Bint e Fatima

Bint e Fatima Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bint e Fatima, Gardener, Multan.

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
"نورِ قرآن سے دلوں کو روشن کیجیے۔ یہاں قرآنِ مجید کا اردو ترجمہ پیش کیا جاتا ہے، تاکہ ہم سب کلامِ الٰہی کو سمجھ کر عمل کرسکیں۔"

"اور یقیناً ہم نے قرآن کو نصیحت کے لیے آسان بنا دیا ہے، تو ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا؟"

حضرت ابوذر غفاری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللهﷺ نے فرمایا:1) الله سے ڈرتے رہو، جہاں کہیں بھی تم ہو،2) برائی ہوجائے تو اس کے بع...
12/08/2026

حضرت ابوذر غفاری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللهﷺ نے فرمایا:

1) الله سے ڈرتے رہو، جہاں کہیں بھی تم ہو،
2) برائی ہوجائے تو اس کے بعد نیکی کر لیا کرو، جو اسے مٹا دے گی، اور
3) لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤ.

ترمذی 1987
(دارمی 2833؛ احمد 21681؛ حاکم 178؛ ابی شیبہ 25836؛ مشکوٰۃ 5083)

اعرابیوں (بدوؤں) نے نبی کریم ﷺ سے سوال کیا کہ:الله کے رسول! بندے کو جو چیزیں الله تعالیٰ نے عطا کی ہیں ان میں سب بہتر چ...
11/08/2026

اعرابیوں (بدوؤں) نے نبی کریم ﷺ سے سوال کیا کہ:

الله کے رسول! بندے کو جو چیزیں الله تعالیٰ نے عطا کی ہیں ان میں سب بہتر چیز کیا ہے؟

آپ ﷺ نے فرمایا: "اچھے اخلاق."

ماجہ 3436
(ابی شیبہ 25823؛ بیہقی 19559؛ مشکوٰۃ 5078)

قالَ النبی ﷺ:جس شخص نے اپنے (مسلمان) بھائی کے لئے اُس کی پیٹھ پیچھے (غائبانہ میں) دعا کی، تو جو فرشتہ اِس کے ساتھ مقرر ہ...
11/08/2026

قالَ النبی ﷺ:

جس شخص نے اپنے (مسلمان) بھائی کے لئے اُس کی پیٹھ پیچھے (غائبانہ میں) دعا کی، تو جو فرشتہ اِس کے ساتھ مقرر ہے وہ کہتا ہے:

"آمین، اور تمہیں بھی اِسی کے مانند عطا ہو"

مسلم 6928، 6927، 6929
(ابوداؤد 1534؛ ماجہ 2895؛ حبان 989؛ ابی شیبہ 29770، 29771؛ مشکوٰۃ 2228)

قالَ النبی ﷺ:جس نے سورۃ البقرہ کی دو آخری آیتیں رات میں پڑھ لیں، وہ اُس کے لئے (آفتوں سے بچنے کے لئے) کافی ہوگئیں.بخاری ...
11/08/2026

قالَ النبی ﷺ:

جس نے سورۃ البقرہ کی دو آخری آیتیں رات میں پڑھ لیں، وہ اُس کے لئے (آفتوں سے بچنے کے لئے) کافی ہوگئیں.

بخاری 5009، 4008، 5040
(مسلم 1878، 1880؛ ترمذی 2881؛ ابوداؤد 1397؛ ماجہ 1369؛ مسند احمد 17196، 17223، 17229؛ دارمی 3431؛ خزیمہ 1141؛ حبان 781، 2575؛ مشکوٰۃ 2125)

‏جو شخص شام کو تین بار:

بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شىء في الأرض
ولا في السماء وهو السميع العليم

کہے تو اُسے صبح تک اچانک کوئی مصیبت نہیں پہنچے گی، اور جو تین بار صبح کے وقت اسے کہے تو اُسے شام تک اچانک کوئی مصیبت نہیں پہنچے گی.

ابوداؤد 5088
(ترمذی 3388؛ ماجہ 3869؛ حبان 862) المستدرک للحاكم 1895؛ مشکوٰۃ 2391

رسول الله ﷺ نے فرمایا:لَا يَرْحَمُ اللَّهُ مَنْ لَا يَرْحَمُ النَّاسَالله اُس شخص پر رحم نہیں فرماتا، جو لوگوں پر رحم نہ...
07/08/2026

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

لَا يَرْحَمُ اللَّهُ مَنْ لَا يَرْحَمُ النَّاسَ

الله اُس شخص پر رحم نہیں فرماتا، جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا.

