29/12/2024
پنجاب کے دیہاتوں میں اذانیں اس طزر اور سر میں مختلف بابے دیتے ہیں، اور یقین جانیں جب چارپائی پر لیٹے آپ اس رسیلی مدبھری آواز کو سنتے ہیں تو آپ کا رواں رواں جھوم جاتا ہے، ان بابوں کو تجوید اور تلفظ سے زیادہ شناسائی نہیں لیکن ان کی آواز میں اتنا درد اور سوز ہوتا ہے کہ صبح صادق کا پورا منظر جادوئی بن جاتا ہے۔