Solar Sahiwal

Solar Sahiwal SOLAR SAHIWAL | Best Solar Company in Sahiwal
committed to offer Most Affordable Solar energy Solutions in Sahiwal. Electrify your Lives with Us

We are dedicated to providing the most affordable solar energy systems in Sahiwal, empowering individuals and businesses to harness the power of the sun and reduce their reliance on traditional energy sources. Our mission is to make renewable energy accessible to everyone, without compromising on quality or performance.

27/04/2026

Al Hamd o Lillah! Another Key Milestone, Solar Sahiwal is really excited to share with our followers now you can get you...
26/04/2026

Al Hamd o Lillah! Another Key Milestone, Solar Sahiwal is really excited to share with our followers now you can get your quote generated in just two minutes, no long ques to get a quotation its just like touch n Go.... So what are you waiting for go and get your hustle free quote today

Calculate your solar load and get a personalized quote for your home.

12/03/2026
24/01/2026

26/07/2025

کامیاب مستقبل کی طرف پہلا قدم!
کیا آپ صاف توانائی کی دنیا میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں؟

Solar Sahiwal ساہیوال کی سب سے معتبر اور نمایاں سولر انرجی کمپنی ہے، جو پچھلے 7 سالوں سے ساہیوال اور گرد و نواح کے علاقوں میں اپنی معیاری سروسز، اعلیٰ کسٹمر سیٹیسفیکشن، اور قابلِ اعتماد نیٹ ورک کی بدولت ایک مضبوط شناخت رکھتی ہے۔

ہماری آف لائن موجودگی مضبوط کسٹمر نیٹ ورک پر مبنی ہے، جبکہ آن لائن ریپوٹیشن سوشل میڈیا پر ہماری ساکھ کی گواہ ہے۔

🌟 اب Solar Sahiwal ایسے باصلاحیت، سنجیدہ اور وژن رکھنے والے افراد کو دعوت دیتا ہے جو:

✅ سولر انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہوں
✅ ہمارے ساتھ شراکت داری (Partnership) کے مواقع تلاش کر رہے ہوں
✅ ایک مضبوط اور تجربہ کار ٹیم کا حصہ بننا چاہتے ہوں

اگر آپ بھی پاکستان کے توانائی کے مستقبل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں — تو ابھی ہم سے رابطہ کریں!

📩 دلچسپی رکھنے والے افراد براہِ کرم ان باکس کریں۔

🤝 Solar Sahiwal — بجلی نہیں، روشنی کا

https://youtu.be/aXBMhLYl3Mw
02/06/2025

https://youtu.be/aXBMhLYl3Mw

🔋 Soluna BESS 5k Pack 100Ah 51.2V 5.12kWh Lithium Battery Review + Unboxing 🔋In this video, I unbox and review the Soluna BESS 5k Pack, a high-capacity 100...

گرمیوں کے موسم میں IP21 سولر انورٹر کی بہتر کارکردگی اور لمبی عمر کے لیے درج ذیل احتیاطی تدابیر اور مینٹیننس گائیڈ لائنز...
22/04/2025

گرمیوں کے موسم میں IP21 سولر انورٹر کی بہتر کارکردگی اور لمبی عمر کے لیے درج ذیل احتیاطی تدابیر اور مینٹیننس گائیڈ لائنز پر عمل کریں:

IP21 سولر انورٹر کی دیکھ بھال کے اصول (خاص طور پر گرمیوں میں)
1. ٹھنڈی اور ہوادار جگہ پر رکھیں:
انورٹر کو ایسی جگہ پر نصب کریں جہاں ہوا کی آمد و رفت ہو اور سورج کی براہ راست روشنی نہ پڑے۔ گرمیوں میں زیادہ درجہ حرارت انورٹر کی کارکردگی متاثر کر سکتا ہے۔
2. صفائی کا خیال رکھیں:
ہر ہفتے انورٹر اور اس کے اردگرد کی جگہ کو صاف کریں تاکہ گردوغبار نہ جمنے پائے۔ گردوغبار پنکھوں اور ہیٹ سنک پر جمع ہو کر حرارت بڑھا سکتا ہے۔
3. وینٹیلیشن چیک کریں:
انورٹر کے کولنگ فین (اگر موجود ہوں) اور وینٹیلیشن وینٹس کو صاف اور غیر مسدود رکھیں۔ اگر پنکھا شور کر رہا ہو یا رک گیا ہو تو فوراً چیک کروائیں۔
4. درجہ حرارت مانیٹر کریں:
انورٹر اگر ضرورت سے زیادہ گرم ہو رہا ہو تو فوراً پاور بند کریں اور ماہر ٹیکنیشن سے چیک کروائیں۔
5. سورج کی روشنی سے بچاؤ:
انورٹر کو شیڈ یا چھت کے نیچے رکھیں تاکہ گرمی کے وقت میں اضافی حرارت نہ پہنچے۔
6. بیٹری کی حالت چیک کریں:
اگر انورٹر بیٹری سے منسلک ہے تو گرمیوں میں بیٹری میں پانی کی سطح چیک کرتے رہیں (لیڈ ایسڈ بیٹری کی صورت میں)۔
7. کنیکشنز ٹائٹ کریں:
مہینے میں ایک بار تاروں اور کنیکشنز کو چیک کریں تاکہ ڈھیلے یا جلے ہوئے نہ ہوں۔
8. سسٹم کو زیادہ لوڈ نہ دیں:
گرمیوں میں اکثر پنکھے، کولر وغیرہ زیادہ چلتے ہیں، اس لیے انورٹر پر لوڈ کا حساب رکھیں اور اسے اوور لوڈ ہونے سے بچائیں۔
9. ریگولر انسپیکشن:
ہر 2-3 مہینے بعد کسی ماہر سے سسٹم کی مکمل چیکنگ کروائیں۔
10. ایل سی ڈی / ایپ مانیٹرنگ:
اگر انورٹر ایل سی ڈی یا ایپ سپورٹ کرتا ہے تو روزانہ کی کارکردگی چیک کرتے رہیں تاکہ کوئی ایرر بروقت پتہ چل سکے

