17/09/2022
اسلام علیکم ٹھیکیدار برداری....
14 ستمبر بروز بدھ ضلع پونچھ کے کنٹریکٹرز کا ایک اجلاس زیرصدارت سردار وحید خان صدر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ضلع پونچھ الجنت پیلس راولاکوٹ منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے کنٹریکٹرز کی بڑی تعداد میں شرکت کی اور سردار جمیل عالم مرکزی سیکرٹری جنرل کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے خصوصی شرکت کی..
اجلاس دو گنٹھے سے زائد وقت جاری رہا اور تفصیل کے ساتھ تمام ایشوز پہ گفت و شنید ہوئی اور اس حوالے سے درج ذیل فیصلاجات کئے گئے.
1.کنٹریکٹرز کو ورک ڈن بلات کی 100% ادائیگی کی جائے بصورت دیگر محکمہ کی جانب سے 10% بلات کی ادائیگی کسی صورت وصول نہیں کی جائے گی .
2.مہنگائی کے تناسب سے جاریہ کاموں پہ ایسکالیشن یا بونس وغیرہ نہ ملنے تک جاریہ منصوبہ جات مکمل طور پہ بند رہیں گے. یعنی فیز 12 سے 13 14 تک
3.ایسکالیشن/بونس اور ادائیگیوں تک مکمل بائیکاٹ رہے گا اور کسی قسم کی ٹینڈرنگ میں حصہ نہیں لیا جائے گا. اگر محکمہ اشتہار وغیرہ دیتا بھی ہے تو بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ کورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا.
4.جاریہ کاموں پہ ایسکالیشن/بونس وغیرہ نہ دینے کی صورت میں محکمہ ان کے ورک آرڈر کینسل کر کے ریٹس ریوائز کر کے نئے ریٹس کے ساتھ ری ٹینڈر کرے.
5.آزاد پتن روڈ کی بندش / کرش پلانٹس کی بندش اور شاہراہ غازی ملت پہ کانٹے کی تنصیب کے باعث میٹریلز کی قیمتوں میں اضافہ قوت خرید سے باہر ہے. حکومت اور انتظامیہ اس ایشو کو جلد از جلد یکسو کرے.
5. ان فیصلاجات کی خلاف ورزی کرنے والے ساتھیوں کو جرمانے کیے جائے گے .
6. محکمہ اور حکومت کو 30 ستمبر تک وقت دیا جاتا ہے کے ان ایشوز کو سنجیدگی سے ایڈریس کر کے معاملات یکسو کرے وگرنہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں.
احتجاج کی صورت میں پہیہ جام /اسمبلی سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا وغیرہ آپشنز موجود ہیں.
اس حوالے سے ہر حلقہ سے 3 نمائندے لیے جا کر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو آگے کا لائحہ عمل مرتب کرے گی.
حلقہ ایک عباسپور سے...
1.سردار جمیل عالم صاحب
2.چوہدری ظفر صاحب
3.چوھدری سرفراز صاحب
حلقہ 2 ہجیرہ سے...
1.امداد صاحب
2.اسلم صاحب
3.حسیب صاحب
حلقہ 3 کھائیگلہ سے
1.سرداریاسر آزاد صاحب
2.سردار بابر صاحب
3.سردار ہارون صاحب
حلقہ 4 راولاکوٹ سٹی سے...
1.سردار عامر رفیق صاحب
2.سردار افتخار عارف صاحب
3.سردار اورنگزیب صاحب
4.سردار شاہد منظور صاحب
حلقہ 5 تھوراڑ سے....
1.سردار عبدالجبار
2.سردار قمر جہانگیر خان
3.سردار زاہد یوسف.
اور اس کمیٹی کے چیئرمین سردار وحید خان صدر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ضلع پونچھ اور
سردار ظہیر جنت وائس چیئرمین ہوں گے.
کمیٹی کے ممبران کیے گئے فیصلوں کو اپنے اپنے حلقوں میں یقینی بنائیں گے اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ اپنے حقوق کی جنگ میں ایک دوسرے کےشانہ بشانہ رہتے ہوئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے..
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کے سردار عامر رفیق صاحب وزیر اعظم صاحب اور وزیر تعمیرات اور سیکرٹری تعمیرات سے ٹائم لے کر وفد کی ملاقات کرواتے ہوئے ایشوز کو حل کروائیں گے بصورت دیگر 30 ستمبر کے بعد احتجاج کے ساتھ ساتھ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں.
احتجاج اور بائیکاٹ کی صورت میں جہاں کنٹریکٹرز کا نقصان تو ہے ہی وہاں کی علاقے کی تعمیر و ترقی کا بھی نقصان ہو گا.
جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ محمکہ جات اور حکومت وقت پہ آئید ہوتی ہے.
کیونکہ موجودہ حالات میں منصوبہ جات کو جاری رکھنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو گیا ہے.
اگر ان ایشوز کو جلد از جلد ایڈرس نہ کیا گیا تو مہنگائی کے نہ تھمنے والے طوفان میں آنے والے وقت میں مزید نقصان ہی ہو گا.
شکریہ
قمر جہانگیر خان حلقہ 5 تھوراڑ