21/06/2026
ابو… آپ ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے، ہر اُس وقت جب مجھے سہارا چاہیے تھا۔
آپ نے مجھے کبھی جلدی نہیں دلائی، کبھی یہ نہیں کہا کہ فوراً کماؤ۔
آپ ہمیشہ کہتے تھے: ‘ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، تمہارا وقت بھی آئے گا۔’
جب بھی مجھے پیسوں کی ضرورت ہوتی، میں خاموشی سے آپ کے کام پر جا کر بیٹھ جاتا۔
آپ بنا پوچھے سمجھ جاتے تھے۔
آپ مسکرا کر وہ رقم میرے ہاتھ میں رکھتے اور وہ مسکراہٹ آج بھی میرے دل میں زندہ ہے۔
میں ہمیشہ کہتا تھا کہ مجھے کسی خاص دن کی ضرورت نہیں،
کیونکہ میری زندگی کا ہر دن آپ کی محبت اور آپ کے سہارے کی گواہی ہے۔
لیکن اس سال کام اور مصروفیات میں دن یاد نہ رہا…
پھر ایک نوٹیفکیشن نے یاد دلایا کہ آج آپ کا دن ہے۔
تو آج میں دل سے کہتا ہوں:
ہاں ابو، میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔
آپ دنیا کے بہترین ابو ہیں۔
اور میں دعا کرتا ہوں کہ محمد اور فجر کے لیے
میں بھی ویسا ہی باپ بن سکوں جیسا آپ میرے لیے تھے۔