20/04/2025

سولر پینلز کی صفائی کے لیے احتیاطی تدابیر اور رہنما اصول

پیارے فالوورز!
سولر پینلز کی صفائی بجلی کی بہترین پیداوار کے لیے بہت ضروری ہے، لیکن یہ عمل اگر بغیر احتیاط کے کیا جائے تو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اس لیے ہم آپ کو کچھ اہم احتیاطی تدابیر اور رہنما اصول بتا رہے ہیں جن پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے:

1. وقت کا درست انتخاب کریں:
سولر پینلز صاف کرنے کے لیے دن کے ابتدائی اوقات (نمازِ فجر کے فوراً بعد) یا شام کو سورج غروب ہونے کے بعد کا وقت بہترین ہے۔
اس وقت پینلز ٹھنڈے ہوتے ہیں اور بجلی کی پیداوار کم یا بند ہوتی ہے، جس سے جھٹکے لگنے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

2. پیک ٹائم میں صفائی سے گریز کریں:
دن کے درمیانی اوقات میں جب سورج پوری شدت سے چمک رہا ہو، اس وقت پینلز کا شیشہ بہت گرم ہوتا ہے۔ ایسے وقت میں پانی ڈالنے سے:
• پینل اچھی طرح صاف نہیں ہو پاتا
• پانی فوراً بخارات بن جاتا ہے
• پینل پر دھبے پڑ سکتے ہیں
• اور وولٹیج کے باعث کرنٹ لگنے کا شدید خطرہ ہوتا ہے

3. سرکٹ بریکر بند کرنا کافی نہیں:
یاد رکھیں، سولر پینلز خود بجلی پیدا کرتے ہیں، وہ بجلی لیتے نہیں۔
سرکٹ بریکر بند کرنے سے پینلز کی پیداوار بند نہیں ہوتی، اس لیے کرنٹ کا خطرہ برقرار رہتا ہے۔
اس لیے صرف سرکٹ بند کر دینا کافی نہیں، مناسب وقت کا انتخاب ضروری ہے۔

4. پانی کا دباؤ اور مقدار مناسب رکھیں:
بہت تیز پریشر سے پانی مارنے سے پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ہلکے پریشر والے پانی سے، نرم کپڑے یا اسپنج کے ذریعے صفائی کریں۔

5. ننگے ہاتھ یا گیلا کپڑا استعمال نہ کریں:
ہمیشہ انسولیٹڈ دستانے پہنیں اور اگر ممکن ہو تو ربڑ کے سولز والے جوتے استعمال کریں تاکہ کرنٹ لگنے سے بچاؤ ہو۔

6. اگر بارش متوقع ہو تو صفائی ملتوی کر دیں:
بارش کی صورت میں پہلے سے کی گئی صفائی ضائع ہو سکتی ہے، اس لیے موسم کی پیشن گوئی کو ضرور چیک کریں۔

7. اونچی جگہ پر احتیاط سے چڑھیں:
اگر آپ کو چھت یا کسی اونچی جگہ پر جانا ہو تو سیفٹی ہارنس، مضبوط سیڑھی، اور کوئی مددگار شخص ساتھ رکھیں۔

اپنا خیال رکھیں، کیونکہ زندگی بہت قیمتی ہے۔
صفائی ضرور کریں، لیکن پوری احتیاط کے ساتھ!

