rooms
Windows
Cupboards
Cabinets

*نئے ٹریفک قوانین کے سلسلے میں صورتحال واقعی نوجوانوں کے مستقبل کے لیے تشویش ناک ہے۔حکومت ایک جانب نوکریوں کے اعلانات کر...
30/11/2025

*نئے ٹریفک قوانین کے سلسلے میں صورتحال واقعی نوجوانوں کے مستقبل کے لیے تشویش ناک ہے۔حکومت ایک جانب نوکریوں کے اعلانات کر رہی ہے، جبکہ دوسری طرف ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن سے بےگناہ نوجوان کریمنل ریکارڈ میں شامل ہو رہے ہیں اور یہی ریکارڈ اُن کے روزگار کے سنہری مواقع چھین رہا ہے۔" حکومت سے نئے ترمیمی قوانین کے حوالے سے نظر کی اپیل کرتے ہیں سول سو سائٹی فورم کے رہنماوں شاہد محمود انصاری سمیت دیگر رہنماوں کا پریس کانفرنس میں اظہار تشویش ۔۔۔*
ملتان ( ): نئے ٹریفک قوانین کے سلسلے میں صورتحال واقعی نوجوانوں کے مستقبل کے لیے تشویش ناک ہے۔حکومت ایک جانب نوکریوں کے اعلانات کر رہی ہے، جبکہ دوسری طرف ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن سے بےگناہ نوجوان کریمنل ریکارڈ میں شامل ہو رہے ہیں اور یہی ریکارڈ اُن کے روزگار کے سنہری مواقع چھین رہا ہے۔پالیسی پر عملدرآمد سے پہلے اگر چند دنوں کے لیے لائسنس فری یا آسان کر دیے جاتے، عوام کو آگاہی دی جاتی، اور سہولت فراہم کی جاتی تو شہری اس اقدام کو سراہتے۔مگر اچانک پکڑ دھکڑ اور زبردستی لائسنس بنوانے سے نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگ رہا ہے، جو نہ انصاف ہےاور نہ کوئی حکمت عملی ۔ ان خیالات کا ظہار سول سوسائٹی فورم ملتان کے چیف کوارڈینیٹر ، سماجی رہنما شاہد محمود انصاری چوہدری زمان اکبر۔ ملک امیر نواز۔ اقبال خان بلوچ۔ سید افتخار بخاری ایڈووکیٹ نے نئے ٹریفک قوانین کے سلسلے میں اپنے ایک تشویشی پریس کانفرنس کے بیان میں کیا ۔ انہوں نے صوبائی حکومت و دیگر ارباب اختیار سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس کالے پنجاب موٹر وہیکل آرڈینینس کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔اس ایف آئی آر کی وجہ سے طالبعلم اور نوجوانوں پر سرکاری نوکری کے راستے ہمیشہ کیلئے بند ہو جائیں گے۔ جس سے انکا مستقبل داوّ پر لگ چکا ہے ۔ ایسے نوجوانوں کے لئے پرائیویٹ نوکری کیلئے پولیس کی طرف سے کریکٹر سرٹیفیکیٹ نہیں بنا کر دیا جائیگا۔ یعنی پرائیویٹ سیکٹر میں بھی اپلائی نہیں کر سکے گا۔بیرون ملک اعلی تعلیم کیلئے بھی اپلائی نہیں کر سکے گا۔اس ایف آئی آر سے اس کی زندگی برباد ہو جائیگی۔شاہد محمود انصاری نےکہا کہ پنجاب کے اراکین اسمبلی ہوش کے ناخن لیں اور اس آرڈینینس کو فوری طور پر ختم کرائیں ورنہ لاکھوں معصوم طالبعلموں کی زندگیاں برباد کرنے کے وہ ذمہ دار ہوں گے۔اس حوالے سے ہماری نوجوانوں سے بھی یہ التماس ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے دوران سفر ہیلمٹ اور گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ کا استعمال اور اپنے ڈرائیونگ لائسنس اور اپنی وہیکل کے کاغذات اپنے ہمراہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہری جنہیں ہر روز موٹر سائیکل یا دیگر گاڑی استعمال کرنی پڑتی ہے — خاص طور پر گلی‑محلوں، پرانی یا چھوٹی سڑکوں، اور پوشیدہ بازاروں میں — ان کے سامنے اکثر یہ حالات ہوتے ہیں کہ سڑکیں ٹوٹی ہوئی، گڑھے، مناسب روشنی کی کمی، پارکنگ کی عدم دستیابی، یا خطرناک حالت میں ہوں۔ ایسے حالات میں ہیلمٹ پہننا، محفوظ رفتار رکھنا، اور ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کرنا شہری کے لیے مشکل ہوجاتا ہے۔پھر اگر پولیس یا انتظامیہ صرف کریک ڈاؤن پر توجہ دے اور سڑکوں کی مرمت، روشنی، پارکنگ سہولت، یا عوامی شعور نہ فراہم کرے — تو نتیجتاً عام شہری غیر ارادی طور پر خلاف ورزیوں کے لیے نشانہ بن جاتا ہے۔قانون کا مقصد صرف جرمانہ لگانا یا پکڑنا نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اس کا مقصد شہری زندگی کو محفوظ بنانا، نظم و ضبط قائم کرنا، اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ اگر صرف قوانین سخت کیے جائیں، مگر سڑکیں خستہ رہیں، انفراسٹرکچر نہ ہو، شہریوں کے لیے متبادل راستے، پارکنگ، روشنی نہ ہو — تو قانون “تحفظِ قوانین” کی بجائے “ظلمِ قوانین” بن جاتا ہے ۔۔۔

