29/03/2020
#کرونا الرٹ..
پاکستان اسٹیج 3 میں داخل ہو رہا ہے، جہاں لوگوں سے لوگوں میں وائرس کی منتقلی شروع ہو گی۔ 480 میں سے کم از کم 59 کیسز ایسے ہیں، جن میں مقامی طور پر کرونا وائرس پھیل چکا ہے ۔۔
اللہ کا واسطہ ہے، آپ اس چیز کو سمجھیں۔ اگر ہم احتیاط نہیں کرتے، تو میرے منہ میں خاک ؛
اگلے دو سے تین ہفتوں میں کرونا وائرس کا طوفان آنے والا ہے، جسے ہمارا ہیلتھ سسٹم برداشت نہیں کر پائے گا ۔۔
یہ کوئی سازش یا افواہ نہیں۔ کرونا بد قسمتی سے حقیقت ہے اس لئے احتیاط کریں۔
ہم ایک غریب ملک کے شہری ہیں، یہاں بھوک کی وجہ سے صورتحال دوسرے ممالک سے بھی بدتر ہو سکتی ہے، ہمارا پورا نظام زمین بوس ہوجائے گا ۔۔
ہم دوراہے پر کھڑے ہیں، تھوڑی سی احتیاط سے ہم اس امتحان سے نکل جائیں گے اور لاپرواہی سے ہمارا سب کچھ ڈوب جائے گا ۔۔
احتیاط سے خود کو، اپنے پیاروں اورسب پاکستان بھاہیوں کو بچا لیجیے🙏
پلیز دوستو
مان جاو
گھر رہو
رک جاو
ٹھہر جاو