اگر آپ کو کوئی سوال ہو تو کمنٹس میں ضرور پوچھیں یا ہمیں انباکس کریں۔
آپ کی حفاظت ہماری ترجیح ہے۔

ایک لیڈ ایسڈ بیٹری کی نارمل لائف 3 سے 5 سال ہوتی ہے۔ اس کے باوجود اگر آپ کی بیٹری دو اڑھائی سال میں ہی بیک اپ ڈراپ کر گئ...
18/04/2025

ایک لیڈ ایسڈ بیٹری کی نارمل لائف 3 سے 5 سال ہوتی ہے۔ اس کے باوجود اگر آپ کی بیٹری دو اڑھائی سال میں ہی بیک اپ ڈراپ کر گئی ہے تو اس کی کچھ وجوہات ہیں اور حل بھی۔

ویسے تو بیک اپ کم ہونے کے کئی اسباب ہیں لیکن پاکستان میں جلد خراب ہونے والی 80 فیصد سے زائد بیٹریوں کی ذمہ دار سلفیشن ہے۔ اگر آپ سلفیشن کا میکانزم سمجھ لیں تو بیٹری کو بچانا آسان ہو جائے گا۔

سلفیشن بیٹری کی پلیٹوں پر لیڈ سلفیٹ کی تہہ جمنے کے عمل کو کہتے ہیں۔ یہ بیٹری کا ایک روٹین پراسس ہوتا ہے۔ جب بیٹری ڈسچارج ہوتی ہے تو لیڈ سلفیٹ پلیٹوں پر چپک جاتا ہے۔ واپس چارج ہونے پر یہی لیڈ سلفیٹ دوبارہ تیزاب میں حل ہو جاتا ہے۔

مسئلہ تب ہے جب لیڈ سلفیٹ کی تہہ پلیٹوں پر جم کر سخت ہو جائے، اور پلیٹوں اور تیزاب کے درمیان کرنٹ گزرنے کی رفتار سست کر دے۔ تب پلیٹیں کرنٹ نہیں پکڑتیں اور بیٹری مکمل چارج نہیں ہو پاتی۔ جب بیٹری پوری طرح چارج نہیں ہو گی تو بیک اپ بھی پورا نہیں دے گی۔

اُس وقت ہم کہتے ہیں کہ بیٹری کی لائف ختم ہو گئی۔ لیکن حقیقت میں پلیٹیں تندرست ہوتی ہیں۔ صرف اُن پر لیڈ سلفیٹ کی ایک تہہ جمی ہوتی ہے۔ اگر یہ تہہ اتار دی جائے تو بیٹری کا بیک اپ ری سٹور ہونے لگتا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ سلفیشن ہوئی کیوں۔ اس کی 4 بڑی وجوہات ہیں۔

1. زیرو TDS کی بجائے عام پانی کا استعمال

لوگ اکثر بیٹری میں عام نل والا پانی ڈال دیتے ہیں۔ اِس پانی میں نمکیات موجود ہوتے ہیں جو سلفیشن کے عمل کو تیز کر دیتے ہیں۔ لیڈ سلفیٹ پلیٹوں پر جمتا زیادہ ہے اور اُترتا کم ہے۔ یوں بیٹری ایک دو سالوں میں ہی بیک اپ ڈراپ کر جاتی ہے۔

بیٹری میں ہمیشہ کسی اچھی کمپنی کا بیٹری واٹر ڈالیں جو ڈسٹلڈ اور زیرو TDS ہو۔ کوشش کریں کہ کسی بیٹری بنانے والی کمپنی مثلا AGS وغیرہ کا پانی استعمال کریں۔ یہ میسر نہ ہو تو اے سی سے نکلنے والا پانی ڈال لیں لیکن وہ بھی تقریباً 40 TDS ہوتا ہے۔

2. بیٹری مکمل چارج نہ کرنا یا شدید ڈسچارج کرنا

مکمل ڈسچارج کے بعد اگر آپ بیٹری کو پوری طرح چارج نہیں کریں گے تو پلیٹوں پر لیڈ سلفیٹ کی تہہ جمی رہ جائے گی اور وقت کے ساتھ ساتھ سخت ہو کر بیک اپ کم کر دے گی۔ یہ مسئلہ عموما کار یا سولر کی بیٹریوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ کار کبھی زیادہ چلتی ہے کبھی کم۔ اِسی طرح سورج کی تپش بھی موسم کے حساب سے بدلتی رہتی ہے۔ سردیوں میں کئی دفعہ دو دو مہینے بیٹری مکمل چارج ہی نہیں ہو پاتی اور لیڈ سلفیٹ کو سخت ہونے کا موقع مل جاتا ہے۔