31/10/2025
مبارکباد ۔۔و ہدیہ تشکر ۔۔۔ شعور ترقیاتی تنظیم (رجسٹرڈ محکمہ سوشل  ویلفئیر اینڈ بیت المال ) کو پنجاب چیریٹی کمشن حکومت پن...
09/08/2025

مبارکباد ۔۔و ہدیہ تشکر ۔۔۔ شعور ترقیاتی تنظیم (رجسٹرڈ محکمہ سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال ) کو پنجاب چیریٹی کمشن حکومت پنجاب کی جانب سے تجدیدی سڑٹیفیکٹ جاری کردیا گیا ہے ،شعور فیلوز کو مبارکباد ہے تشکر و امتنان کے اس موقع ہم شعور ترقیاتی تنظیم کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملتان جناب محمد سیف ۔ ایس این ای ڈی سی آفس جناب محمد آصف اقبال اور ڈویثزنل ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال محترمہ ام فروا ہمدانی صاحبہ کی زیر قیادت محکمہ سوشل ویلفیئر کی ٹیم خاصکر ڈپٹی ڈائریکٹر جناب عبدالعزیز خان ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لودھراں جناب نند لال۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب محمد اقبال سہو کی خصوصی سپورٹ تعاون اور رہنمائ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں منجانب۔ شاہد محمود انصاری صدر و ٹیم آف شعور ترقیاتی تنظیم

ملتان کا سماجی فخر ۔۔۔ملتان کا سماجی حوالے سے  ایک بڑا نام شاہد محمود انصاری گزشتہ 40 برس سے سماجی و فلائی کام کر رہے ہی...
07/07/2025