بخاری 7376
(مسلم 6030؛ ترمذی 1922؛ بخاری 6013؛ مسند احمد 19375، 19380؛ حبان 465، 467؛ ابی شیبہ 25865؛ مشکوٰۃ 4947)

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

لَا يَرْحَمُ اللَّهُ مِنْ عِبَادِهِ إِلَّا الرُّحَمَاءَ

الله اپنے اُنہیں بندوں پر رحم فرماتا ہے جو خود بھی رحم کرنے والے ہوتے ہیں.

بخاری 5655
(بخاری 7377، 1284، 6655، 7488؛ مسلم 2135؛ ابوداؤد 3125؛ ماجہ 1588؛ احمد 22119، 22122؛ حبان 461؛ مشکوٰۃ 1723)

01/08/2026

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

بیشک الله تعالیٰ، اس کتاب (قرآن) کے ذریعے بہت سے لوگوں کو رفعت (عروج، سربلندی) عطا فرماتا ہے، اور بہتوں کو اس کے ذریعے سے نیچے گراتا (پست کرتا) ہے.

مسلم 1897
(مشکوٰۃ 2115)

[سورۂ الأعراف، 7:176] ترجمہ: اگر ہم چاہتے تو ان (آیات) کے ذریعے اُسے بلند مرتبہ عطا کرتے، لیکن وہ دنیا کی طرف جھک گیا اور اپنی خواہشات کے پیچھے چل پڑا.

[سورۂ المجادلہ، 58:11] ترجمہ: اللہ تم میں سے ایمان والوں اور جنہیں علم دیا گیا ہے، اُن کے درجات بلند فرماتا ہے.

[سورۂ الزمر، 39:41] ترجمہ: بے شک ہم نے آپ پر لوگوں کے لئے حق کے ساتھ یہ کتاب نازل کی ہے، پھر جو ہدایت پائے گا وہ اپنے ہی فائدے کے لئے ہدایت پائے گا، اور جو گمراہ ہوگا تو اُس کی گمراہی کا وبال اسی پر ہوگا

حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب میت کو قبر میں داخل کرتے تو (یہ دعا) فرماتے، اور (راوی حدیث) ابو خالد...
29/07/2026

حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب میت کو قبر میں داخل کرتے تو (یہ دعا) فرماتے، اور (راوی حدیث) ابو خالد نے ایک مرتبہ یوں بیان کیا کہ: جب میت کو اُس کی لحد میں رکھا جاتا تو آپ ﷺ کبھی یوں فرماتے:

بِسْمِ اللَّهِ وَبِاللَّهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ
(ترجمہ: اللہ کے نام سے، اور اللہ کی مدد کے ساتھ، اور اللہ کے رسول کی ملت پر.)

اور کبھی یوں فرماتے:
بِسْمِ اللَّهِ وَبِاللَّهِ وَعَلَى سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
(ترجمہ: اللہ کے نام سے، اور اللہ کی مدد کے ساتھ، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر.)

ترمذی 1046 (ابوداؤد 3213؛ ماجہ 1550؛ ابی شیبہ 11822، 11856، 11821؛ مشکوٰۃ 1707)

رسول الله ﷺ نے فرمایا:تمہارا رب اُس چرواہے پر تعجب کرتا (خوش ہوتا) ہے جو کسی دشوار گزار پہاڑ کی چوٹی پر اپنی بکریاں چَرا...
29/07/2026

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

تمہارا رب اُس چرواہے پر تعجب کرتا (خوش ہوتا) ہے جو کسی دشوار گزار پہاڑ کی چوٹی پر اپنی بکریاں چَراتا ہے، پھر (اکیلا ہوتے ہوئے) نماز کے لئے اذان دیتا ہے اور نماز ادا کرتا ہے. تو اللہ عزوجل فرماتا ہے:

"دیکھو میرے اس بندے کو! یہ اذان دیتا ہے اور نماز قائم کرتا ہے، مجھ سے ڈرتا ہے. یقیناً میں نے اپنے اس بندے کو بخش دیا اور اسے جنت میں داخل کر دیا."

نسائی 667
(ابوداؤد 1203؛ حبان 1660؛ بیہقی 1905؛ مشکوٰۃ 665)

زنا صرف ایک گناہ نہیں، بلکہ ایمان، عزت اور سکون کو تباہ کرنے والا راستہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا:"اور زنا کے قریب بھی نہ...
28/07/2026

زنا صرف ایک گناہ نہیں، بلکہ ایمان، عزت اور سکون کو تباہ کرنے والا راستہ ہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
"اور زنا کے قریب بھی نہ جاؤ، بے شک وہ بے حیائی اور بہت برا راستہ ہے۔"
(سورۃ الإسراء: 32)
اللہ ہمیں اپنی نگاہوں، دلوں اور اعمال کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bint e Fatima posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category