اِس سے بچنے کے لیے دو کام کریں۔ ایک تو بیٹری کو 20 فیصد سے کم ڈسچارج نہ کریں۔ دوسرا، ہر دو ہفتے بعد یا کم از کم مہینے میں ایک دفعہ بیٹری کو فل چارج ضرور کریں۔

3. بیٹری کو زیادہ درجہ حرارت پر سٹور کرنا

بیٹری کو ہمیشہ روم ٹمپریچر یعنی 25 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے کم پر ہی سٹور کریں۔ اگر آپ کے گھر بیٹری والی جگہ کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے لگ بھگ ہے تو بیٹری کا سیلف ڈسچارج ڈبل ہو جائے گا اور سلفیشن انتہائی تیز ہو جائے گی۔

4. بیٹری کا پانی وقت پر چیک نہ کرنا

جب بیٹری میں تیزاب کا لیول کم ہو جائے تو پلیٹیں ننگی ہو کر خشک ہونے لگتی ہیں۔ جہاں جہاں لیڈ سلفیٹ کی تہہ جمی رہ جائے وہ مزید سخت ہونے لگتی ہے۔ پلیٹوں کو زنگ کھانے لگتا ہے۔ الیکٹرولائٹ گاڑھا ہو جانے کی وجہ سے بیٹری گرم ہونے لگتی ہے اور بعض اوقات پھٹ بھی سکتی ہے۔ اِس لیے بیٹری کے پانی کو ہر گز نظر انداز نہ کریں۔

گرم علاقوں کے لوگ بیٹری کا پانی ہر پندرہ دن بعد اور ٹھنڈے علاقوں کے لوگ ہر مہینے بعد چیک ضرور کریں۔ اور یاد رہے، نل والا پانی ہر گز نہیں ڈالنا۔ ورنہ ساری محنت ضائع ہو جائے گی۔

یہ تو ہیں سلفیشن کی سب سے اہم وجوہات۔ لیکن بد قسمتی سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں بیٹریوں میں سلفیشن پہلے سے ہی ہو چکی ہے۔ ممکن ہے آپ کی بیٹری بھی انہی میں شامل ہو۔ ویسے تو کم بیک اپ بھی سلفیشن کا ہی نتیجہ ہے لیکن آپ ملٹی میٹر کے ذریعے سلفیشن چیک کر یا کروا سکتے ہیں۔

اگر آپ کی لیڈ ایسڈ سٹارٹر بیٹری (عام یو پی ایس، سولر یا کار بیٹری) 3 سال سے پرانی نہیں اور اس کی وولٹیج 12.4 وولٹ سے کم ہے تو بیٹری انڈر چارجڈ ہے۔ یہ سلفیشن کی علامت ہے۔

اس مسئلے کو دو تین طریقوں سے حل کیا جا سکتا ہے۔ اگر سلفیشن ہوئے زیادہ وقت نہیں گزرا تو بیٹری کو کسی اچھے کاریگر سے سلو چارجر پر فل چارج کروائیں۔ اس سے لیڈ سلفیٹ کرسٹلز تیزاب میں حل ہو جائیں گے۔

دوسرا، مارکیٹ میں ڈی سلفیٹر یا بیٹری کنڈیشنر مل جاتے ہیں۔ یہ پلیٹوں کی صفائی کر دیتے ہیں۔ آپ وہ خرید کر بیٹری میں ڈال لیں۔ یہ ایک آسان اور اچھا طریقہ ہے۔

اگر سلفیشن بہت زیادہ ہو چکی ہے تو بیٹری بنوانی یا ایک مخصوص چارجر سے چارج کروانی پڑے گی۔ یہ چارجر بیٹری میں ایک خاص قسم کی کرنٹ پلس بھیجتا ہے جس سے کرسٹلز ٹوٹ جاتے ہیں۔ البتہ بیک اپ پوری طرح ری سٹور نہیں ہو پاتا۔

نوٹ: اگر آپ کی بیٹری کی پلیٹیں ٹوٹ چکی ہیں، سیل ڈیڈ ہو چکے ہیں، یا بیٹری 5 سال سے پرانی ہو چکی ہے تو یہ حل زیادہ فائدہ نہیں دیں گے۔ پلیٹیں چیک کرنے کے لیے بیٹری کے سارے ڈھکن احتیاط سے کھولیں۔ اگر تہہ میں براؤن یا سیاہ کچرا نظر آئے تو بیٹری کی پلیٹیں ٹوٹ چکی ہیں۔ اس صورت میں بیٹری بدلنی پڑے گی-
سولر ساہیوال
0325-6845989

Address

BAJWA HOUSE, House No. 90 Street No. 3 Muslim Bin Aqeel Colony
Sahiwal
57000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Solar Sahiwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Solar Sahiwal:

Share