ملتان کا سماجی فخر ۔۔۔ملتان کا سماجی حوالے سے ایک بڑا نام شاہد محمود انصاری گزشتہ 40 برس سے سماجی و فلائی کام کر رہے ہیں یہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ملتان میں فلائی کاموں میں یہ بڑ چڑھ کر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ملتان کے چند ہی شخصیات ایسی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی سیاست کی بجائے فلائی کاموں کی طرف مور کر اپنا کردار ادا کیا 1982 میں شاہد محمود انصاری صاحب نے اپنے چھوٹے بھائی ساجد محمود انصاری کے نام سے ایک یوتھ کلب قائم کیا جس کا نام ساجد میموریل یوتھ کلب تھا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد میں اپنے آپ کو رجسٹر کروایا یوتھ کلب کا کام بچوں میں کتابیں تقسیم کرنا بلڈ سوسائٹی کا قیام وغیرہ تھا 2001 میں آل ملتان یوتھ فیڈریشن کے نام سے ایک اور تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں موجودہ ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر ایکس وزیر چودری عبدالوحید ارائیں اور سابقہ ایم پی اے ڈاکٹر جاوید صدیقی بھی اس تنظیم کے ممبر بنے اور بہت سے دانشور شاعر اور بزنس مین اس تنظیم کا حصہ بنے آل ملتان یوتھ فیڈریشن کا نام کچھ وجوہات کی بنا پر تبدیل کیا گیا جو کہ اب موجودہ شعور ترقیاتی تنظیم کے نام سے قائم ہے اور اس کی ایک شاخ سول سوسائٹی فورم ملتان بھی کام کر رہی ہے اس تنظیم کے روح رواں شاہد محمود انصاری مختلف سیاسی و ادبی و سماجی اداروں کے ساتھ مل کر فلائی کام بڑھ چڑھ کر کر رہے ہیں ان کے مختلف پروجیکٹ کبھی . دیوار احساس کبھی ٹری پلانٹیشن اور اینٹی نارکوٹکس منشیات کے حوالے سے و دیگر کام کر رہے ہیں منشیات کے حوالے سے کبھی کبڈی میچوں کا انعقاد کبھی فٹبال کے میچوں کا انعقاد کبھی کرکٹ میچوں کا انعقاد کروایا جاتا ہے تاکہ نوجوانوں میں کھیل کو فروغ دیا جائے اور وہ اس گندی لعنت سے دور رہیں منشیات نوجوانوں کو تباہ کر دیتی ہے اور ان کے گھروں کو بھی تباہ کر دیتی ہے اس حوالے سے شعور ترقیاتی تنظیم ہر سال کوئی نہ کوئی اقدامات کرتے رہتے ہیں شاہد محمود انصاری صاحب ایک پڑھے لکھے اور درمیانہ طبقہ خاندان کے روح رواں ہیں ان کے بڑے بھائی ناصر محمود اور سابقہ وائس چانسلر بہاؤدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر طارق محمود انصاری بھی ان کی مشاورت میں اکثر گائے بگائے ان کے ساتھ ہوتے ہیں اور سماجی کاموں میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے نظر آتے ہیں اب اگر ادبی وصحافت کہ حوالے سے بات کی جائے تو شاکر حسین شاکر جن کو کون نہیں جانتا وہ بھی شاہد محمود انصاری صاحب کو اپنے قیمتی مشورہ جات سے گائے بگائے مختلف سماجی کاموں کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں ان کے ساتھ ملتان کے بزرگ صحافی مظہر جاوید سیال اکمل وینس خالد چودری ناصر محمود شیخ پروفیسر نسیم شاہد اور دیگر دوست اپنے قیمتی مشورہ جات سے اگاہ کرتے رہتے ہیں شاہد محمود انصاری کے چھوٹے بھائی عادل محمود نوجوان سوشیالوجسٹ ہیں اور وہ اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ اپنے بھائی کے ساتھ ہر وقت کام کرتے ہوئے نظر آتے ہیں شاید محمود انصاری صاحب نے ایک پھولوں کے گلدستہ نما دوستوں کے گروپ کو اپنے ساتھ رکھا ہوا ہے جو ان کے ساتھ ہر لمحے اچھے برے وقت میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں ان پھولوں نما گلدستے میں نہ صرف ان کے تنظیمی ساتھی موجود ہیں بلکہ مختلف اداروں کے سربران اور سیاست سے وابستہ لوگ بھی انصاری صاحب کا ہر وقت ساتھ دینے کے لیے تیار رہتے ہیں ہماری دعا ہے کہ ایسے ملتان میں سماجی فلائی کام ہر وقت کرتے رہیں اللہ پاک ان کی عزت میں مزید ترقی عطا فرمائے اور اور ہمیں ان کا ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین

29/06/2025

Transform Your Bed Wall with Unique Interior
Add elegance and personality to your bedroom with our customized bed wall designs. From luxurious panels to creative textures, Unique Interior brings you modern, stylish, and space-enhancing décor that turns any ordinary wall into a stunning focal point.
📞 0303-9109093 | 🎨 Unique ideas. Elegant ex*****on.

Address

Gulbarg Colony
Multan
60000

Telephone

+923039109093

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Unique Interior posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Unique Interior:

Share